الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2058. -- باب: ما جاء في مال الكعبة وكسوتها
-- باب: کعبہ کے مال اور اس کے غلاف کے بارے میں جو مروی ہے۔
شواہد الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 9732 (کل: 14 مقامات، 10 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 9732
صحیح بخاری: 4501
سنن ابوداود: 2443
صحیح ابن خزیمہ: 2082
اللؤلؤ والمرجان: 689
مصنف ابن ابی شیبہ: 9606
11 تا 14
حدیث نمبر: 3921
عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ قَالَ فِي عَاشُورَاءَ: صَامَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَأَمَرَ بِصِيَامِهِ فَلَمَّا فُرِضَ رَمَضَانُ تَرَكَ، فَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ لَا يَصُومُهُ إِلَّا أَنْ يَأْتِي عَلَى صَوْمِهِ
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے یومِ عاشوراء کے بارے میں کہا:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس دن کو خود بھی روزہ رکھا تھا اور اس کا روزہ رکھنے کا حکم بھی دیا تھا، لیکن جب ماہِ رمضان فرض ہوا تو اس دن کا روزہ ترک کر دیا گیا۔ پس سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ اس دن کا روزہ نہیں رکھا کرتے تھے، الّایہ کہ ان کے معمول کا دن اس رو ز کو آجاتا۔ [الفتح الربانی/كتاب الصيام/حدیث: 3921]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري: 1892، ومسلم: 2216، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 4483 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 4483»
وضاحت: فوائد: … بہرحال یومِ عاشوراء کے روزے کی فضیلت باقی ہے، لیکن اب اس کے ساتھ (۹) محرم کا بھی روزہ رکھنا چاہیے، جیسا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عزم سے معلوم ہوتا ہے۔
عاشوراء کے حوالہ سے روزہ صرف نو محرم کا یا ساتھ ہی دس محرم کا بھی ہوگا اس کی بحث آگے آرہی ہے۔
عاشوراء کے حوالہ سے روزہ صرف نو محرم کا یا ساتھ ہی دس محرم کا بھی ہوگا اس کی بحث آگے آرہی ہے۔
الحكم على الحديث:
اخرجه البخاري: 1892
حدیث نمبر: 3922
عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: كَانَ يَوْمُ عَاشُورَاءَ يَوْمًا يَصُومُهُ أَهْلُ الْجَاهِلِيَّةِ، فَلَمَّا نَزَلَ رَمَضَانُ سُئِلَ عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (هُوَ يَوْمٌ مِنْ أَيَّامِ اللَّهِ تَعَالَى مَنْ شَاءَ صَامَهُ وَمَنْ شَاءَ تَرَكَهُ) )
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: دورِ جاہلیت والے لوگ یومِ عاشوراء کا روزہ رکھا کرتے تھے، لیکن جب ماہِ رمضان کی فرضیت کا حکم نازل ہوا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس روزے کے بارے میں سوال کیا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ اللہ کے دنوں میں سے ایک دن ہے، جو چاہے اس کا روزہ رکھ لے اور جو چاہے چھوڑ دے۔ [الفتح الربانی/كتاب الصيام/حدیث: 3922]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري: 4501، ومسلم: 1126، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 5203 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 5203»
الحكم على الحديث:
اخرجه البخاري: 4501
حدیث نمبر: 2101
«إن عاشوراء يوم من أيام الله فمن شاء صامه ومن شاء تركه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بے شک عاشورہ (دسویں محرم) کا دن اللہ تعالیٰ کے دنوں میں سے ایک دن ہے۔ پس جو چاہے اس دن کا روزہ رکھے اور جو چاہے اسے چھوڑ دے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ب/حدیث: 2101]
”بے شک عاشورہ (دسویں محرم) کا دن اللہ تعالیٰ کے دنوں میں سے ایک دن ہے۔ پس جو چاہے اس دن کا روزہ رکھے اور جو چاہے اسے چھوڑ دے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ب/حدیث: 2101]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم م] عن ابن عمر. مختصر مسلم 611 بنحوه عن عائشة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 2259
«إن هذا يوم كان يصومه أهل الجاهلية فمن أحب أن يصومه فليصمه ومن أحب أن يتركه فليتركه» - يعني يوم عاشوراء -
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ یہ وہ دن ہے جسے دور جاہلیت کے لوگ روزہ رکھا کرتے تھے، لہٰذا جو شخص اسے پسند کرے کہ وہ اس کا روزہ رکھے تو وہ رکھے، اور جو اسے چھوڑنا پسند کرے تو وہ اسے چھوڑ دے۔“ (راوی کا بیان ہے کہ اس سے مراد یومِ عاشوراء ہے)۔ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ب/حدیث: 2259]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [م] عن ابن عمر. مختصر مسلم 611 عن عائشة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح