الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4. بَابُ : لاَ تُكْرِهُوا الْمَرِيضَ عَلَى الطَّعَامِ
باب: مریض کو کھانے پر مجبور نہ کرنے کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 3444 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
سنن ابن ماجہ: 3444
المستدرک علی الصحیحین: 8464
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 8290
المعجم الاوسط: 9093
حدیث نمبر: 3444
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ , حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ يُونُسَ بْنِ بُكَيْرٍ , عَنْ مُوسَى بْنِ عَلِيِّ بْنِ رَبَاحٍ , عَنْ أَبِيهِ , عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ , قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تُكْرِهُوا مَرْضَاكُمْ عَلَى الطَّعَامِ وَالشَّرَابِ , فَإِنَّ اللَّهَ يُطْعِمُهُمْ وَيَسْقِيهِمْ".
عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنے مریضوں کو کھانے اور پینے پر مجبور نہ کرو، اس لیے کہ اللہ تعالیٰ انہیں کھلاتا اور پلاتا ہے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطب/حدیث: 3444]
حضرت عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے مریضوں کو کھانے پینے پر مجبور نہ کیا کرو، انہیں اللہ تعالیٰ کھلاتا اور پلاتا ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الطب/حدیث: 3444]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/الطب 4 (2040)، (تحفة الأشراف: 9943، ومصباح الزجاجة: 1195) (حسن)» (سند میں بکر بن یونس ضعیف راوی ہیں، لیکن شواہد کی وجہ سے یہ حسن ہے، ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الصحیحة، للالبانی: 727)
وضاحت: ۱؎: کھانے پینے کا مقصد یہی ہے کہ روح کا تعلق جسم سے باقی رہے، اور آدمی کو تسلی اور سکون حاصل ہو، چونکہ اللہ تعالیٰ سب کا محافظ اور سب کا رازق ہے، اس لیے وہ بیماروں کی دوسری طرح خبر گیری کرتا ہے کہ ان کو غذا کی ضرورت نہیں پڑتی، بس جب وہ اپنی خوشی سے کھانا چاہیں ان کو کھلاؤ زبردستی مت کرو، اور جو غذا زبردستی سے کھائی جائے، اس سے فائدہ کے بجائے نقصان ہو جاتا ہے۔
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ترمذي (2040)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 500
إسناده ضعيف
ترمذي (2040)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 500
حدیث نمبر: 8464
حدثني محمد بن صالح بن هانئ، حَدَّثَنَا الفَضْل بن محمد الشَّعْراني و محمد بن محمد بن رجاءٍ الإسفرايِنيُّ، قالا حَدَّثَنَا إبراهيم بن المنذر الحِزَامي، حَدَّثَنَا محمد بن العلاء النَّبْقي (2) ، حدثني خالي الوليد بن عبد الرحمن بن عوف، عن أبيه، عن جدِّه قال: قال رسول الله ﷺ:"لا تُكرِهوا مَرْضاكم على الطعام والشراب، فإِنَّ الله يُطعِمُهم ويَسقِيهم" (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد. رواتُه كلهم مدنيون (4) ، ولم يُخرجاه. وعندنا فيه حديثُ مالك عن نافع الذي تفرَّد به محمد بن الوليد اليَشكُري عنه (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8259 - صحيح
هذا حديث صحيح الإسناد. رواتُه كلهم مدنيون (4) ، ولم يُخرجاه. وعندنا فيه حديثُ مالك عن نافع الذي تفرَّد به محمد بن الوليد اليَشكُري عنه (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8259 - صحيح
ولید بن عبدالرحمن بن عوف اپنے والد سے اور وہ ان کے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے مریضوں کو کھانے پینے پر مجبور نہ کرو، کیونکہ اللہ عزوجل انہیں کھلاتا اور پلاتا ہے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے اور اس کے تمام راوی مدنی ہیں لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، اور ہمارے پاس اس باب میں امام مالک کی نافع سے روایت بھی موجود ہے جس میں محمد بن ولید یشکری ان سے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الطب/حدیث: 8464]

تخریج الحدیث: «حسن لغيره إن شاء الله تعالى، وهذا إسناد ضعيف لجهالة حال محمد بن العلاء النبقي وخاله الوليد: وهو الوليد بن إبراهيم بن عبد الرحمن بن عوف، ونسب هنا إلى جده» [ترقيم الرساله 8464] [ترقيم الشركة 8361] [ترقيم العلميه 8259]
الحكم على الحديث:
حسن لغيره إن شاء الله تعالى
حدیث نمبر: 8290
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تُكْرِهُوا مَرْضَاكُمْ عَلَى الطَّعَامِ، فَإِنَّ اللَّهَ يُطْعِمُهُمْ وَيَسْقِيهِمْ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْوَلِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ وَلَا مَنْ رَوَى عَنْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْوَلِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ وَلَا مَنْ رَوَى عَنْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اپنے بیماروں کو کھانے پر مجبور نہ کرو! بے شک اللہ تعالیٰ انہیں کھلا دیتا ہے، اور انہیں پلا دیتا ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ولید بن عبدالرحمن بن عوف ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں، اور نہ ہی میں اس شخص سے واقف ہوں، جس نے اس سے روایت نقل کی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8290]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3018)، أخرجه مسند البزار برقم: 1010، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9089»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 9093
حَدَّثَنَا مَسْعَدَةُ بْنُ سَعْدٍ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ الثَّقَفِيُّ ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، عَنْ أَبِيهِ . عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَا تُكْرِهُوا مَرْضَاكُمْ عَلَى الطَّعَامِ وَالشَّرَابِ، فَإِنَّ اللهَ يُطْعِمُهُمْ وَيَسْقِيهِمْ.
لَا يُرْوَى هَذَانِ الْحَدِيثَانِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِمَا: مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ الثَّقَفِيُّ .
لَا يُرْوَى هَذَانِ الْحَدِيثَانِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِمَا: مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ الثَّقَفِيُّ .
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے بیماروں کو کھانے پینے پر مجبور نہ کرو، کیونکہ اللہ تعالیٰ انہیں کھلاتا اور پلاتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ دونوں حدیثیں سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہیں، اور ان دونوں کی روایت میں محمد بن علاء ثقفی منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 9093]

تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه الوليد بن عبد الرحمن بن عوف ولم أعرفه ولا من روى عنه وبقية رجاله ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 5، ص 86» »
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 8353، والبزار فى «مسنده» برقم: 1010»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 8353، والبزار فى «مسنده» برقم: 1010»
الحكم على الحديث:
فيه الوليد بن عبد الرحمن بن عوف لم يُعرف، وبقية رجاله ثقات