الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1677. -- باب: النهي عن استقبال شهر رمضان بصوم يوم أو يومين، والنهي عن صوم يوم الشك
-- باب: ایک یا دو دن پہلے روزہ رکھ کر ماہِ رمضان کا استقبال کرنے کی ممانعت، اور یومِ شک کا روزہ رکھنے کی ممانعت کا بیان۔
شواہد الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 7950 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 7950
المعجم الاوسط: 2014
حدیث نمبر: 7950
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْبَزَّازُ، ثنا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الضَّبِّيُّ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ، عَنْ حُذَيْفَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَقَدَّمُوا الشَّهْرَ حَتَّى تَرَوَا الْهِلَالَ، أَوْ تُكْمِلُوا الْعِدَّةَ، ثُمَّ صُومُوا حَتَّى تَرَوَا الْهِلَالَ، أَوْ تُكْمِلُوا الْعِدَّةَ"، وَصَلَهُ جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ بِذِكْرِ حُذَيْفَةَ فِيهِ، وَهُوَ ثِقَةٌ حُجَّةٌ، وَرَوَاهُ الثَّوْرِيُّ وَجَمَاعَةٌ عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ رِبْعِيٍّ، عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم مہینے کی تقدیم نہ کرو حتیٰ کہ چاند نہ دیکھ لو یا گنتی مکمل نہ کر لو، پھر تم روزہ رکھو یہاں تک کہ چاند نہ دیکھ لو یا گنتی مکمل نہ کر لو۔“
جریر نے اسے منصور سے سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کے ذکر کے ساتھ موصولاً بیان کیا ہے اور وہ ثقہ اور حجت ہیں، جبکہ ثوری اور ایک جماعت نے اسے منصور سے، انہوں نے ربعی سے، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کسی صحابی سے، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 7950]
جریر نے اسے منصور سے سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کے ذکر کے ساتھ موصولاً بیان کیا ہے اور وہ ثقہ اور حجت ہیں، جبکہ ثوری اور ایک جماعت نے اسے منصور سے، انہوں نے ربعی سے، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کسی صحابی سے، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 7950]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه ابوداؤد»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 2014
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ يُوسُفَ الْعُقَيْلِيُّ الْأَصْبَهَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ: نَا النُّعْمَانُ بْنُ عَبْدِ السَّلَامِ قَالَ: نَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: لَا تَقَدَّمُوا الشَّهْرَ حَتَّى تَرَوُا الْهِلَالَ، أَوْ تُكْمِلُوا الْعِدَّةَ قَبْلَهُ. لَمْ يَرْوِهِ عَنْ سُفْيَانَ إِلَّا النُّعْمَانُ بْنُ عَبْدِ السَّلَامِ I ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم مہینے سے پہلے (روزوں کا) آغاز نہ کرو جب تک کہ تم چاند نہ دیکھ لو، یا اس سے پہلے (شعبان کی) گنتی پوری کر لو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اسے سفیان رحمہ اللہ سے صرف نعمان بن عبد السلام رحمہ اللہ نے ہی روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2014]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اسے سفیان رحمہ اللہ سے صرف نعمان بن عبد السلام رحمہ اللہ نے ہی روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2014]