الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
17. فَضِيلَةُ عِيَادَةِ الْمَرِيضِ
بیمار کی عیادت کی فضیلت۔
شواہد الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 1311 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 1311
المعجم الکبیر للطبرانی: 16254
المعجم الاوسط: 2205
حدیث نمبر: 1311
أخبرنا إبراهيم بن إسماعيل القارئ، حدثنا عثمان بن سعيد الدَّارمي، حدثنا عمرو بن عَوْن، حدثنا هُشَيم، عن عبد الحميد بن جعفر، عن عمر بن الحَكَم بن ثَوبان، عن جابر بن عبد الله قال: قال رسول الله ﷺ:"مَن عادَ مريضًا لم يَزَلْ يخُوض الرَّحمةَ حتى يَجِلس، فإذا جَلَسَ اغْتَمَسَ فيها" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص کسی مریض کی عیادت کرتا ہے وہ (وہاں پہنچنے تک) مسلسل رحمت میں غوطہ زن رہتا ہے یہاں تک کہ وہ بیٹھ جائے، اور جب وہ (مریض کے پاس) بیٹھ جاتا ہے تو اس رحمت میں پوری طرح ڈوب جاتا ہے۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الجنائز/حدیث: 1311]
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الجنائز/حدیث: 1311]
تخریج الحدیث: [ترقيم الرساله 1311] [ترقيم الشركة 1299]
حدیث نمبر: 16254
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ ، ثَنَا سُرَيْجُ بْنُ النُّعْمَانِ الْجَوْهَرِيُّ ، ثَنَا أَبُو مَعْشَرٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي الْحَكَمِ قَالَ: دَخَلَ أَبُو بَكْرِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ عَلَى عُمَرَ بْنِ الْحَكَمِ يَعُودُهُ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : يَا أَبَا حَفْصٍ ، حَدِّثْنَا حَدِيثًا لَيْسَ فِيهِ اخْتِلَافٌ! فَقَالَ: حَدَّثَنِي كَعْبُ بْنُ مَالِكٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: مَنْ عَادَ مَرِيضًا خَاضَ فِي الرَّحْمَةِ، فَإِذَا جَلَسَ عِنْدَهُ اسْتَشْفَعَ فِيهَا.
ابوبکر بن محمد بن عمرو بن حزم رحمہ اللہ، عمر بن حکم رحمہ اللہ کے پاس ان کی عیادت کے لیے گئے، تو ابوبکر نے کہا: اے ابوحفص! ہمیں کوئی ایسی حدیث بیان کریں جس میں کوئی اختلاف نہ ہو۔ تو انہوں نے کہا: مجھے سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص کسی مریض کی عیادت کرے وہ رحمت میں داخل ہو جاتا ہے، اور جب اس کے پاس بیٹھ جائے تو اس (رحمت) میں شفاعت طلب کرتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الكاف/حدیث: 16254]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 102، حدیث 204»
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 16039، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 903»
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 16039، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 903»
حدیث نمبر: 2205
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْمِصْرِيُّ الْأَيْلِيُّ ، قَالَ: نَا أَبُو عَاصِمٍ قَالَ: نَا الْمُفَضَّلُ بْنُ لَاحِقٍ قَالَ: نَا ابْنُ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: عَائِدُ الْمَرِيضِ يَخُوضُ فِي الرَّحْمَةِ، فَإِذَا جَلَسَ عِنْدَهُ اغْتَمَسَ فِيهَا. لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْمُفَضَّلِ إِلَّا أَبُو عَاصِمٍ I ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیمار کی عیادت کرنے والا رحمت میں داخل ہو کر چلتا ہے، پھر جب اس کے پاس بیٹھ جاتا ہے تو رحمت میں پوری طرح ڈوب جاتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اسے مفضل سے ابو عاصم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2205]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اسے مفضل سے ابو عاصم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2205]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 139»