الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2564. -- باب: فرض الزوج والزوجة
-- باب: شوہر اور بیوی کے مقررہ حصوں کا بیان
شواہد الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 12294 (کل: 5 مقامات، 2 کتب)
حدیث نمبر: 12294
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، أنا أَبُو عَبْدِ اللهِ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ الْفَارِسِيُّ، أنا إِسْمَاعِيلُ الْخَلَّالِيُّ، أنا أَبُو يَعْلَى، قَالَا: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ أَنَّ مَعَانِيَ هَذِهِ الْفَرَائِضِ وَأُصُولَهَا عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، وَأَمَّا التَّفْسِيرُ فَتَفْسِيرُ أَبِي الزِّنَادِ عَلَى مَعَانِي زَيْدٍ قَالَ:" وَمِيرَاثُ الْأُمِّ مِنْ وَلَدِهَا إِذَا تُوُفِّيَ ابْنُهَا وَابْنَتُهَا فَتَرَكَ وَلَدًا أَوْ وَلَدَ ابْنٍ ذَكَرًا أَوْ أُنْثَى، أَوْ تَرَكَ الِاثْنَيْنِ مِنَ الْإِخْوَةِ فَصَاعِدًا ذُكُورًا أَوْ إِنَاثًا مِنْ أَبٍ وَأُمٍّ، أَوْ مِنْ أَبٍ، أَوْ مِنْ أُمٍّ، السُّدُسُ، فَإِنْ لَمْ يَتْرُكِ الْمُتَوَفَّى وَلَدًا وَلَا وَلَدَ ابْنٍ وَلَا اثْنَيْنِ مِنَ الْإِخْوَةِ فَصَاعِدًا فَإِنَّ لِلْأُمِّ الثُّلُثَ كَامِلًا، إِلَّا فِي فَرِيضَتَيْنِ فَقَطْ، وَهُمَا أَنْ يُتَوَفَّى رَجُلٌ وَيَتْرُكَ امْرَأَتَهُ وَأَبَوَيْهِ، فَيَكُونَ لِامْرَأَتِهِ الرُّبُعُ، وَلِأُمِّهِ الثُّلُثُ مِمَّا بَقِيَ، وَهُوَ ⦗٣٧٣⦘ الرُّبُعُ مِنْ رَأْسِ الْمَالِ، وَإِنْ تُتَوَفَّى امْرَأَةٌ وَتَتْرُكْ زَوْجَهَا وَأَبَوَيْهَا فَيَكُونَ لِزَوْجِهَا النِّصْفُ، وَلِأُمِّهَا الثُّلُثُ مِمَّا بَقِيَ، وَهُوَ السُّدُسُ مِنْ رأْسِ الْمَالِ".
حضرت خارجہ بن زید رحمہ اللہ اپنے والد رضی اللہ عنہ سے تفسیر ابی الزناد کے مطابق نقل فرماتے ہیں کہ ماں کی وراثت جبکہ اس کا بیٹا یا بیٹی فوت ہو جائے اور اس کی اولاد یا پوتے ہوں، مذکر ہوں یا مؤنث، یا اس کے دو بھائی ہوں، مذکر ہوں یا مؤنث، حقیقی، علاتی یا اخیافی، تو ماں کے لیے چھٹا حصہ ہوگا، اگر میت اوپر والے سارے رشتہ دار نہ چھوڑے تو ماں کے لیے ثلثِ کامل ہوگا مگر صرف دو حصوں میں اور وہ دونوں یہ ہیں کہ آدمی فوت ہو جائے اور بیوی اور والدین کو چھوڑے تو اس کی بیوی کے لیے ربع ہوگا اور ماں کے لیے باقی کا ثلث ہوگا اور وہ اصل مال کا ربع ہے اور اگر عورت فوت ہو جائے اور اپنا خاوند اور والدین چھوڑے تو خاوند کے لیے نصف ہوگا اور ماں کے لیے باقی کا ثلث ہوگا اور وہ اصل مال کا سدس ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الفرائض/حدیث: 12294]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث:
ضعيف
ترقیم عوامۃ: 31697 ترقیم الشثری: -- 33108
حدثنا عبد السلام بن حرب ، عن ايوب ، عن ابي قلابة ، عن ابي المهلب ، ان عثمان سئل عنها؟ فقال: للمراة الربع، وللام ثلث ما بقي، وسائر ذلك للاب.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ أبو المهلب صدوق.
ابو مہلّب سے روایت ہے کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے اس صورت کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ نے فرمایا: عورت کے لئے ایک چوتھائی مال ہے، اور ماں کے لئے باقی ماندہ مال کا ایک تہائی، اور اس کے علاوہ باقی سارا مال باپ کے لئے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33108]
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارمي فى «مسنده» برقم: 2909، 2910، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 9، 10، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 12430، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19014، 19016، ترقيم محمد عوامة: 31697»
ترقیم عوامۃ: 31705 ترقیم الشثری: -- 33116
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیوی، والدین اور شوہر کے وارث ہونے کے مسئلے میں جمہور علماء کی مخالفت کی ہے۔ فرمایا کہ ماں کے لئے پورے مال کا ایک تہائی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33116]
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارمي فى «مسنده» برقم: 2918، 2920، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 12434، 12436، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19018، 19020، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 33120، ترقيم محمد عوامة: 31705»
ترقیم عوامۃ: 31708 ترقیم الشثری: -- 33119
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ جب کوئی رائے اختیار کرتے اور ان کی اتباع میں ہم اس رائے کو اختیار کرتے تو ہم اس کو آسان پاتے، چناچہ ان سے بیوی اور والدین کے وارث ہونے کے مسئلے کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے بیوی کو ایک چوتھائی اور ماں کو بقیہ مال کا ایک تہائی دیا، اور باقی مال باپ کو دینے کا حکم کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33119]
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 8058، 8065، والدارمي فى «مسنده» برقم: 671، 2907، 2914، 2924، 2929، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 6، 7، 8، 20، 23، 24، 62، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 12428، 12429، 12433، 12595، 12596، 12597، 12598، 12602، 12601، 12603، 20433، والدارقطني فى «سننه» برقم: 4126، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19005، 19006، 19009، 19015، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 33110، 33111، 33113، 33114، 33170، 33172، 33173، 33179، ترقيم محمد عوامة: 31708»
حدیث نمبر: 12353
وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدٍ، أنا أَبُو عَبْدِ اللهِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ، ح وَأنا أَبُو بَكْرٍ الْفَارِسِيُّ، أنا إِسْمَاعِيلُ الْخَلَّالِيُّ، أنا أَبُو يَعْلَى، قَالَا: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ، ثنا ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ مَعَانِيَ هَذِهِ الْفَرَائِضِ وَأُصُولَهَا عَنْ زَيْدٍ، وَأَمَّا التَّفْسِيرُ فَتَفْسِيرُ أَبِي الزِّنَادِ عَلَى مَعَانِي زَيْدٍ، قَالَ:" فَإِنْ تَرَكَ الْمُتَوَفَّى ثَلَاثَ جَدَّاتٍ بِمَنْزِلَةٍ وَاحِدَةٍ لَيْسَ دُونَهُنَّ أُمٌّ وَلَا أَبٌ، فَالسُّدُسُ بَيْنَهُنَّ ثَلَاثَتَهُنَّ، وَهُنَّ أُمُّ أُمِّ الْأُمِّ، وَأُمُّ أُمِّ الْأَبِ، وَأُمُّ أَبِي الْأَبِ".
سیدنا خارجہ بن زید رحمہ اللہ اپنے والد رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں: اگر میت تین جدات برابر کے درجے میں چھوڑے اور ان کے علاوہ ماں باپ نہ ہوں تو سدس تینوں کے لیے ہوگا اور وہ پڑنانی اور پڑدادی ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الفرائض/حدیث: 12353]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث:
ضعيف