🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3896. 7- باب في قصر عمر بن الخطاب في الجنة
جنت میں عمر بن خطاب کے محل کے بیان میں۔
شواہد الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 9872 (کل: 13 مقامات، 7 کتب)
الجامع الكامل: 9872
مسند احمد: 13514، 13829
الفتح الربانی: 11981
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3370
المعجم الکبیر للطبرانی: 21779، 21780
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 3505، 3822، 3860
فضائل صحابہ: 679، 715، 1566
11 تا 13
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 679
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ، قَثَنَا رِزْقُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، قَثَنَا بَهْزٌ، قَثَنَا هَمَّامٌ، نَا قَتَادَةُ ، قَثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " دَخَلْتُ الْجَنَّةَ فَرَأَيْتُ قَصْرًا فَقُلْتُ: لِمَنْ هَذَا يَا جِبْرِيلُ؟ فَقَالَ: لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، ثُمَّ سِرْتُ هُنَيْئَةً فَرَأَيْتُ قَصْرًا هُوَ أَحْسَنُ مِنَ الْقَصْرِ الْأَوَّلِ، فَقُلْتُ: لِمَنْ هَذَا يَا جِبْرِيلُ؟ فَقَالَ: لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، وَإِنَّ فِيهِ لِمَنَ الْحُورِ الْعَيْنِ، فَمَا مَنَعَنِي أَنْ أَدْخُلَهُ إِلَّا مَا عَرَفْتُ مِنْ غَيْرَتِكَ يَا أَبَا حَفْصٍ "، فَبَكَى عُمَرُ وَقَالَ: أَعَلَيْكَ أَغَارُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں جنت میں داخل ہوا تو میں نے ایک محل دیکھا، میں نے دریافت کیا: اے جبرائیل! یہ کس کے لیے ہے؟ انہوں نے بتایا: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے لیے۔ پھر میں تھوڑی دیر چلا تو میں نے ایک (دوسرا) محل دیکھا جو پہلے محل سے زیادہ خوبصورت تھا، میں نے پوچھا: اے جبرائیل! یہ کس کے لیے ہے؟ انہوں نے عرض کیا: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے لیے ہے، اور اس میں بڑی آنکھوں والی حوریں بھی ہیں۔ مجھے اس میں داخل ہونے سے کسی چیز نے نہیں روکا سوائے اس بات کے کہ اے ابوحفص! مجھے آپ کی غیرت کا علم تھا۔“
(یہ سن کر) سیدنا عمر رضی اللہ عنہ رو پڑے اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا میں آپ پر غیرت کروں گا؟“ [فضائل الصحابة/فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه/حدیث: 679]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده صحيح. .» ‏‏‏‏
«أخرجه مسند البزار برقم: 3343، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 14925، 14926، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7926»
«تقدم تخريجه في رقم: 453,462»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 715
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، نَا يَحْيَى، هُوَ ابْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " دَخَلْتُ الْجَنَّةَ فَرَأَيْتُ قَصْرًا مِنْ ذَهَبٍ، قُلْتُ: لِمَنْ هَذَا؟ قَالُوا: هَذَا لِشَابٍّ مِنْ قُرَيْشٍ، فَظَنَنْتُ أَنِّي أَنَا هُوَ، قَالُوا: لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں جنت میں داخل ہوا تو میں نے وہاں سونے کا ایک محل دیکھا، میں نے دریافت کیا: یہ کس کے لیے ہے؟ انہوں نے جواب دیا: یہ قریش کے ایک نوجوان کے لیے ہے۔ میں نے گمان کیا کہ وہ نوجوان میں ہی ہوں، تو انہوں نے بتایا: یہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا ہے۔“ [فضائل الصحابة/فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه/حدیث: 715]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده صحيح، ومضى برقم ٤٥١ عن انس. .» ‏‏‏‏
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3688، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12423، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9000، 9281»
«تقدم تخريجه في رقم: 451»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1566
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا يَحْيَى، قَثَنَا حُمَيْدٌ، عَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "دَخَلْتُ الْجَنَّةَ فَسَمِعْتُ خَشْفَةً بَيْنَ يَدِي، فَقُلْتُ: مَا هَذَا؟ فَقَالُوا: الْغُمَيْصَاءُ بِنْتُ مِلْحَانَ".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں جنت میں داخل ہوا تو میں نے اپنے سامنے قدموں کی آہٹ سنی، میں نے دریافت کیا: ”یہ کیا ہے؟“ انہوں نے بتایا: ”یہ سیدہ غمیصاء بنت ملحان رضی اللہ عنہا ہیں۔““ [فضائل الصحابة/فضائل خديجة وغيرها/حدیث: 1566]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده صحيح. وهو في المسند (۳: ۱۲۵) بهذا الإسناد مثله. وأخرجه مسلم (٤: .» ‏‏‏‏
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2456، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11847، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 318»
«مسند الامام احمد: 125/3»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں