الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. بَابُ التَّعْرِيضِ بِالْخِطْبَةِ
منگنی کے پیغام میں اشارے کنائے کا بیان
شواہد الحدیث — مسند امام شافعی حدیث نمبر 1132 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مسند امام شافعی: 1132
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 1205
حدیث نمبر: 1132
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ مَوْلَى الْأَسْوَدِ بْنِ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ فَاطِمَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهَا فِي عِدَّتِهَا مِنْ طَلَاقِ زَوْجِهَا:"فَإِذَا حَلَلْتِ فَآذِنِينِي". قَالَتْ: فَلَمَّا حَلَلْتُ أَخْبَرْتُهُ أَنَّ مُعَاوِيَةَ وَأَبَا جَهْمٍ خَطَبَانِي، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"أَمَّا مُعَاوِيَةُ فَصُعْلُوكٌ لَا مَالَ لَهُ، وَأَمَّا أَبُو جَهْمٍ فَلَا يَضَعُ عَصَاهُ عَنْ عَاتِقِهِ انْكِحِي أُسَامَةَ". قَالَتْ: فَكَرِهْتُهُ قَالَ:"انْكِحِي أُسَامَةَ". فَنَكَحْتُهُ فَجَعَلَ اللَّهُ فِيهِ خَيْرًا وَاغْتَبَطْتُ بِهِ. أَخْرَجَ الْحَدِيثَيْنِ مِنْ كِتَابِ أَحْكَامِ الْقُرْآنِ، وَالثَّالِثَ مِنَ الْجُزْءِ الثَّانِي مِنَ اخْتِلَافِ الْحَدِيثِ.
فاطمہ رضی اللہ عنہا (بنتِ قیس) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے ان کے خاوند کی طرف سے طلاق کی صورت میں عدت کے دوران کہا: ”جب تیری عدت پوری ہو جائے تو مجھے بتانا۔“ فرماتی ہیں: جب میری عدت پوری ہوئی تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا کہ معاویہ اور ابو جہم رضی اللہ عنہما نے مجھے پیغامِ نکاح بھیجا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”معاویہ مفلس آدمی ہے اس کے پاس مال نہیں، اور ابو جہم تو اپنی لاٹھی اپنے کندھے سے نہیں اتارتا، لہذا تو اسامہ سے نکاح کر لے۔“ فرماتی ہیں: مجھے یہ بات ناپسند لگی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوبارہ کہا: ”تم اسامہ (رضی اللہ عنہ) سے نکاح کر لو۔“ پھر میں نے ان سے نکاح کر لیا، اور اللہ تعالیٰ نے اس میں اتنی خیر دی کہ عورتیں مجھ پر رشک کرنے لگیں۔ [مسند امام شافعی/ كتاب النكاح /حدیث: 1132]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث السابق برقم (1131).»
حدیث نمبر: 1205
حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ مَوْلَى الْأَسْوَدِ بْنِ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ ، أَنَّ أَبَا عَمْرِو بْنَ حَفْصٍ طَلَّقَهَا الْبَتَّةَ وَهُوَ غَائِبٌ بِالشَّامِ، فَأَرْسَلَ إِلَيْهَا وَكِيلُهُ بِشَعِيرٍ فَسَخِطَتْهُ، فَقَالَ: وَاللَّهِ مَا لَكِ عَلَيْنَا مِنْ شَيْءٍ، فَجَاءَتْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ: لَيْسَ لَكِ عَلَيْهِ نَفَقَةٌ، وَأَمَرَهَا أَنْ تَعْتَدَّ فِي بَيْتِ أُمِّ شَرِيكٍ، ثُمَّ قَالَ: تِلْكَ امْرَأَةٌ يَغْشَاهَا أَصْحَابِي، اعْتَدِّي عِنْدَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُمِّ مَكْتُومٍ، فَإِنَّهُ رَجُلٌ أَعْمَى تَضَعِينَ ثِيَابَكِ عِنْدَهُ، فَإِذَا حَلَلْتِ فَآذِنِينِي، قَالَتْ: فَلَمَّا حَلَلْتُ ذَكَرْتُ لَهُ أَنَّ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ، وَأَبَا جَهْمِ بْنَ هِشَامٍ، خَطَبَانِي، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَمَّا أَبُو جَهْمٍ، فَلَا يَضَعُ عَصَاهُ عَنْ عَاتِقِهِ، وَأَمَّا مُعَاوِيَةُ فَصُعْلُوكٌ، لَا مَالَ لَهُ، انْكِحِي أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ"، قَالَتْ: فَكَرِهْتُهُ، ثُمَّ قَالَ:" انْكِحِي أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ"، فَنَكَحْتُهُ، فَجَعَلَ اللَّهُ فِي ذَلِكَ خَيْرًا، وَاغْتَبَطْتُ بِهِ
حضرت فاطمہ بنت قیس کو طلاق دی ابو عمرو بن حفص نے طلاقِ بتہ اور وہ شام میں تھے، انہوں نے اپنے وکیل کو جَو دے کر بھیجا، فاطمہ بنت قیس خفا ہوئیں، وکیل بولا: تمہارا تو کچھ دینا نہیں آتا۔ فاطمہ خفا ہو کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک تیرا خرچ خاوند پر نہیں ہے، اور تو اُم شریک کے گھر میں عدت کر۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اُم شریک کے گھر میں رات دن میرے اصحاب آیا جایا کرتے ہیں، عبداللہ بن اُم مکتوم کے گھر میں تو عدت کر، کیونکہ وہ اندھا ہے، تو اگر تو اپنے کپڑے اتارے گی تو بھی کچھ قباحت نہیں۔ جب تیری عدت گزر جائے تو مجھے کہنا۔“ فاطمہ بنت قیس نے کہا: جب میری عدت گزر گئی تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا کہ معاویہ بن ابو سفیان اور ابوجہم بن ہشام دونوں نے مجھے پیام دیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابوجہم تو اپنی لکڑی کبھی ہاتھ سے رکھتا ہی نہیں، اور معاویہ مفلس ہیں، ان کے پاس مال نہیں، تو اُسامہ بن زید سے نکاح کر۔“ میں نے اُسامہ کو ناپسند کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر فرمایا: ”تو اُسامہ سے نکاح کر۔“ فاطمہ نے کہا: میں نے اُسامہ سے نکاح کر لیا۔ اللہ نے اس میں برکت دی اور لوگ رشک کرنے لگے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 1205]
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1480، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4049، 4250، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 6973، 6974، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 3247، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 5311، 5313، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2284، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1135، 1135 م، 1180، 1180 م، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2223، 2320، 2321، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1869، 2024، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 13887، 13893، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27870، 27961، والحميدي فى «مسنده» برقم: 367، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 12021، 12022، فواد عبدالباقي نمبر: 29 - كِتَابُ الطَّلَاقِ-ح: 67»
الحكم على الحديث:
مرفوع صحيح