🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
62. تَفْسِيرُ سُورَةِ آلِ عِمْرَانَ
سورۂ آلِ عمران کی تفسیر
شواہد الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 3177 (کل: 18 مقامات، 12 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 3177
سنن ترمذی: 2140
سنن ابن ماجہ: 3834
الادب المفرد: 683
صحیح الادب المفرد: 528
مشکوۃ المصابیح: 102
مسند احمد: 12107، 13696
مصنف ابن ابی شیبہ: 31157، 32424
الفتح الربانی: 5656، 8939
الجامع الكامل: 352، 355، 11368
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 3687، 3688
المعجم الاوسط: 8712
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3177
أخبرنا علي بن عيسى الحِيرِي، حدثنا إبراهيم بن أبي طالب، حدثنا محمد ابن سَهْل بن عَسكَر، حدثنا محمد بن يوسف حدثنا سفيان الثَّوْري، عن الأعمش، عن أبي سفيان، عن جابر بن عبد الله قال: كان رسول الله ﷺ يُكْثِرُ أن يقول:"يا مُقلِّبَ القلوبِ ثَبِّتْ قلوبنا على دينِك" فقلنا: يا رسول الله، تخافُ علينا وقد آمنَّا بك؟ فقال:"إنَّ قلوب بني آدم بين إصبَعَينِ من أصابع الرَّحمن كقلبٍ واحدٍ يقولُ بها هكذا" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه هكذا، إنما تفرَّد مسلمٌ بإخراج حديث عبد الله بن عمرو:"قلوب بني آدم" فقط (2) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3140 - على شرط مسلم
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اکثر یہ دعا فرمایا کرتے تھے: «يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قُلُوبَنَا عَلَى دِينِكَ» ”اے دلوں کو پھیرنے والے! ہمارے دلوں کو اپنے دین پر ثابت قدم رکھ“، ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا آپ ہمارے بارے میں کسی فتنے کا اندیشہ رکھتے ہیں حالانکہ ہم آپ پر ایمان لا چکے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یقیناً آدم کی اولاد کے تمام دل اللہ رحمن کی انگلیوں میں سے دو انگلیوں کے درمیان ایک دل کی مانند ہیں، وہ انہیں جس طرح چاہتا ہے پھیر دیتا ہے۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے ان الفاظ کے ساتھ روایت نہیں کیا، امام مسلم نے اکیلے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے ”آدم کی اولاد کے دل“ کے الفاظ کے ساتھ حدیث روایت کی ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3177]
تخریج الحدیث: «إسناده قوي من أجل أبي سفيان -وهو طلحة بن نافع- والمحفوظ في حديثه هذا رواية الأعمش عنه عن أنس بن مالك، هكذا رواه جمهور أصحاب الأعمش عنه مخالفين لسفيان الثوري كما هو مفصَّل في تعليقنا على حديث أنس من "مسند أحمد" 19 / (12107)، وقال الترمذي: حديث أبي سفيان عن ...» [ترقيم الرساله 3177] [ترقيم الشركة 3158] [ترقيم العلميه 3140]

الحكم على الحديث:
إسناده قوي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2140
حَدَّثَنَا هَنَّادٌ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُكْثِرُ أَنْ يَقُولَ: " يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ، ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ "، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، آمَنَّا بِكَ وَبِمَا جِئْتَ بِهِ فَهَلْ تَخَافُ عَلَيْنَا؟ قَالَ: " نَعَمْ، إِنَّ الْقُلُوبَ بَيْنَ أُصْبُعَيْنِ مِنْ أَصَابِعِ اللَّهِ يُقَلِّبُهَا كَيْفَ يَشَاءُ "، قَالَ أَبُو عِيسَى: وَفِي الْبَابِ عَنِ النَّوَّاسِ بْنِ سَمْعَانَ، وَأُمِّ سَلَمَةَ، وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، وَعَائِشَةَ، وَهَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ، وَهَكَذَا رَوَى غَيْرُ وَاحِدٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ أَنَسٍ، وَرَوَى بَعْضُهُمْ عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَحَدِيثُ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ أَنَسٍ أَصَحُّ.
انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اکثر یہ دعا پڑھتے تھے «يا مقلب القلوب ثبت قلبي على دينك» ”اے دلوں کے الٹنے پلٹنے والے میرے دل کو اپنے دین پر ثابت رکھ“، میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہم لوگ آپ پر اور آپ کی لائی ہوئی شریعت پر ایمان لے آئے کیا آپ کو ہمارے سلسلے میں اندیشہ رہتا ہے؟ آپ نے فرمایا: ”ہاں، لوگوں کے دل اللہ کی انگلیوں میں سے دو انگلیوں کے درمیان ہیں جیسا چاہتا ہے انہیں الٹتا پلٹتا رہتا ہے“۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن ہے،
۲- کئی لوگوں نے اسی طرح «عن الأعمش عن أبي سفيان عن أنس» کی سند سے روایت کی ہے۔ بعض لوگوں نے «عن الأعمش عن أبي سفيان عن جابر عن النبي صلى الله عليه وسلم» کی سند سے روایت کی ہے، لیکن ابوسفیان کی حدیث جو انس سے مروی ہے زیادہ صحیح ہے،
۳- اس باب میں نواس بن سمعان، ام سلمہ، عبداللہ بن عمرو اور عائشہ رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔ [سنن ترمذي/كتاب القدر عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2140]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابن ماجہ/الدعاء 2 (3834) (تحفة الأشراف: 924) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (3834)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف
الأعمش عنعن
وانظر ضعيف سنن ابن ماجه (3834)
والحديث صحيح بالشواهد دون قوله: ’’فهل تخاف علينا‘‘
انوار الصحيفة ص 245

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3834
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ , حَدَّثَنَا أَبِي , حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ , عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ , عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ , قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , يُكْثِرُ أَنْ يَقُولَ:" اللَّهُمَّ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ" , فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , تَخَافُ عَلَيْنَا وَقَدْ آمَنَّا بِكَ وَصَدَّقْنَاكَ بِمَا جِئْتَ بِهِ , فَقَالَ:" إِنَّ الْقُلُوبَ بَيْنَ إِصْبَعَيْنِ مِنْ أَصَابِعِ الرَّحْمَنِ عَزَّ وَجَلَّ يُقَلِّبُهَا" , وَأَشَارَ الْأَعْمَشُ بِإِصْبَعَيْهِ.
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اکثر یہ دعا مانگا کرتے تھے: «اللهم ثبت قلبي على دينك» ”اے اللہ! میرے دل کو اپنے دین پر قائم رکھ“، ایک شخص نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ ہم پر خوف کرتے ہیں (ہمارے حال سے کہ ہم پھر گمراہ ہو جائیں گے)، حالانکہ ہم تو آپ پر ایمان لا چکے، اور ان تعلیمات کی تصدیق کر چکے ہیں جو آپ لے کر آئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک لوگوں کے دل رحمن کی دونوں انگلیوں کے درمیان ہیں، انہیں وہ الٹتا پلٹتا ہے“، اور اعمش نے اپنی دونوں انگلیوں سے اشارہ کیا ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الدعاء/حدیث: 3834]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کثرت سے یہ دعا فرمایا کرتے تھے: «اللَّهُمَّ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ» ”اے اللہ! میرے دل کو اپنے دین پر قائم رکھ۔“ ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا آپ کو ہمارے بارے میں (گمراہ ہونے کا) خطرہ ہے؟ حالانکہ ہم آپ پر ایمان لا چکے ہیں اور جو کچھ (ایمان و عمل کے احکام) آپ لائے ہیں، ان کو سچ مانتے ہیں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دل رحمٰن کی دو انگلیوں کے درمیان ہیں، وہ انہیں تبدیل کرتا رہتا ہے۔“ امام اعمش رحمہ اللہ نے یہ حدیث بیان کرتے ہوئے دو انگلیوں سے اشارہ کیا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الدعاء/حدیث: 3834]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 1673، ومصباح الزجاجة: 1343)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/القد ر 7 (2140) (صحیح)» ‏‏‏‏ (سند میں یزید الرقاشی ضعیف راوی ہیں، لیکن دوسرے طریق سے یہ صحیح ہے)
وضاحت: ۱ ؎: اور اعمش حدیث کے بڑے امام اور بڑے حافظ تھے، مجسمہ اور مشبہہ میں سے نہ تھے، بلکہ سچے اہل سنت میں سے تھے جو جمہیہ اور معتزلہ کی طرح اللہ کی انگلیوں کی تاویل نہیں کرتے تھے، اور انگلی سے انگلی ہی مراد لیتے ہیں، لیکن رب نہ خود کسی مخلوق کے مشابہ ہے، نہ اس کی کوئی چیز جیسے آنکھ اور ساق (پنڈلی) اور انگلی کے اور اگر کوئی ہم سے سوال کرے کہ اللہ کی انگلی کیسی ہے تو ہم کہیں گے اس کی ذات کیسی ہے اگر اس کا جواب وہ دے تو ہم بھی اس کے سوال کا جواب دیں گے، دوسری روایت میں ابن عباس رضی اللہ عنہما سے ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی چھنگلیا طور پہاڑ پر رکھ دی تو وہ ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا، اس سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ حقیقتاً اللہ تعالیٰ کی انگلیاں ہیں، اور مجازی معنی مراد نہیں ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
يزيد بن أبان الرقاشي ضعيف
وانظر ضعيف سنن الترمذي (2140)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 513

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 683
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الرَّبِيعِ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ، وَيَزِيدَ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يُكْثِرُ أَنْ يَقُولَ: ”اللَّهُمَّ يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ، ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ.“
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی کثرت سے یہ دعا ہوتی تھی: ”اے اللہ! اے دلوں کے پھیرنے والے! میرے دل کو اپنے دین پر ثابت قدم رکھ۔“ [الادب المفرد/كتاب/حدیث: 683]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 2140، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3834» انظر ظلال الجنة: 225
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 528
528/683 عن أنس قال: كان النبي صلى الله عليه وسلم يكثر أن يقول:"اللهم! يا مقلب القلوب، ثبت قلوبنا على دينك".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کثرت سے یہ دعا کرتے تھے: «اللهم! يا مقلب القلوب، ثبت قلوبنا على دينك» ”اے اللہ! اے دلوں کو بدلنے والے، ہمارے دلوں کو اپنے دین پر مضبوطی کے ساتھ قائم رکھ۔“ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 528]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث صحيح الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 2140، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3834» انظر ظلال الجنة: 225
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 102
102 - وَعَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُكْثِرُ أَنْ يَقُولَ: يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ"فَقُلْتُ يَا نَبِيَّ اللَّهِ! آمَنَّا بِكَ، وَبِمَا جِئْتَ بِهِ، فَهَلْ تَخَافُ عَلَيْنَا؟ قَالَ:"نَعَمْ؟ إِنَّ الْقُلُوبَ بَيْنَ أُصْبُعَيْنِ مِنْ أَصَابِعِ اللَّهِ، يُقَلِّبُهَا كَيْفَ يَشَاءُ"رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَابْنُ مَاجَهْ.
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کثرت کے ساتھ یہ دعا کیا کرتے تھے: «يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ» ”اے دلوں کو بدلنے والے! میرے دل کو اپنے دین پر ثابت رکھنا“، میں نے عرض کیا: اللہ کے نبی! ہم آپ پر اور آپ کی شریعت پر ایمان لا چکے، تو کیا آپ کو ہمارے بارے میں اندیشہ ہے؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”ہاں، کیونکہ دل اللہ کی دو انگلیوں کے درمیان ہیں، وہ جس طرح چاہتا ہے انہیں بدلتا رہتا ہے۔“ اس حدیث کو ترمذی و ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الإيمان/حدیث: 102]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الترمذي (2140 وقال: ھذا حديث حسن .) و ابن ماجه (3834) [وصححه الحاکم (526/1) ووافقه الذهبي .]
٭ في سند الترمذي: الأعمش مدلس و عنعن و في سند ابن ماجه: يزيد بن أبان الرقاشي ضعيف و حديث مسلم (2654) يغني عنه وانظر الحديث السابق (89)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12107
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُكْثِرُ أَنْ يَقُولَ:" يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ، ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ"، قَالَ: فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، آمَنَّا بِكَ، وَبِمَا جِئْتَ بِهِ، فَهَلْ تَخَافُ عَلَيْنَا؟، قَالَ: فَقَالَ:" نَعَمْ، إِنَّ الْقُلُوبَ بَيْنَ أُصْبُعَيْنِ مِنْ أَصَابِعِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ يُقَلِّبُهَا".
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم بکثرت یہ دعاء مانگا کرتے تھے، کہ اے دلوں کے پھیرنے والے، میرے دل کو اپنے دین پر ثابت قدمی عطاء فرما، ایک مرتبہ ہم نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم آپ پر اور آپ کی تعلیمات پر ایمان لائے ہیں، کیا آپ کو ہمارے متعلق کسی چیز سے خطرہ ہے؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں! کیونکہ دل اللہ کی انگلیوں میں سے صرف دو انگلیوں کے درمیان ہے، وہ جیسے چاہتا ہے انہیں بدل دیتا ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 12107]

الحكم على الحديث:
اسناد قوي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13696
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ مِهْرَانَ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" يُكْثِرُ أَنْ يَقُولَ: يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ، ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ، فَقَالَ لَهُ أَصْحَابُهُ وَأَهْلُهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَتَخَافُ عَلَيْنَا وَقَدْ آمَنَّا بِكَ وَبِمَا جِئْتَ بِهِ؟ قَالَ: إِنَّ الْقُلُوبَ بِيَدِ اللَّهِ يُقَلِّبُهَا".
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم بکثرت یہ دعاء مانگا کرتے تھے، کہ اے دلوں کے پھیرنے والے، میرے دل کو اپنے دین پر ثابت قدمی عطاء فرما، ایک مرتبہ ہم نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم آپ پر اور آپ کی تعلیمات پر ایمان لائے ہیں، کیا آپ کو ہمارے متعلق کسی چیز سے خطرہ ہے؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دل اللہ کی انگلیوں میں سے صرف دو انگلیوں کے درمیان ہے، وہ جیسے چاہتا ہے انہیں بدل دیتا ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 13696]

الحكم على الحديث:
إسناده قوي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29806 ترقیم الشثری: -- 31157
حدثنا ابو معاوية ، عن الاعمش ، عن ابي سفيان ، عن انس قال: كان النبي صلى الله عليه وسلم يكثر ان يقول: يا مقلب القلوب، ثبت قلبي على دينك، قالوا: يا رسول الله، آمنا بك وبما جئت به، فهل تخاف علينا؟ قال: نعم، إن القلوب بين إصبعين من اصابع الله يقلبها.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (مثبت).
(٢) حسن؛ أبو سفيان صدوق، أخرجه الترمذي (٢١٤٠)، والحاكم ١/ ٢٦، وأبو يعلى (٣٦٨٨)، وابن أبي عاصم في السنة (٢٢٥)، والطبري في التفسير ٣/ ١٨٨، والبغوي (٨٨)، والضياء في المختارة (٢٢٢٢)، والآجري في الشريعة ص ٣١٧، وأبو نعيم في الحلية ٨/ ١٢٢، والبيهقي في شعب الإيمان (٧٥٧).

حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کثرت سے دعا کرتے تھے: اے دلوں کو پھیرنے والے! میرے دل کو اپنے دین پر ثابت قدم فرما، صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! ہم آپ پر اور آپ کے لائے ہوئے دین پر ایمان لائے ہیں، پس کیا پھر بھی آپ کو ہمارے بارے میں ڈر ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! یقینا لوگوں کے دل اللہ کی دو انگلیوں کے درمیان ہیں جن کو اللہ پھیرتا رہتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31157]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال الدارقطني: القولين صحيحان . قال سعد الشثري: حسن؛ أبو سفيان صدوق .» ‏‏‏‏
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 2222، 2223، 2224، 2225، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1933، 3158، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2140، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3834، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12290، 13903، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2318، 3687، 3688، والبزار فى «مسنده» برقم: 7508، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 32424، والطبراني فى «الكبير» برقم: 759، ترقيم محمد عوامة: 29806»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31044 ترقیم الشثری: -- 32424
ابو معاوية ، عن الاعمش ، عن ابي سفيان ، عن انس : ان النبي صلى الله عليه وسلم كان يكثر ان يقول: يا مقلب القلوب، ثبت قلبي على دينك، قالوا: يا رسول الله، آمنا بك وبما جئت به، فهل تخاف علينا؟ قال: [نعم ] ، إن القلوب بين إصبعين من اصابع الله يقلبها.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [و]: (قال كان).
(٢) سقط من: [و].
(٣) في [أ، ط، هـ]: (قلت).
(٤) سقط من: [هـ].
(٥) حسن؛ أبو سفيان صدوق، أخرجه أحمد (١٢١٠٧)، والترمذي (٢١٤٠)، والحاكم ١/ ٥٢٦، وأبو يعلى (٣٦٨٧)، وابن أبي عاصم في السنة (٢٢٥)، والطبري في التفسير ٣/ ١٨٨، والبغوي (٨٨)، والضياء في المختارة (٢٢٢٣)، والآجري في الشريعة ص ٣١٧، وأبو نعيم في الحلية ٨/ ١٢٢، والبيهقي في شعب الإيمان (٧٥٧).

حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اکثر یہ دعا مانگا کرتے تھے: اے دلوں کے پھیرنے والے: میرے دل کو اپنے دین پر ثبات عطا فرما؛ صحابہ رضی اللہ عنہ م نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم ایمان لائے آپ پر اور آپ کے لائے ہوئے دین پر۔ کیا اب بھی آپ کو ہمارے متعلق ڈر ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! بلاشبہ تمام دل اللہ کی انگلیوں میں سے دو انگلیوں کے درمیان ہیں جنہیں وہ پھیرتا رہتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32424]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال الدارقطني: القولين صحيحان . قال سعد الشثري: حسن؛ أبو سفيان صدوق .» ‏‏‏‏
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 2222، 2223، 2224، 2225، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1933، 3158، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2140، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3834، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12290، 13903، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2318، 3687، 3688، والبزار فى «مسنده» برقم: 7508، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 31157، والطبراني فى «الكبير» برقم: 759، ترقيم محمد عوامة: 31044»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں