الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1443. -- باب: من كره الصلاة والقبر في الساعات الثلاث
-- باب: ان لوگوں کے قول کا بیان جنہوں نے تین اوقات میں نماز پڑھنے اور دفن کرنے کو مکروہ قرار دیا ہے
شواہد الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 6914 (کل: 2 مقامات، 1 کتب)
حدیث نمبر: 6914
وَرَوَاهُ رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ، عَنْ مُوسَى بْنِ عَلِيِّ بْنِ رَبَاحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ، قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى الله عَلَيهِ وَسَلَّمَ عَنْ ثَلَاثِ سَاعَاتٍ، وَذَكَرَهُ بِمَعْنَاهُ وَزَادَ فِيهِ، قَالَ: قُلْتُ لِعُقْبَةَ أَيُدْفَنُ بِاللَّيْلِ، قَالَ: نَعَمْ قَدْ دُفِنَ أَبُو بَكْرٍ بِاللَّيْلِ، أَخْبَرَنَاهُ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ، ثنا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، ثنا رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ فَذَكَرَهُ.
یزید بن زریع رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ہمیں روح بن قاسم رحمہ اللہ نے حدیث بیان کی تو انہوں نے اسی حدیث کا تذکرہ کیا۔
اور اس میں یہ اضافہ کیا کہ میں نے سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ سے کہا: کیا رات کو دفن کیا جا سکتا ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو رات کو دفن کیا گیا تھا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنائز/حدیث: 6914]
اور اس میں یہ اضافہ کیا کہ میں نے سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ سے کہا: کیا رات کو دفن کیا جا سکتا ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو رات کو دفن کیا گیا تھا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنائز/حدیث: 6914]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ الاوسط»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 5164
رَوَاهُ يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ فَقَالَ: حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ قَالَ: ثنا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَذَكَرَهُ بِمَعْنَاهُ. وَأَخْبَرَنَاهُ أَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، ثنا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، فَذَكَرَهُ.
یزید بن زریع رحمہ اللہ نے بھی اسے حمید کے واسطے سے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے اسی معنی میں روایت کیا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم (اسے پسند کرتے تھے)۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5164]