الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2785. -- باب: إليه ينسب أولاد بناته
-- باب: آپ ﷺ کی بیٹیوں کی اولاد آپ کی طرف منسوب کی جاتی ہے
شواہد الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 13390 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 13390
المعجم الکبیر للطبرانی: 2765
حدیث نمبر: 13390
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ، ثنا ابْنُ رَجَاءٍ، ثنا إِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، ح وَحَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الشَّيْبَانِيُّ بِالْكُوفَةِ ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ الزُّهْرِيُّ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ هَانِئِ بْنِ هَانِئٍ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: لَمَّا أَنْ وُلِدَ الْحَسَنُ سَمَّيْتُهُ حَرْبًا فَقَالَ لِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا سَمَّيْتَ ابْنِي؟" فَقُلْتُ: حَرْبًا قَالَ:" هُوَ ⦗١٠١⦘ الْحَسَنُ"، فَلَمَّا وُلِدَ الْحُسَيْنُ سَمَّيْتُهُ حَرْبًا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا سَمَّيْتَ ابْنِي؟" قُلْتُ: حَرْبًا قَالَ:" هُوَ الْحُسَيْنُ"، فَلَمَّا وُلِدَ مُحْسِنٌ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا سَمَّيْتَ ابْنِي؟" قُلْتُ: حَرْبًا قَالَ:" هُوَ مُحْسِنٌ"، ثُمَّ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنِّي سَمَّيْتُ بَنِيَّ هَؤُلَاءِ بِتَسْمِيَةِ هَارُونَ بَنِيهِ شَبَّرُ وَشَبِيرُ وَمُشَبَّرُ" لَفْظُ حَدِيثِ يُونُسَ وَفِي رِوَايَةِ إِسْرَائِيلَ أَرُونِي ابْنِي مَا سَمَّيْتُمُوهُ وَالْبَاقِي بِمَعْنَاهُ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب حسن رضی اللہ عنہ پیدا ہوئے تو میں نے ان کا نام حرب رکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے بیٹے کا نام کیا رکھا ہے؟“ میں نے کہا: حرب۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں بلکہ وہ حسن ہے“ اور جب حسین رضی اللہ عنہ پیدا ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”اس کا نام کیا ہے؟“ میں نے کہا: حرب۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، وہ حسین ہے“۔
پھر جب محسن پیدا ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے بیٹے کا نام کیا ہے؟“ میں نے کہا: حرب تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں بلکہ وہ محسن ہے“، پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے اپنے ان بیٹوں کے نام ہارون علیہ السلام کے بیٹوں جیسے رکھے۔ اس کا شبر اور پھر شبیر اور پھر مشبر۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 13390]
پھر جب محسن پیدا ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے بیٹے کا نام کیا ہے؟“ میں نے کہا: حرب تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں بلکہ وہ محسن ہے“، پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے اپنے ان بیٹوں کے نام ہارون علیہ السلام کے بیٹوں جیسے رکھے۔ اس کا شبر اور پھر شبیر اور پھر مشبر۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 13390]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ احمد 1/ 98، ح 769»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 2765
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا أَبُو غَسَّانَ مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ حُرَيْثٍ ، ثَنَا بَرْذَعَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي الْخَلِيلِ ، عَنْ سَلْمَانَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: سَمَّيْتُهُمَا - يَعْنِي الْحَسَنَ وَالْحُسَيْنَ - بِاسْمِ ابْنَيْ هَارُونَ شَبَرَ وَشُبَيْرًا ".
سیدنا سلمان (فارسی) رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے ان دونوں کا نام - یعنی حسن اور حسین کا - ہارون علیہ السلام کے دونوں بیٹوں شبر اور شبیر کے نام پر رکھا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 2765]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 97، حدیث 2778»
«أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 6168»
«أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 6168»