🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
450. بَابُ الْقِرَاءَاتِ وَكَمْ أُنْزِلَ الْقُرْآنُ عَلَى حَرْفٍ
قرأتوں کا بیان، نیز قرآن کتنے حروف پر نازل ہوا ہے؟
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 11586 (کل: 9 مقامات، 6 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 11586، 11578، 11589
مصنف ابن ابی شیبہ: 32123
الجامع الكامل: 11765
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1374، 1496
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 3480
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 5933
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11586
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الْقُرْآنَ أُنْزِلَ عَلَى سَبْعَةِ أَحْرُفٍ كُلُّهَا شَافٍ كَافٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَيْمُونٌ أَبُو حَمْزَةَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک قرآن سات حروف پر نازل ہوا ہے اور یہ پورے کا پورا، شافی و کافی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی میمون ابوحمزہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11586]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6030»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30748 ترقیم الشثری: -- 32123
حدثنا يزيد بن هارون ، عن حميد ، عن انس ، عن ابي ، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: اقرا القرآن على سبعة احرف، كل شاف كاف.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (اقرأ القرآن).
(٢) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٣) صحيح؛ أخرجه أحمد (٢١٠٩٣)، والنسائي في الكبرى (٧٩٨٦)، وأبو عبيد في فضائل القرآن ص ٣٣٦، وابن حبان (٣٣٧)، وعبد بن حميد (١٦٤)، والطبري في التفسير ١/ ١٥، والطحاوي في شرح المشكل (٣١١١)، وعبد الرزاق (٢٠٣٧١)، والطبراني في الأوسط (١٠٤٨)، وأصله عند مسلم (٨٢٠).

حضرت ابی فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قرآن کو سات حروف پر پڑھو، ہر ایک حرف شافی کافی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32123]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 820، 821، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 737، 742، 738، 740، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 1129، 1130، 1176، 1173، 1174، 1175، 2068، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 940 / 9، 938 / 7، 939 / 8، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 1013، 1014، 1015، 7932، 10437، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1477، 1478، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 4056، 4057، 4058، وأحمد فى «مسنده» برقم: 21478، 21479، 21480، 21521، 21522، 21523، 21538، 21539، 21540، 21541، 21542، 21565، 21566، 21567، 21561، 21562، 21569، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 559، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 164، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20371، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 32119، 32120، 32124، 33903، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 3097، 3096، 3111، 3112، 3113، 3117، والطبراني فى «الكبير» برقم: 535، والطبراني فى «الصغير» برقم: 105، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1044، 5250، ترقيم محمد عوامة: 30748»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11765
11765- عن معاذ بن جبل قال: أُنزل القرآن من سبعة أبواب على سبعة أحرف كلها شاف كاف.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه الطبراني في الكبير (20/150) عن عبد الله بن أحمد بن حنبل، حدثني محمد بن عبد الرحيم أبو يحيى، ثنا علي بن ثابت الدهان، عن أسباط بن نصر، عن السدي (هو إسماعيل بن عبد الرحمن بن أبي كريمة)، عن عبد خير، عن معاذ بن جبل، فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11578
وَعَنْ أَبِي الْمِنْهَالِ - يَعْنِي سَيَّارَ بْنَ سَلَامَةَ - قَالَ: بَلَغَنَا أَنَّ عُثْمَانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ يَوْمًا وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ: أُذَكِّرُ اللَّهَ رَجُلًا سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أُنْزِلَ الْقُرْآنُ عَلَى سَبْعَةِ أَحْرُفٍ كُلُّهَا شَافٍ كَافٍ". لَمَّا قَامَ، فَقَامُوا حَتَّى لَمْ يُحْصَوْا، فَشَهِدُوا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أُنْزِلَ الْقُرْآنُ عَلَى سَبْعَةِ أَحْرُفٍ كُلُّهَا شَافٍ كَافٍ". فَقَالَ عُثْمَانُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -: وَأَنَا أَشْهَدُ مَعَهُمْ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ.
ابومنہال سیار بن سلامہ بیان کرتے ہیں: ہم تک یہ روایت پہنچی ہے کہ ایک دن سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ جب منبر پر موجود تھے تو انہوں نے یہ فرمایا: کہ میں اُس شخص کو اللہ کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں، جس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قرآن سات حروف پر نازل ہوا ہے، جن میں سے ہر ایک کافی و شافی ہے“۔ راوی بیان کرتے ہیں: ابھی وہ کھڑے ہوئے تھے کہ اسی دوران اتنے لوگ کھڑے ہو گئے کہ انہیں شمار نہیں کیا جا سکتا تھا اور ان لوگوں نے اس بات کی گواہی دی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بے شک قرآن سات حروف پر نازل ہوا ہے اور ان میں سے ہر ایک کافی و شافی ہے“۔ تو سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ان لوگوں کے ساتھ میں بھی (اس بات کے حوالے سے) گواہ ہوں۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے، کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11578]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10090)، أخرجه سنن سعيد بن منصور برقم: 33، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5933/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11589
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: أُنْزِلَ الْقُرْآنُ [ مِنْ سَبْعَةِ أَبْوَابٍ ] عَلَى سَبْعَةِ أَحْرُفٍ كُلُّهَا شَافٍ كَافٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”قرآن، سات دروازوں سے، سات حروف پر نازل کیا گیا ہے، یہ پورے کا پورا، شافی و کافی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11589]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (150/20)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1374
«أمرت أن أقرأ القرآن على سبعة أحرف كل شاف كاف»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں قرآن مجید کو سات حروف (یعنی قراءت کے سات مختلف لہجوں) پر پڑھوں، ان میں سے ہر ایک شفا دینے والا اور کفایت کرنے والا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أل م/حدیث: 1374]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ابن جرير] عن ابن مسعود. الصحيحة 843 صحيح أبي داود 1227: حم، ن، الطحاوي –أبي.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1496
«أنزل القرآن من سبعة أبواب على سبعة أحرف كلها شاف كاف»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”قرآن مجید سات دروازوں سے سات حروف (قراءتوں) پر نازل کیا گیا ہے، اور وہ سب کے سب شفا دینے والے اور کفایت کرنے والے ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1496]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [طب] عن معاذ. صحيح أبي داود 1327.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3480
وَقَالَ الْحَارِثُ : حَدَّثَنَا هَوْذَةُ ، ثَنَا عَوْفٌ قَالَ: بَلَغَنِي أَنَّ عُثْمَانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ عَلَى الْمِنْبَرِ: أُذَكِّرُ اللهَ تَعَالَى رَجُلًا سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «‏‏‏‏إِنَّ الْقُرْآنَ أُنْزِلَ عَلَى سَبْعَةِ أَحْرُفٍ كُلُّهُنَّ شَافٍ كَافٍ» ‏‏‏‏ لَمَا قَامَ، فَقَامُوا حَتَّى لَمْ يُحْصَوْا فَشَهِدُوا بِذَلِكَ، فَقَالَ عُثْمَانُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: وَأَنَا أَشْهَدُ مَعَكُمْ ثَلَاثًا، سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ ذَلِكَ.

وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا مُوسَى ، ثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ، ثَنَا عَوْفٌ ، عَنْ أَبِي الْمِنْهَالِ قَالَ: بَلَغَنَا أَنَّ عُثْمَانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ يَوْمًا وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ: أُذَكِّرُ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ رَجُلًا سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرَهُ.
سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے منبر پر خطاب کرتے ہوئے فرمایا: ”میں اس شخص کو اللہ تعالیٰ کا واسطہ دے کر یاد دہانی کراتا ہوں جس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہو کہ: ”بے شک قرآن کریم سات حروف پر نازل کیا گیا ہے، وہ تمام کے تمام «شافٍ كافٍ» ”شفا بخش اور کفایت کرنے والے“ ہیں“، وہ ضرور کھڑا ہو جائے“، چنانچہ اتنے زیادہ لوگ کھڑے ہو گئے کہ جنہیں شمار کرنا ممکن نہ رہا اور ان سب نے اس بات کی گواہی دی، تب سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے تین مرتبہ فرمایا: ”میں بھی تمہارے ساتھ اس بات کی گواہی دیتا ہوں، میں نے خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہی ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے“۔
امام ابو یعلیٰ نے ابومنہال کے واسطے سے روایت کیا کہ ہمیں یہ خبر پہنچی کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے ایک دن منبر پر تشریف فرما ہو کر فرمایا: ”میں اس شخص کو اللہ عزوجل کا واسطہ دے کر یاد دلاتا ہوں جس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بات سنی ہو“، پھر انہوں نے سابقہ روایت کے مثل حدیث بیان کی۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 3480]
تخریج الحدیث: «أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 11578، وأخرجه سنن سعيد بن منصور برقم: 33، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5933/1»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5933
وَقَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ : ثَنَا هَوْذَةُ ، ثَنَا عَوْفٌ قَالَ: " بَلَغَنِي أَنَّ عُثْمَانَ قَالَ عَلَى الْمِنْبَرِ: أُذَكِّرُ اللَّهَ رَجُلًا سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِنَّ الْقُرْآنَ أُنْزِلَ عَلَى سَبْعَةِ أَحْرُفٍ كُلُّهُنَّ شَافٍ كَافٍ إِلَّا قَامَ. فَقَامُوا حَتَّى لَمْ يُحْصَوْا، فَشَهِدُوا بِذَلِكَ، ثُمَّ قَالَ عُثْمَانُ: وَأَنَا أَشْهَدُ مَعَكُمْ لَأَنَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ ذَلِكَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا مُوسَى ، ثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ الْقَيْسِيُّ، ثَنَا عَوْفُ بْنُ أَبِي جَمِيلَةَ ، عَنْ أَبِي الْمِنْهَالِ قَالَ: " بَلَغَنَا أَنَّ عُثْمَانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ يَوْمًا وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ: أُذَكِّرُ اللَّهَ رَجُلًا سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ... " فَذَكَرَهُ.
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے منبر پر (خطبہ دیتے ہوئے) فرمایا: ”میں اللہ کا واسطہ دے کر اس شخص سے کہتا ہوں جس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہو کہ: ”بیشک قرآن کریم سات حروف (لہجوں) پر نازل کیا گیا ہے، یہ تمام کے تمام شافی اور کافی ہیں“، وہ کھڑا ہو جائے۔“ (یہ سن کر اتنے لوگ) کھڑے ہو گئے کہ جنہیں شمار کرنا ممکن نہ تھا، پس ان سب نے اس بات کی گواہی دی، پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اور میں بھی تمہارے ساتھ اس بات کی گواہی دیتا ہوں کیونکہ میں نے خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہی فرماتے ہوئے سنا تھا“۔ اس روایت کو امام ابو یعلیٰ موصلی نے بھی ابو المنہال کے طریق سے روایت کیا ہے جس میں ذکر ہے کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے ایک دن منبر پر تشریف فرما ہو کر یہ بات ارشاد فرمائی تھی۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب التفسير/حدیث: 5933]
تخریج الحدیث: «هوذة بن خليفة صدوق، عوف بن أبي جميلة ثقة (من الحفظ)؛ وعوف لم يدرك عثمان وأرسله بلاغًا، وفي طريق أبي يعلى عن أبي المنهال: «بلغنا» فهو منقطع أيضًا»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 11578، وأخرجه سنن سعيد بن منصور برقم: 33»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لانقطاعه، عوف الأعرابي قال: «بلغني» عن عثمان
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں