الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
131. 56- باب النّهي عن أن يقال: ما شاء الله وشئت خوفاً من التسوية بينهما
اس امر کی ممانعت کہ ”جو اللہ چاہے اور آپ چاہیں“ کہا جائے، اس اندیشے کے پیشِ نظر کہ ان دونوں کے درمیان برابری لازم نہ آ جائے۔
شواہد الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 462 (کل: 15 مقامات، 10 کتب)
الجامع الكامل: 462
سنن ابوداود: 4980
سنن ابن ماجہ: 2118
مسند عبداللہ بن مبارک: 192
الفتح الربانی: 9
صحیح ابن حبان: 5725
السنن الكبرى للبيهقي: 5810
11 تا 15
حدیث نمبر: 9
عَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: أَتَى رَجُلٌ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: إِنِّي رَأَيْتُ فِي الْمَنَامِ أَنِّي لَقِيتُ بَعْضَ أَهْلِ الْكِتَابِ، فَقَالَ: نِعْمَ الْقَوْمُ أَنْتُمْ، لَوْلَا أَنَّكُمْ تَقُولُونَ مَا شَاءَ اللَّهُ وَشَاءَ مُحَمَّدٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (قَدْ كُنْتُ أَكْرَهُهَا مِنْكُمْ، فَقُولُوا مَا شَاءَ اللَّهُ ثُمَّ شَاءَ مُحَمَّدٌ) )
سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ میں بعض اہل کتاب کو ملا ہوں اور انہوں نے مجھے کہا: تم (مسلمان) بڑے اچھے لوگ ہو، کاش تم یہ نہ کہتے کہ (وہی کچھ ہوتا ہے جو) اللہ چاہتا ہے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم چاہتا ہے، یہ سن کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں بھی تمہاری اس بات کو ناپسند کرتا تھا، آئندہ اس طرح کہا کرو کہ جو اللہ تعالیٰ چاہتا ہے اور پھر محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) چاہتا ہے۔“ [الفتح الربانی/كتاب التوحيد/حدیث: 9]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح۔ أخرجه ابن ماجه: 2118، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 23339 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 23728»
الحكم على الحديث:
حديث صحيح ۔ أخرجه ابن ماجه: 2118
حدیث نمبر: 5725
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ زُهَيْرٍ الْحَافِظُ بِتُسْتَرَ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ بَحْرِ بْنِ الْبَرِّيِّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، قَالَ: رَأَى رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي النَّوْمِ أَنَّهُ لَقِيَ قَوْمًا مِنَ الْيَهُودِ، فَأَعْجَبَتْهُ هَيْئَتُهُمْ، فَقَالَ: إِنَّكُمْ لَقَوْمٌ، لَوْلا أَنَّكُمْ تَقُولُونَ: عُزَيْرٌ ابْنُ اللَّهِ، فَقَالُوا: وَأَنْتُمْ قَوْمٌ، لَوْلا أَنَّكُمْ تَقُولُونَ: مَا شَاءَ اللَّهُ وَشَاءَ مُحَمَّدٌ، قَالَ: وَلَقِيَ قَوْمًا مِنَ النَّصَارَى، فَأَعْجَبَتْهُ هَيْئَتُهُمْ، فَقَالَ: إِنَّكُمْ قَوْمٌ، لَوْلا أَنَّكُمْ تَقُولُونَ: الْمَسِيحُ ابْنُ اللَّهِ، فَقَالُوا: وَأَنْتُمْ قَوْمٌ، لَوْلا أَنَّكُمْ تَقُولُونَ: مَا شَاءَ اللَّهُ وَمَا شَاءَ مُحَمَّدٌ، فَلَمَّا أَصْبَحَ قَصَّ ذَلِكَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " كُنْتُ أَسْمَعُهَا مِنْكُمْ فَتُؤْذُونَنِي، فَلا تَقُولُوا: مَا شَاءَ اللَّهُ وَشَاءَ مُحَمَّدٌ" .
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک صاحب نے خواب دیکھا کہ ان کی ملاقات کچھ یہودیوں سے ہوئی، انہیں ان کی ہیئت پسند آئی تو انہوں نے کہا: تم لوگ بالکل ٹھیک قوم ہو اگر تم لوگ یہ نہ کہتے کہ سیدنا عزیر علیہ السلام اللہ کے بیٹے ہیں، ان یہودیوں نے کہا: تم لوگ بھی ٹھیک قوم ہو اگر تم لوگ یہ نہ کہتے کہ جو اللہ نے چاہا اور جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے چاہا، پھر ان کی ملاقات کچھ عیسائیوں سے ہوئی، انہیں ان کی ہیئت پسند آئی تو انہوں نے کہا: تم لوگ بالکل ٹھیک ہو اگر تم لوگ یہ نہ کہو کہ سیدنا مسیح علیہ السلام اللہ کے بیٹے ہیں، تو ان عیسائیوں نے بھی کہا: تم لوگ بھی بالکل ٹھیک ہو اگر تم لوگ یہ نہ کہو کہ جو اللہ نے چاہا اور جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے چاہا۔ اگلے دن صبح انہوں نے یہ واقعہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں پہلے بھی یہ الفاظ تمہاری زبانی سنتا تھا اور تم اس کے ذریعے مجھے اذیت پہنچاتے تھے، اب تم یہ نہ کہنا: جو اللہ نے چاہا اور جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے چاہا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الحظر والإباحة/حدیث: 5725]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5725، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2118، 2118 م، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21025» «رقم طبعة با وزير 5695»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (137). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح
حدیث نمبر: 5810
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الْقَاضِي، ثنا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْحَوْضِيُّ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ مَنْصُورٍ قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ يَسَارٍ، عَنْ حُذَيْفَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَا تَقُولُوا مَا شَاءَ اللهُ وَشَاءَ فُلَانٌ، وَلَكِنْ قُولُوا: مَا شَاءَ اللهُ ثُمَّ شَاءَ فُلَانٌ".
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم یہ نہ کہو: جو اللہ چاہے اور فلاں چاہے بلکہ تم کہو: جو اللہ چاہے پھر فلاں چاہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجمعة/حدیث: 5810]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ ابو داؤد 4980»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 4378
«قد كنت أكره أن تقولوا: ما شاء الله وشاء محمد ولكن قولوا: ما شاء الله ثم شاء محمد»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میں یہ ناپسند کرتا تھا کہ تم کہو: جو اللہ اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم چاہیں، بلکہ یوں کہا کرو: جو اللہ چاہے پھر محمد صلی اللہ علیہ وسلم چاہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف القاف./حدیث: 4378]
”میں یہ ناپسند کرتا تھا کہ تم کہو: جو اللہ اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم چاہیں، بلکہ یوں کہا کرو: جو اللہ چاہے پھر محمد صلی اللہ علیہ وسلم چاہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف القاف./حدیث: 4378]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [الحكيم ن الضياء] عن حذيفة. الصحيحة 137: حم، هـ.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 7406
«لا تقولوا: ما شاء الله وشاء فلان ولكن قولوا: ما شاء الله ثم شاء فلان»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”یہ مت کہو ”جو اللہ چاہے اور فلاں چاہے“، بلکہ کہو ”جو اللہ چاہے پھر فلاں چاہے“۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7406]
”یہ مت کہو ”جو اللہ چاہے اور فلاں چاہے“، بلکہ کہو ”جو اللہ چاہے پھر فلاں چاہے“۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7406]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم د ن] عن حذيفة. الصحيحة 137.»
قال الشيخ الألباني: صحيح