🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
768. 15- باب أمر الأئمةِ بتخفيف الصّلاة
ائمہ کو نماز میں تخفیف کرنے کے حکم کے بیان میں۔
شواہد الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 2274 (کل: 15 مقامات، 11 کتب)
الجامع الكامل: 2274
بلوغ المرام: 325
مسند احمد: 10099، 10793
مصنف ابن ابی شیبہ: 4728
السنن الكبرى للبيهقي: 5266
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1774، 2372
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 391
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 418
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1795، 1798
المعجم الاوسط: 3732
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1078، 1087
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2274
2274. عن ابن عبّاس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: تجاوزوا في الصلاة، فإن خلفكم الضعيفَ والكبيرَ وذا الحاجةِ.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه الإمام أحمد (10793) عن يحيى بن حماد، أخبرنا أبو عوانة، عن الأعمش، حدثنا إبراهيم التيمي، عن الحارث بن سويد، عن عبدالله بن مسعود قال: فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 325
وعن أبي هريرة رضي الله عنه أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏إذا أم أحدكم الناس فليخفف فإن فيهم الصغير والكبير والضعيف وذا الحاجة فإذا صلى وحده فليصل كيف شاء» . متفق عليه.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جب تم میں سے کوئی لوگوں کی امامت کے فرائض انجام دے تو اسے قرآت میں تخفیف کرنی چاہیئے۔ اس لئے کہ مقتدیوں میں بچے، بوڑھے، کمزور اور حاجت مند لوگ ہوتے ہیں جب تنہا نماز پڑھے تو پھر جس طرح چاہے پڑھے۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 325]
«وَعَنْ» اور سے – «أَبِي هُرَيْرَةَ» ابو ہریرہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «أَنَّ» کہ – «النَّبِيَّ» نبی – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «قَالَ» نے فرمایا: – «إِذَا» جب – «أَمَّ» امامت کرائے – «أَحَدُكُمُ» تم میں سے کوئی – «النَّاسَ» لوگوں کی – «فَلْيُخَفِّفْ» تو ہلکی (نماز) پڑھائے – «فَإِنَّ فِيهِمُ» کیونکہ ان میں ہوتے ہیں – «الصَّغِيرَ» چھوٹے – «وَالْكَبِيرَ» اور بوڑھے – «وَالضَّعِيفَ» اور کمزور – «وَذَا الْحَاجَةِ» اور ضرورت مند – «فَإِذَا» پھر جب – «صَلَّى» نماز پڑھے – «وَحْدَهُ» اکیلا – «فَلْيُصَلِّ» تو پڑھے – «كَيْفَ شَاءَ» جیسے چاہے۔ – «مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ» اس پر (بخاری و مسلم کا) اتفاق ہے۔
اور سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی لوگوں کی امامت کرائے تو ہلکی نماز پڑھائے، کیونکہ ان میں چھوٹے، بوڑھے، کمزور اور ضرورت مند (سب) ہوتے ہیں، اور جب اکیلا نماز پڑھے تو جیسے چاہے (لمبی) پڑھے۔“ (بخاری و مسلم) متفق علیہ۔ [بلوغ المرام/حدیث: 325]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الأذان، باب إذا صلي لنفسه فليطول ما شاء، حديث:703، واللفظ مركب، ومسلم، الصلاة، باب أمر الأئمة بتخفيف الصلاة في تمام، حديث:467.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10099
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قََالَ: حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنِ أَبِي صَالِحٍ , عَنِ أَبِي هُرَيْرَةَ , قََالَ: قََالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " تَجَوَّزُوا فِي الصَّلَاةِ، فَإِنَّ فِيهِمْ الضَّعِيفَ وَالْكَبِيرَ وَذَا الْحَاجَةِ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا (جب تم امام بن کر نماز پڑھایا کرو تو) ہلکی نماز پڑھایا کرو کیونکہ نمازیوں میں عمر رسیدہ، کمزور اور ضرورت مند سب ہی ہوتے ہیں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 10099]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 703، م: 467
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10793
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمَّادٍ , أَخْبَرَنَا أَبُو عَوَانَةَ , عَنِ الْأَعْمَشِ , عَنْ أَبِي صَالِحٍ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , قََالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " تَجَاوَزُوا فِي الصَّلَاةِ , فَإِنَّ خَلْفَكُمْ الضَّعِيفَ وَالْكَبِيرَ وَذَا الْحَاجَةِ" , قَالَ: وَحَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ التَّيْمِيُّ , عَنِ الْحَارِثِ بْنِ سُوَيْدٍ , عَنْ عَبْدِ الِلَّهِ , بِمِثْلِ ذَلِكَ , قََالَ: وَحَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ , عَنْ عَبْدِ اللهِ , مِثْلَ ذَلِكَ، قََالَ: وَحَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ , عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ , عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مِثْلَ ذَلِكَ.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تم امام بن کر نماز پڑھایا کرو تو ہلکی نماز پڑھایا کرو کیونکہ تمہارے پیچھے نمازیوں میں عمر رسیدہ کمزور اور ضرورت مند سب ہی ہوتے ہیں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 10793]

الحكم على الحديث:
إسناده صحیح،خ؛803،م:467
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 4690 ترقیم الشثری: -- 4728
حدثنا وكيع ، عن الاعمش ، عن ابي صالح ، عن ابي هريرة ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " تجوزوا في الصلاة، فإن فيهم الضعيف والكبير وذا الحاجة"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح، أخرجه البخاري (٧٠٣) ومسلم (٤٦٧).
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ نماز کو مختصر رکھو، کیونکہ لوگوں میں کمزور، بوڑھے اور کسی کام کی جلدی میں مبتلا آدمی بھی ہوتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4728]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 703، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 467، ومالك فى «الموطأ» برقم: 442 / 135، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1760، 2136، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 822 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 899، وأبو داود فى «سننه» برقم: 794، 795، والترمذي فى «جامعه» برقم: 236، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 2516، 5350، 5349، 5353، 5360، 5358، 5359، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7592، 7782، 8335، 9227، 10238، 10450، 10671، 10944، 11094، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2491، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1017، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6331، 6422، والبزار فى «مسنده» برقم: 5025، 7639، 7987، 9163، 9310، 9318، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 418، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 3712، 3713، 3715، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1728، ترقيم محمد عوامة: 4690»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5266
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا حُسَيْنُ بْنُ حَسَنِ بْنِ مُهَاجِرٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مِهْرَانَ قَالَا: ثنا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ اللَّيْثِ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ: ثنا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ قَالَ: حَدَّثَنِي يُونُسُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ لِلنَّاسِ فَلْيُخَفِّفْ، فَإِنَّ فِيهِمُ الضَّعِيفَ وَالْكَبِيرَ وَذَا الْحَاجَةِ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ شُعَيْبٍ، وَرَوَاهُ ابْنُ وَهْبٍ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی لوگوں کو جماعت کروائے تو اس میں تخفیف کرے کیونکہ اس میں کمزور، بوڑھے اور ضرورت مند ہوتے ہیں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5266]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 671»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1774
وَعَنْ الْحَارِثِ بْنِ سُوِيدٍ قَالَ: كَانَ عَبْدُ اللَّهِ يَقُولُ: تَجَوَّزُوا فِي الصَّلَاةِ ; فَإِنَّ خَلْفَكُمُ الْكَبِيرَ وَالضَّعِيفَ وَذَا الْحَاجَةِ، وَكُنَّا نُصَلِّي مَعَ إِمَامِنَا الْفَجْرَ وَعَلَيْنَا ثِيَابُنَا، فَيَقْرَأُ السُّورَةَ مِنَ الْمِئِينَ، ثُمَّ نَنْطَلِقُ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ، فَنَجِدُهُ فِي الصَّلَاةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حارث بن سوید بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نماز کو مختصر ادا کیا کرو کیونکہ تمہارے پیچھے عمر رسیدہ، کمزور اور کام کاج والے لوگ ہوتے ہیں ہم جب اپنے امام کی اقتداء میں فجر کی نماز ادا کرتے، تو ہمارے کپڑے ہمارے جسم پر ہوتے، اور پھر امام سو آیتوں والی سورتوں میں سے کوئی سورت پڑھتا، پھر ہم سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے پاس جاتے تو انہیں نماز کی حالت میں پاتے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1774]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2372
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: كَانَ أُبَيٌّ يُصَلِّي بِأَهْلِ قُبَاءَ فَاسْتَفْتَحَ سُورَةً طَوِيلَةً، وَدَخَلَ مَعَهُ غُلَامٌ مِنَ الْأَنْصَارِ فِي الصَّلَاةِ فَلَمَّا سَمِعَهُ قَدِ اسْتَفْتَحَ بِسُورَةٍ طَوِيلَةٍ انْفَتَلَ الْغُلَامُ مِنْ صَلَاتِهِ وَكَانَ يُرِيدُ أَنْ يُعَالِجَ نَاضِحًا يَسْقِي لَهُ فَلَمَّا انْفَتَلَ أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ قَالَ لَهُ الْقَوْمُ: إِنَّ فُلَانًا انْفَتَلَ مِنَ الصَّلَاةِ فَغَضِبَ أُبَيٌّ فَأَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَشْكُو الْغُلَامَ، فَأَتَاهُ الْغُلَامُ يَشْكُو إِلَيْهِ فَغَضِبَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى رُئِيَ الْغَضَبُ فِي وَجْهِهِ ثُمَّ قَالَ:
" إِنَّ مِنْكُمْ مُنَفِّرِينَ، فَإِذَا صَلَّيْتُمْ فَأَوْجِزُوا فَإِنَّ خَلْفَكُمُ الضَّعِيفَ وَالْكَبِيرَ وَالْمَرِيضَ وَذَا الْحَاجَةِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى.
سیدنا جابر بن عبدالله رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا ابی رضی اللہ عنہ اہل قباء کو نماز پڑھا رہے تھے انہوں نے طویل سورت کی قرأت شروع کر دی ان کے ساتھ انصار سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان بھی نماز میں شامل تھا جب اس نے یہ سنا کہ انہوں نے ایک طویل سورت شروع کر دی ہے، تو وہ شخص نماز سے الگ ہوا، اس نے اپنی اونٹنی کو تیار کرنا تھا تاکہ اس کے ذریعے پانی دے جب سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے نماز مکمل کی تو لوگوں نے انہیں بتایا: فلاں شخص نماز چھوڑ کر چلا گیا ہے، تو سیدنا ابی غصے میں آ گئے وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ سے اس لڑکے کے بارے میں شکایت کی پھر وہ لڑکا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں شکایت کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم غصے میں آ گئے یہاں تک کہ غصے کے اثار آپ کے چہرہ سے محسوس ہونے لگے پھر آپ نے ارشاد فرمایا: تم میں سے کچھ لوگ ایسے ہیں جو متنفر کرتے ہیں جب تم لوگ نماز پڑھاؤ تو مختصر نماز پڑھاؤ کیونکہ تمہارے پیچھے ضعیف عمر رسیدہ بیمار اور کام کاج والے لوگ ہوتے ہیں۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2372]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن؛ کیونکہ حافظ ابن حجر نے ابو یعلیٰ کی اس سند کو حسن قرار دیا ہے۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 391
«إذا أم أحدكم الناس فليخفف فإن فيهم الصغير والكبير والضعيف والمريض وذا الحاجة وإذا صلى لنفسه فليطول ما شاء»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کوئی شخص لوگوں کی امامت کرے تو اسے چاہیے کہ وہ نماز ہلکی (مختصر) پڑھائے، کیونکہ ان (مقتدیوں) میں چھوٹے، بڑے، کمزور، بیمار اور حاجت مند سبھی طرح کے لوگ ہوتے ہیں، اور جب وہ تنہا اپنی نماز پڑھے تو جتنی چاہے طویل کرے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 391]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق ت] عن أبي هريرة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 418
[قَالَ] إِسْحَاقُ : أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَمَّادٍ الْبَصْرِيُّ ، ثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، ثَنَا الْأَعْمَشُ ، ثَنَا أَبُو صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «‏‏‏‏تَجَوَّزُوا فِي الصَّلَاةِ، فَإِنَّ خَلْفَكُمُ الضَّعِيفَ وَالْكَبِيرَ وَذَا الْحَاجَةِ» ‏‏‏‏.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نماز پڑھانے میں اختصار اور آسانی ملحوظ رکھا کرو، کیونکہ تمہارے پیچھے مقتدیوں میں ناتواں، بوڑھے اور ضرورت مند لوگ بھی ہوتے ہیں۔“
نیز امام اعمش نے ابراہیم کے واسطے سے حارث بن سوید سے اور انہوں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے اسی کے مثل روایت کی ہے، نیز ابراہیم نخعی نے بھی سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے اسی طرح کی حدیث بیان کی ہے۔
مزید برآں حبیب بن ابی ثابت نے سعید بن جبیر کے واسطے سے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اسی طرح کا ارشادِ گرامی نقل کیا ہے۔
میں (مؤلف) کہتا ہوں کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی اس حدیث کو ائمہ حدیث نے اپنی کتب میں روایت کیا ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الصلاة/حدیث: 418]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 703، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 467، ومالك فى «الموطأ» برقم: 442، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1760، 2136، والنسائي فى «المجتبيٰ» برقم: 822 والحميدي فى «مسنده» برقم: 1017، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6331،، والنسائي فى «الكبريٰ» برقم: 899، وأبو داود فى «سننه» برقم: 794، 795، والترمذي فى «جامعه» برقم: 236، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 2516»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں