الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
331. باب العزلة - ذكر البيان بأن العزلة عن الناس أفضل الأعمال بعد الجهاد في سبيل الله
تنہائی کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ لوگوں سے تنہائی اللہ کے راستے میں جہاد کے بعد افضل اعمال میں سے ہے
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 604 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح ابن حبان: 604
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 9438
حدیث نمبر: 604
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ حَدَّثَنَا حِبَّانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ خَالِدٍ الْقَارِظِيِّ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي ذُؤَيْبٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ عَلَيْهِمْ وَهُمْ جُلُوسٌ فِي مَجْلِسٍ، فقَالَ: " أَلا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ النَّاسِ مَنْزِلا"؟ فَقُلْنَا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" رَجُلٌ آخِذٌ بِرَأْسِ فَرَسِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ حَتَّى عُقِرَتْ أَوْ يُقْتَلَ، أَفَأُخْبِرُكُمْ بِالَّذِي يَلِيهِ"؟ قُلْنَا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" امْرُؤٌ مُعْتَزِلٌ فِي شِعْبٍ يُقِيمُ الصَّلاةَ، وَيُؤْتِي الزَّكَاةَ، وَيَعْتَزِلُ شُرُورَ النَّاسِ، أَفَأُخْبِرُكُمْ بِشَرِّ النَّاسِ"؟ قُلْنَا: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" الَّذِي يُسْأَلُ بِاللَّهِ وَلا يُعْطِي بِهِ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے پاس تشریف لائے، وہ اس وقت ایک محفل میں بیٹھے ہوئے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تم لوگوں کو قدر و منزلت کے اعتبار سے سب سے بہتر شخص کے بارے میں نہ بتاؤں؟“ ہم نے عرض کی: جی ہاں، یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ شخص جو اللہ کی راہ میں اپنے گھوڑے کے سر پکڑ کر (جہاد کے لیے جائے)، یہاں تک کہ اس (گھوڑے) کے پاؤں کاٹ دیے جائیں یا وہ شخص قتل کر دیا جائے، کیا میں تمہیں اس سے بعد والے شخص کے بارے میں بتاؤں؟“ ہم نے عرض کی: جی ہاں، یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ شخص جو کسی گھاٹی میں الگ تھلگ رہتا ہو، نماز قائم کرتا ہو، زکوٰۃ ادا کرتا ہو اور لوگوں کے شر سے لاتعلق رہتا ہو، کیا میں تمہیں سب سے زیادہ برے شخص کے بارے میں بتاؤں؟“ ہم نے عرض کی: جی ہاں، یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ شخص جس سے اللہ کے نام سے مانگا جائے اور وہ نہ دے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب البر والإحسان/حدیث: 604]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 604، 605، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2391، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2568، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1652، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2440، وسعيد بن منصور فى (سننه) ترقيم الدرالسلفية برقم:، 2434، وأحمد فى (مسنده) برقم: 2012» «رقم طبعة با وزير 603»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (255)، «التعليق الرغيب» (2/ 173). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن من أجل سعيد بن خالد القارظي، وباقي رجاله ثقات على شرط الشيخين غير إسماعيل بن عبد الرحمن وهو ثقة روى له النسائي. حبان: هو ابن موسى، وعبد الله: هو ابن المبارك، وابن أبي ذئب هو محمد بن عبد الرحمن بن المغيرة بن الحارث بن أبي ذئب.
حدیث نمبر: 9438
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ الْبَرِيَّةِ؟". قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" رَجُلٌ أَخَذَ بِعِنَانِ فَرَسِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ كُلَّمَا سَمِعَ هَيْعَةً اسْتَوَى عَلَيْهِ، أُخْبِرُكُمْ بِالَّذِي يَلِيهِ؟". قَالُوا: بَلَى. قَالَ:" رَجُلٌ فِي ثُلَّةٍ مِنْ غَنَمٍ يُقِيمُ الصَّلَاةَ وَيُؤْتِي الزَّكَاةَ، أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِشَرِّ الْبَرِيَّةِ؟". قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" الَّذِي يُسْأَلُ بِاللَّهِ وَلَا يُعْطِي بِهِ".
قُلْتُ: لِأَبِي هُرَيْرَةَ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو مَعْشَرٍ نَجِيحٌ ضَعِيفٌ، وَأَبُو مَعْشَرٍ مَوْلَى أَبِي هُرَيْرَةَ لَمْ أَعْرِفْهُ.
قُلْتُ: لِأَبِي هُرَيْرَةَ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو مَعْشَرٍ نَجِيحٌ ضَعِيفٌ، وَأَبُو مَعْشَرٍ مَوْلَى أَبِي هُرَيْرَةَ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تم لوگوں کو مخلوق میں سب سے بہتر شخص کے بارے میں نہ بتاؤں؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں۔ یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ شخص جو اللہ کی راہ میں اپنے گھوڑے کی لگام پکڑ لیتا ہے اور جب بھی وہ کوئی خوف زدہ کرنے والی بات سنتا ہے، تو اس پر سوار ہو جاتا ہے کیا میں تمہیں اس کے بعد والے شخص کے بارے میں بتاؤں؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ شخص جو بکریوں کے ریوڑ میں ہوتا ہے اور نماز قائم کرتا ہے اور زکوۃ ادا کرتا ہے اور کیا میں تمہیں مخلوق کے سب سے برے شخص کے بارے میں نہ بتاؤں؟ لوگوں نے عرض کی جی ہاں۔ یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ شخص جس سے اللہ کے نام پر مانگا جائے اور وہ اس کے نام پر نہ دے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث ”صحیح“ میں منقول ہے، لیکن وہ اس سیاق کے بغیر ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ابومعشر نجیح نامی راوی ضعیف ہے اور ابومعشر جو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا غلام ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9438]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ابومعشر نجیح نامی راوی ضعیف ہے اور ابومعشر جو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا غلام ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9438]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 2833، 8897، 9430، 10400، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2426»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف