الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
509. باب إخباره صلى الله عليه وسلم عما يكون في أمته من الفتن والحوادث - ذكر الإخبار عن وصف موت أم حرام بنت ملحان-
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ان پیشین گوئیوں کا بیان جو آپ نے اپنی امت میں ہونے والے فتنوں اور واقعات کے بارے میں فرمائیں - ذکر خبر کہ ام حرام بنت ملحان کی موت کی وصف
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 6667 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
صحیح ابن حبان: 6667
حدیث نمبر: 6667
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ الطَّائِيُّ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ إِِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّهُ سَمِعَهُ، يَقُولُ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدْخُلُ عَلَى أُمِّ حَرَامٍ بِنْتِ مِلْحَانَ فَتُطْعِمُهُ، وَكَانَتْ أُمُّ حَرَامٍ تَحْتَ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ، فَدَخَلَ عَلَيْهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا، فَأَطْعَمَتْهُ، ثُمَّ جَلَسَتْ تَفْلِي رَأْسَهُ، فَنَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ اسْتَيْقَظَ وَهُوَ يَضْحَكُ، قَالَتْ: فَقُلْتُ: مَا يُضْحِكُكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: " نَاسٌ مِنْ أُمَّتِي عُرِضُوا عَلَيَّ، غُزَاةً فِي سَبِيلِ اللَّهِ، يَرْكَبُونَ ثَبَجَ هَذَا الْبَحْرِ، مُلُوكًا عَلَى الأَسِرَّةِ أَوْ مِثْلَ الْمُلُوكِ عَلَى الأَسِرَّةِ يَشُكُّ أَيُّهُمَا، قَالَتْ: فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ، فَدَعَا لَهَا، ثُمَّ وَضَعَ رَأْسَهُ فَنَامَ، ثُمَّ اسْتَيْقَظَ وَهُوَ يَضْحَكُ، قَالَتْ: فَقُلْتُ: مَا يُضْحِكُكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: نَاسٌ مِنْ أُمَّتِي عُرِضُوا عَلَيَّ، غُزَاةً فِي سَبِيلِ اللَّهِ، كَمَا قَالَ فِي الأَوَّلِ، قَالَتْ: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ، قَالَ: أَنْتِ مِنَ الأَوَّلِينَ ، فَرَكِبَتْ أُمُّ حَرَامٍ الْبَحْرَ فِي زَمَانِ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ، فَصُرِعَتْ عَنْ دَابَّتِهَا حِينَ خَرَجَتْ مِنَ الْبَحْرِ، فَهَلَكَتْ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ ام حرام بنت ملحان رضی اللہ عنہا کے ہاں تشریف لے جایا کرتے تھے، وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کھانا پیش کرتی تھیں۔ سیدہ ام حرام رضی اللہ عنہا سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کی اہلیہ تھیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن ان کے ہاں تشریف لے گئے، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کھانا پیش کیا، پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سر مبارک سے جوئیں نکالنے لگیں، اسی دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سو گئے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیدار ہوئے تو ہنس رہے تھے۔ سیدہ ام حرام رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے دریافت کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ کس بات پر ہنس رہے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگوں کو میرے سامنے پیش کیا گیا جو اللہ کی راہ میں غزوے کے لیے جائیں گے، وہ اس سمندر کی پشت پر یوں سوار ہوں گے جس طرح بادشاہ تختوں پر بیٹھتے ہیں۔“ (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے)۔ سیدہ ام حرام رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ اللہ تعالیٰ سے دعا کیجیے کہ وہ مجھے بھی ان میں شامل کر لے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے دعا کر دی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر مبارک رکھا اور سو گئے، پھر جب بیدار ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہنس رہے تھے۔ سیدہ ام حرام رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے دریافت کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ کس بات پر ہنس رہے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگ میرے سامنے پیش کیے گئے جو اللہ کی راہ میں غزوے کے لیے نکلیں گے۔“ اس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہی کلمات ارشاد فرمائے جو پہلے فرمائے تھے۔ سیدہ ام حرام رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ اللہ تعالیٰ سے دعا کیجیے کہ وہ مجھے بھی ان میں شامل کر لے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم پہلے لوگوں میں سے ہو۔“ (سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں) سیدنا معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہما کے عہد خلافت میں سیدہ ام حرام رضی اللہ عنہا سمندری سفر پر روانہ ہوئیں، جب وہ سمندر سے واپس باہر تشریف لائیں اور اپنی سواری پر سوار ہوئیں تو اس سے نیچے گر گئیں اور ان کا انتقال ہو گیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6667]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2788، 2799، 2877، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1912، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4608، 6667، 7189، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 8765، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3171، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2490، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1645، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2465، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2776، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8759، وأحمد فى (مسنده) برقم: 13724» «رقم طبعة با وزير 6632»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - مضى (4589). تنبيه!! رقم (4589) = (4608) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
حدیث نمبر: 629
117- وبه قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا ذهب إلى قباء يدخل على أم حرام بنت ملحان فتطعمه. وكانت أم حرام بنت ملحان تحت عبادة بن الصامت، فدخل عليها رسول الله صلى الله عليه وسلم يوما فأطعمته وجلست تفلي رأسه، فنام رسول الله صلى الله عليه وسلم ثم استيقظ وهو يضحك قالت: فقلت له: ما يضحكك يا رسول الله؟ فقال: ناس من أمتي عرضوا على غزاة فى سبيل الله يركبون ثبج هذا البحر ملوكا على الأسرة أو مثل الملوك على الأسرة يشك إسحاق. قالت: فقلت: يا رسول الله، ادع الله أن يجعلني منهم فدعا لها ثم وضع رأسه فنام ثم استيقظ يضحك. قالت: فقلت: ما يضحكك يا رسول الله؟ قال: ناس من أمتي عرضوا على غزاة فى سبيل الله، ملوكا على الأسرة أو مثل الملوك على الأسرة“ كما قال فى الأولى. قالت: فقلت: يا رسول الله، ادع الله أن يجعلني منهم. فقال: ”أنت من الأولين.“ قال: فركبت البحر فى زمان معاوية بن أبى سفيان فصرعت عن دابتها حين خرجت من البحر فهلكت.
اور اسی سند کے ساتھ روایت ہے کہ (سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے) فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب قباء جاتے تو ام حرام بنت ملحان رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لے جاتے وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کھانا کھلاتی تھیں، ام حرام بنت ملحان سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کی بیوی تھیں پس اس دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لے گئے تو انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کھانا کھلایا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر (کے بالوں) میں ٹٹولنے لگیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سو گئے، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نیند سے بیدار ہوئے تو ہنس رہے تھے، ام حرام رضی اللہ عنہا نے کہا: میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: یا رسو ل اللہ! آ پ کیوں ہنس رہے ہیں؟ آ پ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے (نیند میں) میری امت کے کچھ لوگ دکھائے گئے جو اس سمندر کے درمیان اللہ کے راستے میں جہاد کر رہے تھے گویا کہ وہ تختوں پر بادشاہ بیٹھے ہیں۔“ انہوں نے کہا: میں نے عرض کیا: یا رسو ل اللہ! اللہ سے دعا کریں کہ اللہ مجھے ان میں شامل کرتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لئے دعا فرمائی پھر سر رکھ کر سو گئے پھر جب نیند سے اٹھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہنس رہے تھے، ام حرام رضی اللہ عنہا نے کہا: کہ میں نے پوچھا: یا رسول اللہ! آ پ کس وجہ سے ہنس رہے ہیں؟ آ پ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت کے کچھ لوگ مجھے (نیند میں) دکھائے جو تخت نشین بادشاہوں کی طرح بیٹھے اللہ کی راستے میں جہاد کر رہے ہیں۔“ جیسا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلی دفعہ فرمایا تھا تو ام حرام رضی اللہ عنہا نے کہا: کہ میں نے کہا: یا رسول اللہ! آپ اللہ سے دعا کریں کہ وہ مجھے ان میں شامل کرے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم پہلے گروہ میں ہو۔“ (سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے) فرمایا: پھر وہ سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ (کے دور امارت) کے زمانے میں سمندری جہاد میں شامل ہوئیں پھر جب وہ سمندر سے باہر تشرف لائیں تو سواری سے گر کر فوت ہو گئیں۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 629]
تخریج الحدیث: «117- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 464/2، 465 ح 1026، ك 21 ب 18 ح 39) التمهيد 225/1، الاستذكار: 963، و أخرجه البخاري (2788، 2789) ومسلم (1912/160) من حديث مالك به.»
قال الشيخ زبير على زئي:سنده صحيح
حدیث نمبر: 632
117- وبه قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا ذهب إلى قباء يدخل على أم حرام بنت ملحان فتطعمه. وكانت أم حرام بنت ملحان تحت عبادة بن الصامت، فدخل عليها رسول الله صلى الله عليه وسلم يوما فأطعمته وجلست تفلي رأسه، فنام رسول الله صلى الله عليه وسلم ثم استيقظ وهو يضحك قالت: فقلت له: ما يضحكك يا رسول الله؟ فقال: ناس من أمتي عرضوا على غزاة فى سبيل الله يركبون ثبج هذا البحر ملوكا على الأسرة أو مثل الملوك على الأسرة يشك إسحاق. قالت: فقلت: يا رسول الله، ادع الله أن يجعلني منهم فدعا لها ثم وضع رأسه فنام ثم استيقظ يضحك. قالت: فقلت: ما يضحكك يا رسول الله؟ قال: ناس من أمتي عرضوا على غزاة فى سبيل الله، ملوكا على الأسرة أو مثل الملوك على الأسرة“ كما قال فى الأولى. قالت: فقلت: يا رسول الله، ادع الله أن يجعلني منهم. فقال: ”أنت من الأولين.“ قال: فركبت البحر فى زمان معاوية بن أبى سفيان فصرعت عن دابتها حين خرجت من البحر فهلكت.
اور اسی سند کے ساتھ روایت ہے کہ (سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے) فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب قباء جاتے تو ام حرام بنت ملحان رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لے جاتے وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کھانا کھلاتی تھیں، ام حرام بنت ملحان سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کی بیوی تھیں پس اس دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لے گئے تو انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کھانا کھلایا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر (کے بالوں) میں ٹٹولنے لگیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سو گئے، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نیند سے بیدار ہوئے تو ہنس رہے تھے، ام حرام رضی اللہ عنہا نے کہا: میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: یا رسو ل اللہ! آ پ کیوں ہنس رہے ہیں؟ آ پ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے (نیند میں) میری امت کے کچھ لوگ دکھائے گئے جو اس سمندر کے درمیان اللہ کے راستے میں جہاد کر رہے تھے گویا کہ وہ تختوں پر بادشاہ بیٹھے ہیں۔“ انہوں نے کہا: میں نے عرض کیا: یا رسو ل اللہ! اللہ سے دعا کریں کہ اللہ مجھے ان میں شامل کرتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لئے دعا فرمائی پھر سر رکھ کر سو گئے پھر جب نیند سے اٹھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہنس رہے تھے، ام حرام رضی اللہ عنہا نے کہا: کہ میں نے پوچھا: یا رسول اللہ! آ پ کس وجہ سے ہنس رہے ہیں؟ آ پ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت کے کچھ لوگ مجھے (نیند میں) دکھائے جو تخت نشین بادشاہوں کی طرح بیٹھے اللہ کی راستے میں جہاد کر رہے ہیں۔“ جیسا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلی دفعہ فرمایا تھا تو ام حرام رضی اللہ عنہا نے کہا: کہ میں نے کہا: یا رسول اللہ! آپ اللہ سے دعا کریں کہ وہ مجھے ان میں شامل کرے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم پہلے گروہ میں ہو۔“ (سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے) فرمایا: پھر وہ سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ (کے دور امارت) کے زمانے میں سمندری جہاد میں شامل ہوئیں پھر جب وہ سمندر سے باہر تشرف لائیں تو سواری سے گر کر فوت ہو گئیں۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 632]
تخریج الحدیث: «117- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 464/2، 465 ح 1026، ك 21 ب 18 ح 39) التمهيد 225/1، الاستذكار: 963، و أخرجه البخاري (2788، 2789) ومسلم (1912/160) من حديث مالك به.»
قال الشيخ زبير على زئي:سنده صحيح