الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1305. -- باب: الخروج من المظالم والتقرب إلى الله تعالى بالصدقة ونوافل الخير رجاء الإجابة
-- باب: دعا کی قبولیت کی امید میں مظالم سے نکلنے (حقوق العباد ادا کرنے) اور صدقہ اور نیک نوافل کے ذریعے اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کا بیان
شواہد الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 6395 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 6395
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3498
حدیث نمبر: 6395
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو إِسْحَاقَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى الْمُزَكِّي إِمْلَاءً، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ كَرَامَةَ، ثنا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلَالٍ، أَخْبَرَنِي شَرِيكُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي نَمِرٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ قَالَ: مَنْ عَادَى لِي وَلِيًّا فَقَدْ بَارَزَنِي بِالْحَرْبِ، وَمَا تَقَرَّبَ إِلَيَّ عَبْدٌ بِشَيْءٍ أَحَبَّ إِلَيَّ مِمَّا افْتَرَضْتُ عَلَيْهِ، وَمَا زَالَ يَتَقَرَّبُ إِلَيَّ بِالنَّوَافِلِ حَتَّى أُحِبَّهُ، فَإِذَا أَحْبَبْتُهُ كُنْتُ سَمْعَهُ الَّذِي يَسْمَعُ بِهِ، وَبَصَرَهُ الَّذِي يُبْصِرُ بِهِ، وَيَدَهُ الَّتِي يَبْطِشُ بِهَا، وَرِجْلَهُ الَّتِي يَمْشِي عَلَيْهَا، وَلَئِنْ سَأَلَنِي عَبْدِي أَعْطَيْتُهُ، وَلَئِنْ اسْتَعَاذَنِي لَأُعِيذَنَّهُ". وَذَكَرَ بَاقِيَ الْحَدِيثِ. قَدْ أَخْرَجْتُهُ فِي كِتَابِ الْأَسْمَاءِ وَالصِّفَاتِ مَعَ تَأْوِيلِهِ، رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ كَرَامَةَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک اللہ تعالیٰ نے فرمایا: جس نے میرے کسی دوست (ولی) سے دشمنی کی، اس نے میرے ساتھ اعلانِ جنگ کیا، اور میرا کوئی بندہ کسی ایسی چیز کے ساتھ میرا قرب حاصل نہیں کرتا جو مجھے اس سے زیادہ محبوب ہو جو میں نے اس پر فرائض فرض کیے ہیں، اور وہ ہمیشہ نوافل کے ساتھ میرا قرب حاصل کرتا رہتا ہے یہاں تک کہ میں اس سے محبت کرنے لگتا ہوں، پھر جب میں اس سے محبت کرتا ہوں تو میں اس کا وہ کان بن جاتا ہوں جس سے وہ سنتا ہے، اور وہ آنکھ بن جاتا ہوں جس سے وہ دیکھتا ہے، اور اس کا وہ ہاتھ بن جاتا ہوں جس سے وہ چھوتا ہے، اور اس کے وہ پاؤں بن جاتا ہوں جن سے وہ چلتا ہے، اگر وہ مجھ سے مانگے تو میں اسے ضرور دے دیتا ہوں اور اگر وہ مجھ سے پناہ طلب کرے تو میں اسے ضرور پناہ دے دیتا ہوں۔“
امام بخاری نے اس حدیث کو اپنی صحیح میں محمد بن عثمان بن کرامتہ سے بیان کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب صلاة الاستسقاء/حدیث: 6395]
امام بخاری نے اس حدیث کو اپنی صحیح میں محمد بن عثمان بن کرامتہ سے بیان کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب صلاة الاستسقاء/حدیث: 6395]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيرهٖ۔ بخاري»
الحكم على الحديث:
صحيح لغيرهٖ
حدیث نمبر: 3498
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ:" مَنْ آذَى وَلِيًّا فَقَدِ اسْتَحَلَّ مُحَارَبَتِي، وَمَا تَقَرَّبَ إِلَيَّ عَبْدِي بِمِثْلِ الْفَرَائِضِ، وَمَا يَزَالُ الْعَبْدُ يَتَقَرَّبُ إِلَيَّ بِالنَّوَافِلِ حَتَّى أُحِبَّهُ، إِنَّ سَأَلَنِي أَعْطَيْتُهُ وَإِنْ دَعَانِي أَجَبْتُهُ وَمَا تَرَدَّدْتُ عَنْ شَيْءٍ أَنَا فَاعِلُهُ تَرَدُّدِي عَنْ وَفَاتِهِ لِأَنَّهُ يَكْرَهُ الْمَوْتَ وَأَكْرَهُ مَسَاءَتَهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ قَيْسِ بْنِ عُرْوَةَ، وَثَّقَهُ أَبُو زَرْعَةَ وَالْعِجْلِيُّ وَابْنُ مَعِينٍ فِي إِحْدَى الرِّوَايَتَيْنِ وَضَعَّفَهُ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَزَادَ:" فَإِذَا أَحْبَبْتُهُ كُنْتُ عَيْنَهُ الَّتِي يُبْصِرُ بِهَا وَأُذُنَهُ الَّتِي يَسْمَعُ بِهَا وَيَدَهُ الَّتِي يَبْطِشُ بِهَا وَرِجْلَهُ الَّتِي يَمْشِي بِهَا" وَالْبَاقِي بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا شَيْخَهُ هَارُونَ بْنَ كَامِلٍ رَوَاهُ الْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ.
قُلْتُ: وَبَقِيَّةُ طُرُقِهِ فِي كِتَابِ الزُّهْدِ فِي بَابِ مَنْ آذَى وَلِيًّا.

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ”جو شخص میرے ولی کو اذیت پہنچاتا ہے، وہ میرے ساتھ جنگ کو حلال کر لیتا ہے، اور میرا بندہ فرائض جیسی کسی چیز کے ذریعے میرا قرب حاصل نہیں کرتا، اور بندہ نوافل کے ذریعے مسلسل میرا قرب حاصل کرتا رہتا ہے، یہاں تک کہ میں اس سے محبت کرنے لگتا ہوں، اگر وہ مجھ سے کچھ مانگتا ہے، تو میں اسے عطا کرتا ہوں، اگر وہ مجھ سے دعا مانگتا ہے، تو میں اسے قبول کرتا ہوں، اور مجھے کسی بھی چیز کے حوالے سے اتنا تردد نہیں ہوتا، جتنا تردد بندے کی وفات سے ہوتا ہے، کیونکہ وہ موت کو ناپسند کرتا ہے، اور میں اس چیز کو ناپسند کرتا ہوں جو اسے بری لگتی ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالوحد بن قیس بن عروہ ہے، جسے ابوزرعہ، عجلی اور دو روایات میں سے ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”جب میں اُس سے محبت کرنے لگتا ہوں، تو میں اس کی آنکھ بن جاتا ہوں، جس کے ذریعے وہ دیکھتا ہے، اور اس کے کان بن جاتا ہوں، جن کے ذریعے وہ سنتا ہے، اور اس کے ہاتھ بن جاتا ہوں، جس کے ذریعے وہ پکڑتا ہے، اور اس کے پاؤں بن جاتا ہوں جس کے ذریعے وہ چلتا ہے“۔
باقی روایت حسب سابق ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ان (یعنی امام طبرانی) کے استاد ہارون بن کامل کا معاملہ مختلف ہے۔
یہ روایت امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) اس روایت کے بقیہ طرق، زہد سے متعلق کتاب میں، باب: جو شخص ولی کو اذیت پہنچائے، میں آئیں گے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3498]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 25661، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9348»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح