🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
98. باب الفقر والزهد والقناعة - ذكر الإخبار عما يجب على المرء من قلة التلهف عند فوته البغية في غدوه
فقر، زہد اور قناعت کا بیان - اس بات کی اطلاع کہ آدمی پر واجب ہے کہ وہ اپنی خواہش کے فوت ہونے پر صبح کے وقت بے تابی کم کرے
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 708 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح ابن حبان: 708
المعجم الکبیر للطبرانی: 10120
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 708
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَحْمُودِ بْنِ عَدِيٍّ ، بِنَسَا، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْجُعْفِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي ، قَالَ: حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، قَالَ: حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: بَيْنَمَا نَحْنُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَارٍ، فَنَزَلَتْ عَلَيْهِ وَالْمُرْسَلاتِ عُرْفًا، فَإِنَّهُ لَيَتْلُوهَا، وَإِنِّي لأَتَلَقَّاهَا مِنْ فِيهِ، وَإِنَّ فَاهُ لَرَطْبٌ بِهَا إِذْ وَثَبَتْ عَلَيْنَا حَيَّةٌ، فقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اقْتُلُوهَا" فَابْتَدَرْنَاهَا فَذَهَبَتْ، فقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَقَدْ وُقِيَتْ شَرَّكُمْ، كَمَا وُقِيتُمْ شَرَّهَا" .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک غار میں موجود تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر سورہ مرسلات نازل ہوئی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی تلاوت کی، میں نے اسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سیکھ لیا، یہ کچھ دیر پہلے ہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئی تھی۔ اسی دوران ایک سانپ نکل کر ہمارے سامنے آیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے مار دو!“ ہم تیزی سے اس کی طرف لپکے، تو وہ چلا گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے تمہارے نقصان سے بچا لیا گیا جس طرح تمہیں اس کے شر سے بچا لیا گیا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الرقائق/حدیث: 708]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1830، 3317، 4930، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2234، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 707، 708، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 3012، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2883، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3644» «رقم طبعة با وزير 706»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10120
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ حَمْدَانَ الْأَصْبَهَانِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ كَرَامَةَ ، ثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى ، ثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ : كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَارٍ فَأُنْزِلَتْ عَلَيْهِ: وَالْمُرْسَلاتِ عُرْفًا، فَإِنَّا لَنَتَلَقَّاهَا مِنْ فِيهِ وَهِيَ رَطْبَةٌ، إِذْ خَرَجَتْ عَلَيْنَا حَيَّةٌ، فَابْتَدَرْنَا لِنَقْتُلَهَا، فَانْفَلَتَتْ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وُقِيَتْ شَرَّكُمْ، وَوُقِيتُمْ شَرَّهَا.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک غار میں تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر سورۃ ”والمرسلات عرفاً“ نازل ہوئی، ہم یہ آیات آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان سے تازہ تازہ سیکھ رہے تھے کہ ہمارے سامنے ایک سانپ نکل آیا، ہم اسے مارنے کے لیے دوڑے مگر وہ بچ نکلا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے تمہارے شر سے بچا لیا گیا، اور تمہیں اس کے شر سے بچا لیا گیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10120]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 119، حدیث 10156»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں