الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3107. -- باب: الرجل تكون تحته أمة فيطلقها ثلاثا ثم يشتريها
-- باب: اس شخص کا بیان جس کے نکاح میں کوئی لونڈی ہو، پس وہ اسے تین طلاقیں دے دے اور پھر اسے خرید لے۔
شواہد الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 15204 (کل: 18 مقامات، 6 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 7788
المعجم الکبیر للطبرانی: 2744
1 تا 10
حدیث نمبر: 15204
وَأَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الْمِهْرَجَانِيُّ، أنا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَكِّي نا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبُوشَنْجِيُّ، نا ابْنُ بُكَيْرٍ، ثنا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ فِي الرَّجُلِ يُطَلِّقُ الْأَمَةَ ثَلَاثًا ثُمَّ يَشْتَرِيهَا" أَنَّهَا لَا تَحِلُّ لَهُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ" قَالَ: وَسَمِعْتُ مَالِكًا يَقُولُ: قَالَ ذَلِكَ غَيْرُ وَاحِدٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
ابوعبدالرحمن، حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ کوئی شخص لونڈی کو تین طلاقیں دینے کے بعد خرید لیتا ہے تو یہ لونڈی اس کے لیے حلال نہیں جب تک یہ کسی دوسرے خاوند سے نکاح نہ کرے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الرجعة/حدیث: 15204]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح
ترقیم عوامۃ: 18151 ترقیم الشثری: -- 18807
حدثنا ابو بكر، قال: نا حدثنا ابو بكر، قال: نا ابن فضيل، عن مطرف، عن الحكم، عن ابن عباس وابن مسعود ، قالا في رجل طلق امراته ثلاثا قبل ان يدخل بها:" لا تحل له حتى تنكح زوجا غيره"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ الحكم لا يروي عن ابن عباس وابن مسعود.
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اور حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ م فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو دخول سے پہلے تین طلاقیں دے دے تو وہ اس کے لئے اس وقت تک حلال نہیں جب تک کس دوسرے خاوند سے نکاح نہ کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18807]
تخریج الحدیث: «أخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 1098، 1076، 1086، 1085، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 18830، 18818، 18817، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 15073، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 11064، 11084، 11085، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4484، 4489، والطبراني فى «الكبير» برقم: 9620، 9621، ترقيم محمد عوامة: 18151»
ترقیم عوامۃ: 18155 ترقیم الشثری: -- 18811
حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا ابو بكر، قال: عبد الوهاب الثقفي، عن خالد، عن الحكم، عن ابي سعيد ، في الذي يطلق امراته ثلاثا قبل ان يدخل بها، فقال:" لا تحل له حتى تنكح زوجا غيره"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، ك]: (أخبرنا)، وفي [أ، ب]: (حدثنا عبد اللَّه بن نمير قال: حدثنا).
(٢) في [أ، ب، ط، ك]: زيادة (ثلاثًا).
(٣) سقط الخبر من: [س].
(٤) صحيح.
حضرت ابو سعیدخدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر بیوی کو دخول سے پہلے تین طلاقیں دے دے تو وہ اس کے لئے اس وقت تک حلال نہیں جب تک کسی دوسرے خاوند سے نکاح نہ کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18811]
تخریج الحدیث: «ترقيم محمد عوامة: 18155»
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 18816
وعن محمد بن إياس بن بكير، عن ابي هريرة ، وابن عباس ، وعائشة ، في الرجل يطلق امراته ثلاثا قبل ان يدخل بها قالوا:" لا تحل له حتى تنكح زوجا غيره"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (عمر وعن محمد)، وفي [هـ]: (عمرو عن محمد).
(٢) في [أ، س، ط]: (بكر)، وفي [ز] ك): (ابن كثير).
(٣) في [جـ]: (لم).
(٤) حسن؛ محمد بن إياس صدوق، أخرجه أبو داود (٢١٩٨)، والبيهقي ٧/ ٣٣٥، ومالك في الموطأ (١١٨٠)، والشافعي في المسند ١/ ١٠١، ويعقوب في المعرفة ١/ ٢٢٠، والمزي ٢٤/ ٥٠٦، والطحاوي ٣/ ٥٧.
حضرت محمد بن ایاس بن بکیر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ حضرت ابوہریرہ، حضرت ابن عباس اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہم اس آدمی کے بارے میں جو اپنی بیوی کو دخول سے پہلے تین طلاقیں دے دے، فرماتے ہیں کہ وہ اس کے لئے اس وقت تک حلال نہیں جب تک کسی دوسرے خاوند سے نکاح نہ کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18816]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: حسن؛ محمد بن إياس صدوق .»
«أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 15077، 15074، 15075، 15091، 15187، 15189، 15188، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 11062، 11061، 11063، 11071، 11072، ومالك فى «الموطأ» برقم: 2108، 2110، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2198، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 18813، 19139، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4477، 4478، 4479»
«أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 15077، 15074، 15075، 15091، 15187، 15189، 15188، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 11062، 11061، 11063، 11071، 11072، ومالك فى «الموطأ» برقم: 2108، 2110، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2198، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 18813، 19139، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4477، 4478، 4479»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 18827
وعن سعيد بن جبير، عن ابن عباس ، قالا: " إذا طلق ثلاثا قبل ان يدخل بها ؛ فلا تحل له حتى تنكح زوجا غيره"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) في [ب]: (قال).
(٣) في [س، هـ]: (طلق).
(٤) ضعيف؛ لضعف عبد الأعلى.
حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اور حضرت عبیدہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر آدمی بیوی کو دخول سے پہلے تین طلاقیں دے دے تو وہ اس کے لئے اس وقت تک حلال نہیں جب تک کسی دوسرے شخص سے نکاح نہ کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18827]
تخریج الحدیث: «أخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 1098، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 18810»
ترقیم عوامۃ: 18494 ترقیم الشثری: -- 19186
حدثنا ابو بكر، قال: نا حدثنا ابو بكر، قال: نا عبد الوهاب، عن سعيد، عن مطر، عن حميد بن هلال، عن سعد بن هشام، ان زيد بن ثابت ، قال: " هي ثلاث لا تحل له حتى تنكح زوجا غيره"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، س، ز، ط، ك، هـ]: (مطرف)، وهو موافق لما في الاستذكار ٦/ ١٧، وانظر: تلخيص الحبير ٣/ ٢١٦، وفي سنن البيهقي ٧/ ٣٤٤: (عمر بن عامر).
(٢) في [س]: (بلال).
(٣) في [س، ز، ط، ك]: (سعيد).
(٤) صحيح.
حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو مجھ پر حرام ہے تو تین طلاقیں ہوجائیں گی اور عورت اس مرد کے لئے اس وقت تک حلال نہیں جب تک کسی دوسرے شخص سے شادی نہ کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19186]
تخریج الحدیث: «أخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 1485، ترقيم محمد عوامة: 18494»
ترقیم العلمیہ : 3906 ترقیم الرسالہ : -- 3972
نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ الْقَطَّانُ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْهَيْثَمِ صَاحِبُ الطَّعَامِ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ ، نَا سَلَمَةُ بْنُ الْفَضْلِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي قَيْسٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الأَعْلَى ، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ ، قَالَ: كَانَتْ عَائِشَةُ الْخَثْعَمِيَّةُ عِنْدَ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَلَمَّا أُصِيبَ عَلِيٌّ وَبُويِعَ الْحَسَنُ بِالْخِلافَةِ، قَالَتْ: لِتَهْنِكَ الْخِلافَةَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، فَقَالَ: يُقْتَلُ عَلِيٌّ وَتُظْهِرِينَ الشَّمَاتَةَ، اذْهَبِي فَأَنْتِ طَالِقٌ ثَلاثًا، قَالَ: فَتَلَفَّعَتْ نِسَاجَهَا وَقَعَدَتْ حَتَّى انْقَضَتْ عِدَّتُهَا، وَبَعَثَ إِلَيْهَا بِعَشَرَةِ آلافٍ مُتْعَةً وَبَقِيَّةً بَقِيَ لَهَا مِنْ صَدَاقِهَا، فَقَالَتْ: مَتَاعٌ قَلِيلٌ مِنْ حَبِيبٍ مُفَارِقٍ، فَلَمَّا بَلَغَهُ قَوْلُهَا بَكَى وَقَالَ: لَوْلا أَنِّي سَمِعْتُ جَدِّي، أَوْ حَدَّثَنِي أَبِي ، أَنَّهُ سَمِعَ جَدِّي، يَقُولُ:" أَيُّمَا رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ ثَلاثًا مُبْهَمَةً أَوْ ثَلاثًا عِنْدَ الإِقْرَاءِ، لَمْ تَحِلَّ لَهُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ لَرَاجَعْتُهَا" .
سوید بن غفلہ بیان کرتے ہیں: عائشہ خثعمیہ نامی ایک خاتون سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما کی اہلیہ تھی، جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو شہید کر دیا گیا اور سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ کے ہاتھ پر بیعت کر لی گئی، تو اس خاتون نے کہا: ”امیر المؤمنین! آپ کو خلافت مبارک ہو۔“ تو امام حسن رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو شہید کر دیا گیا ہے اور تم مبارک باد دے رہی ہو، جاؤ، تمہیں تین طلاقیں ہیں۔“ راوی بیان کرتے ہیں: اس عورت نے اپنی چادر لپیٹ لی، یہاں تک کہ جب اس کی عدت پوری ہو گئی، تو سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ نے اس خاتون کو اس کا بقیہ مہر اور اس کے ساتھ دس ہزار (درہم یا دینار) متاع کے طور پر بھجوائے، تو وہ عورت بولی: ”جدا ہو جانے والے محبوب کے مقابلہ میں یہ سامان بہت تھوڑا ہے۔“ جب سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ کو اس بارے میں بتایا گیا، تو وہ رو پڑے اور فرمایا: ”اگر میں نے اپنے نانا کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے نہ سنا ہوتا (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں)، میرے والد (سیدنا علی رضی اللہ عنہ) نے یہ مجھے حدیث سنائی ہے، انہوں نے میرے نانا (نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ) کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: جو شخص اپنی بیوی کو تین مبہم طلاقیں دے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں)، جو شخص اپنی بیوی کو تین قروء (یعنی تین طہر) کے وقت تین طلاقیں دے دیں، تو وہ عورت اس کے لیے اس وقت تک حلال نہیں ہو گی، جب تک وہ دوسری شادی کر کے مطلقہ یا بیوہ نہ ہو جائے۔“ (امام حسن فرماتے ہیں:) تو میں اس سے رجوع کر لیتا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الطلاق والخلع والإيلاء وغيره/حدیث: 3972]
ترقیم العلمیہ: 3906
تخریج الحدیث: «أخرجه سعيد بن منصور فى ((سننه)) برقم: 1763، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 14517، 14518، 14607، 15080، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3972، 3973، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 12256، 12257، 12260، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 19034»
ترقیم العلمیہ : 3907 ترقیم الرسالہ : -- 3973
نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، نَا يَحْيَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْجُرَيْرِيُّ، نَا حُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْجُرَيْرِيُّ ، نَا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ ، نَا عَمْرُو بْنُ شِمْرٍ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ مُسْلِمٍ ، وَإِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الأَعْلَى ، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ ، قَالَ: لَمَّا مَاتَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، جَاءَتْ عَائِشَةُ بِنْتُ خَلِيفَةَ الْخَثْعَمِيَّةُ امْرَأَةُ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ ، فَقَالَتْ لَهُ: لِتَهْنِكَ الإِمَارَةَ، فَقَالَ لَهَا: تُهَنِّينِي بِمَوْتِ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ، انْطَلِقِي فَأَنْتِ طَالِقٌ، فَتَقَنَّعْتُ بِثَوْبِهَا، وَقَالَتِ: اللَّهُمَّ إِنِّي لَمْ أُرِدْ إِلا خَيْرًا فَبَعَثَ إِلَيْهَا بِمُتْعَةٍ عَشَرَةِ آلافٍ وَبَقِيَّةَ صَدَاقِهَا فَلَمَّا وُضِعَ بَيْنَ يَدَيْهَا بَكَتْ، وَقَالَتْ: مَتَاعٌ قَلِيلٌ مِنْ حَبِيبٍ مُفَارِقٍ، فَأَخْبَرَهُ الرَّسُولُ، فَبَكَى، وَقَالَ:" لَوْلا أَنِّي أَبَنْتُ الطَّلاقَ لَهَا لَرَاجَعْتُهَا، وَلَكِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" أَيُّمَا رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ ثَلاثًا عِنْدَ كُلِّ طُهْرٍ تَطْلِيقَةً، أَوْ عِنْدَ رَأْسِ كُلِّ شَهْرٍ تَطْلِيقَةً، أَوْ طَلَّقَهَا ثَلاثًا جَمِيعًا، لَمْ تَحِلَّ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ" .
سوید بن غفلہ بیان کرتے ہیں: جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو گیا، تو عائشہ بنت خلیفہ خثعمیہ، جو سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ کی اہلیہ تھی، انہوں نے سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ سے کہا: ”آپ کو امیر المؤمنین بننا مبارک ہو۔“ تو سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا: ”تم امیر المؤمنین (یعنی سیدنا علی رضی اللہ عنہ) کی شہادت پر مجھے مبارک باد دے رہی ہو، چلی جاؤ، تمہیں طلاق ہے۔“ اس عورت نے (روتے ہوئے) اپنا کپڑا منہ پر رکھا اور بولی: ”اے اللہ! میرا مقصد تو صرف بھلائی تھا (یعنی میرا یہ ارادہ نہیں تھا)۔“ بعد میں سیدنا امام حسن نے متاع کے طور پر اس خاتون کو دس ہزار درہم یا دینار اور مہر کا بقیہ حصہ بھجوایا، جب یہ چیزیں اس کے سامنے رکھی گئیں، تو وہ رو پڑی اور بولی: ”جدا ہو جانے والے محبوب کے مقابلے میں یہ سب کچھ بہت تھوڑا ہے۔“ جب قاصد نے سیدنا امام حسن کو اس بارے میں بتایا، تو انہوں نے فرمایا: ”اگر میں نے طلاق کو اس عورت کے لیے ثابت نہ کیا ہوتا، تو اس سے رجوع کر لیتا، لیکن میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: جو شخص اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے، یوں کہ ہر طہر میں ایک طلاق دے یا ہر مہینے میں ایک طلاق دے یا تین طلاقیں ایک ساتھ دے دے، تو وہ عورت اس شخص کے لیے اس وقت تک حلال نہ ہو گی، جب تک دوسرے شخص سے شادی کر کے (مطلقہ یا بیوہ) نہ ہو جائے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الطلاق والخلع والإيلاء وغيره/حدیث: 3973]
ترقیم العلمیہ: 3907
تخریج الحدیث: «أخرجه سعيد بن منصور فى ((سننه)) برقم: 1763، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 14517، 14518، 14607، 15080، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3972، 3973،وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 19034»
ترقیم العلمیہ : 3911 ترقیم الرسالہ : -- 3977
نَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْعَلاءِ ، نَا أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ أَبِي السَّفَرِ ، نَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ زَائِدَةَ بْنِ قُدَامَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ أُمِّ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا طَلَّقَ الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ ثَلاثًا، لَمْ تَحِلَّ لَهُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ، وَيَذُوقَ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا عُسَيْلَةَ صَاحِبِهِ" .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”جب کوئی شخص اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دے، تو وہ عورت اس شخص کے لیے اس وقت تک حلال نہیں ہوتی، جب تک وہ دوسری شادی نہیں کر لیتی، اور ان دونوں (میاں بیوی) میں سے ہر ایک دوسرے فریق کا شہد نہیں چکھ لیتا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الطلاق والخلع والإيلاء وغيره/حدیث: 3977]
ترقیم العلمیہ: 3911
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 2639، 5260، 5261، 5265، 5317، 5792، 5825، 6084، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1433،ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 1053، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4119، 4120، 4122، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 3285، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1118، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1932، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3977، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 24692، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 228،وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 17211، 17212، 17213»
ترقیم دار السلفیہ: 1074 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 2251
نا نا سُفْيَانُ، عَنْ شَقِيقٍ، سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، يَقُولُ فِي الرَّجُلِ يُطَلِّقُ امْرَأَتَهُ ثَلاثًا قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا , قَالَ:" هِيَ ثَلاثٌ، لا تَحِلُّ لَهُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ" . وَكَانَ عُمَرُ إِذَا أُتِيَ بِهِ أَوْجَعَهُ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جس نے دخول سے پہلے بیوی کو تین طلاقیں دیں تو وہ تین ہیں، وہ حلال نہیں ہوتی جب تک دوسرا نکاح نہ کرے۔“ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ایسے آدمی کو سزا دیتے تھے۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب الطلاق/حدیث: 2251]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 1073، 1074، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 15067، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 11065، 11345، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 18089، 18166، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4488، 4490»
قال ابن حجر: سنده صحيح، فتح الباري شرح صحيح البخاري: (9 / 274)
قال ابن حجر: سنده صحيح، فتح الباري شرح صحيح البخاري: (9 / 274)
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح