الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
115. . بَابُ : مَا جَاءَ فِي الْمُسْتَحَاضَةِ إِذَا كَانَتْ قَدْ عَرَفَتْ أَقْرَاءَهَا
باب: مستحاضہ جس کے حیض کی مدت استحاضہ والے خون سے پہلے متعین ہو اس کے حکم کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 622 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن ابن ماجہ: 622
المعجم الکبیر للطبرانی: 20923
حدیث نمبر: 622
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ إِمْلَاءً عَلَيَّ مِنْ كِتَابِهِ وَكَانَ السَّائِلُ غَيْرِي، أَنْبَأَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ طَلْحَةَ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ طَلْحَةَ ، عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ بِنْتِ جَحْشٍ ، قَالَتْ: كُنْتُ أُسْتَحَاضُ حَيْضَةً كَثِيرَةً طَوِيلَةً، قَالَتْ: فَجِئْتُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَسْتَفْتِيهِ وَأُخْبِرُهُ، قَالَتْ: فَوَجَدْتُهُ عِنْدَ أُخْتِي زَيْنَبَ، قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ لِي إِلَيْكَ حَاجَةً، قَالَ:" وَمَا هِيَ أَيْ هَنْتَاهُ"، قُلْتُ: إِنِّي أُسْتَحَاضُ حَيْضَةً طَوِيلَةً كَبِيرَةً وَقَدْ مَنَعَتْنِي الصَّلَاةَ وَالصَّوْمَ، فَمَا تَأْمُرُنِي فِيهَا؟ قَالَ:" أَنْعَتُ لَكِ الْكُرْسُفَ فَإِنَّهُ يُذْهِبُ الدَّمَ"، قُلْتُ: هُوَ أَكْثَرُ. فَذَكَرَ نَحْوَ حَدِيث شَرِيكٍ.
ام حبیبہ بنت جحش رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ مجھے بہت لمبا استحاضہ کا خون آیا کرتا تھا، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس سے متعلق بتانے اور فتوی پوچھنے کے لیے آئی، میں نے آپ کو اپنی بہن زینب رضی اللہ عنہا کے پاس پایا، میں نے عرض کیا: اے رسول اللہ! مجھے آپ سے ایک کام ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے خاتون! تجھے کیا کام ہے؟“ میں نے کہا: مجھے ایک لمبے عرصہ تک خون آتا رہتا ہے جو نماز اور روزہ میں رکاوٹ کا سبب ہے، آپ اس سلسلے میں مجھے کیا حکم دیتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تمہارے لیے روئی تجویز کرتا ہوں (اس کو شرمگاہ پہ رکھ لیا کرو) کیونکہ یہ خون جذب کر لے گی“، میں نے عرض کیا: خون اس سے بھی زیادہ ہے، پھر راوی نے شریک کے ہم معنی حدیث بیان کی۔ [سنن ابن ماجه/أبواب التيمم/حدیث: 622]
حضرت ام حبیبہ بنت جحش رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”مجھے طویل عرصے تک بکثرت استحاضہ آتا رہا تھا۔ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی تاکہ آپ کو (اپنی کیفیت) بتا کر مسئلہ معلوم کروں۔ مجھے اپنی بہن زینب رضی اللہ عنہا کے گھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مل گئے۔ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! مجھے آپ سے ایک کام ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے خاتون! کیا کام ہے؟“ میں نے کہا: مجھے طویل عرصے تک بکثرت استحاضہ آتا رہتا ہے جس کی وجہ سے میں نماز، روزہ ادا نہیں کر سکتی، تو آپ مجھے کیا حکم دیتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تیرے لیے روئی تجویز کرتا ہوں، کیونکہ وہ خون کو جذب کر لیتی ہے“۔ میں نے کہا: وہ تو اس سے زیادہ ہے...“ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث، شریک کی حدیث کی مثل بیان کی۔ [سنن ابن ماجه/أبواب التيمم/حدیث: 622]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الطہارة 110 (287)، سنن الترمذی/الطہارة 95 (128)، (تحفة الأشراف: 15821)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/382، 439، 440)، سنن الدارمی/الطہارة 84 (809) (یہ حدیث مکرر ہے، دیکھئے: 627) (حسن)» (سند میں عبد اللہ بن محمد بن عقیل کی وجہ سے بعض کلام ہے کیونکہ ان کو مقارب الحدیث بلکہ منکر الحدیث کہا گیا ہے، لیکن شواہد کی بناء پر یہ حسن ہے)
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
سنن أبي داود (287) ترمذي (128) وانظر الحديث الآتي (627)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 401
إسناده ضعيف
سنن أبي داود (287) ترمذي (128) وانظر الحديث الآتي (627)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 401
حدیث نمبر: 20923
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ بْنِ الصَّبَّاحِ الرَّقِّيُّ ، ثَنَا أَبُو حُذَيْفَةَ ، ثَنَا زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ طَلْحَةَ ، عَنْ عَمِّهِ عِمْرَانَ بْنِ طَلْحَةَ ، عَنْ أُمِّهِ، حَمْنَةَ بِنْتِ جَحْشٍ ، قَالَتْ: كُنْتُ أُسْتَحَاضُ حَيْضَةً شَدِيدَةً كَثِيرَةً فَجِئْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَسْتَفْتِيهِ، وَأَسْأَلُهُ فَوَجَدْتُهُ فِي بَيْتِ أُخْتِي زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّ لِي إِلَيْكَ حَاجَةً قَالَ: " مَا هِيَ أَيْ هَنْتَاهُ قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّهُ لَحَدِيثٌ وَاللهِ مَا مِنْهُ بُدٌّ وَإِنِّي لَأَسْتَحْيِي مِنْهُ قَالَ: فَمَا هُوَ أَيْ هَنْتَاهُ " قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنِّي أُسْتَحَاضُ حَيْضَةً شَدِيدَةً كَثِيرَةً فَمَا تَرَى فِيهَا قَدْ مَنَعَتْنِي الصَّلَاةَ وَالصَّوْمَ، فَقَالَ لَهَا: أَنْعَتُ لَكِ الْكُرْسُفَ فَإِنَّهُ يَذْهَبُ بِالدَّمِ قُلْتُ: هُوَ أَكْثَرُ مِنْ ذَلِكَ، قَالَ: " أَمَا إِنِّي سَآمُرُكِ بِأَمْرَيْنِ أَيَّهُمَا فَعَلْتِ فَقَدْ أَجْزَأَ عَنْكِ مِنَ الْآخَرِ، وَإِنْ قَدَرْتِ عَلَيْهِمَا فَأَنْتِ أَعْلَمُ إِنَّمَا هَذِهِ رَكْضَةٌ مِنْ رَكَضَاتِ الشَّيْطَانِ فَصَلِّي أَرْبَعَةً وَعِشْرِينَ لَيْلَةً، وَأَيَّامَهَا، وَصُومِي فَإِنَّ ذَلِكَ يُجْزِئُكِ، وَكَذَلِكَ فَافْعَلِي كُلَّ شَهْرٍ كَمَا تَحِيضُ النِّسَاءُ، وَكَمَا يَطْهُرْنَ لِمِيقَاتِ حَيْضِهِنَّ وَطُهْرِهِنَّ، وَإِنْ قَدَرْتِ عَلَى أَنْ تُؤَخِّرِي الظُّهْرَ، وَتُعَجِّلِي الْعَصْرَ، وَتَغْتَسِلِينَ لَهُمَا، ثُمَّ تُصَلِّينَ الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ جَمِيعًا، ثُمَّ تُؤَخِّرِي الْمَغْرِبَ وَتُعَجِّلِينَ الْعِشَاءَ، وَتَجْمَعِينَ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ فَافْعَلِي، وَتَغْتَسِلِينَ مَعَ الْفَجْرِ غُسْلًا وَتُصَلِّينَ كَذَلِكَ فَافْعَلِي وَصَلِّي وَصُومِي إِنْ قَدَرْتِ عَلَى ذَلِكَ " قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " وَهَذَا أَعْجَبُ إِلَيَّ.
سیدہ حمنہ بنت جحش رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: مجھے شدید اور کثرت کے ساتھ استحاضہ کا خون آتا تھا، تو میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس فتویٰ پوچھنے اور سوال کرنے کے لیے آئی، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی بہن زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا کے گھر پایا، میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! مجھے آپ سے ایک کام ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ کیا ہے، اے پیاری؟“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! یہ ایک ایسی بات ہے کہ اللہ کی قسم! اس سے چارہ نہیں، اور مجھے اس سے شرم آتی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ کیا ہے، اے پیاری؟“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! مجھے شدید اور کثرت کے ساتھ استحاضہ کا خون آتا ہے، اس میں آپ کی کیا رائے ہے؟ اس نے مجھے نماز اور روزے سے روک رکھا ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تمہیں روئی کا مشورہ دیتا ہوں، وہ خون کو روک دیتی ہے۔“ میں نے کہا: یہ اس سے زیادہ ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سنو، میں تمہیں دو باتوں کا حکم دیتا ہوں، تم ان میں سے جو بھی کر لو وہ دوسری سے کافی ہو جائے گی، اور اگر تم دونوں پر قدرت رکھتی ہو تو تم خود بہتر جانتی ہو، یہ تو شیطان کی ایک ٹھوکر ہے، پس چوبیس راتیں اور ان کے دن نماز پڑھو اور روزہ رکھو، یہ تمہارے لیے کافی ہو گا، اور ہر مہینے اسی طرح کرو جیسے عام عورتیں اپنے حیض اور طہر کے مقررہ وقت کے مطابق حائضہ ہوتی اور پاک ہوتی ہیں، اور اگر تم اس بات کی طاقت رکھو کہ ظہر کو مؤخر اور عصر کو مقدم کر کے دونوں کے لیے غسل کرو، پھر ظہر اور عصر دونوں اکٹھی پڑھو، پھر مغرب کو مؤخر اور عشاء کو مقدم کر کے دونوں نمازیں اکٹھی پڑھ لو، اور فجر کے ساتھ الگ غسل کر کے اسی طرح نماز پڑھو، تو ایسا کر لو، اور نماز پڑھو اور روزہ رکھو اگر اس کی طاقت رکھتی ہو۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور یہی طریقہ مجھے زیادہ پسند ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20923]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 218، حدیث 553»