🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
22. بَابُ حَدِّ السَّلَامِ وَالرَّدِّ
سلام کرنے اور جواب دینے کی حد
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 12748 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 12748
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1530
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12748
عَنْ سَلْمَانَ قَالَ:
جَاءَ رَجُلٌ فَسَلَّمَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" وَعَلَيْكَ السَّلَامُ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ".
ثُمَّ جَاءَ آخَرُ فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَرَحْمَةُ اللَّهِ. قَالَ:" وَعَلَيْكَ السَّلَامُ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ".
ثُمَّ جَاءَ آخَرُ فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ. فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَعَلَيْكَ". فَقَالَ الرَّجُلُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَتَاكَ فُلَانٌ وَفُلَانٌ، فَحَيَّيْتَهُمَا بِأَفْضَلِ مِمَّا حَيَّيْتَنِي؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" إِنَّكَ لَنْ - أَوْ لَمْ - تَدَعْ شَيْئًا، قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: (وَإِذَا حُيِّيتُمْ بِتَحِيَّةٍ فَحَيُّوا بِأَحْسَنَ مِنْهَا أَوْ رُدُّوهَا) فَرَدَدْتُ عَلَيْكَ التَّحِيَّةَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ هِشَامُ بْنُ لَاحِقٍ قَوَّاهُ النَّسَائِيُّ، وَتَرَكَ أَحْمَدُ حَدِيثَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص آیا، اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا اور کہا: السلام علیک یا رسول الله! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وعلیک السلام ورحمة اللہ و برکاتہ پھر ایک اور شخص آیا اور بولا: السلام علیک یا رسول اللہ وحمۃ اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وعلیک السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ۔ پھر ایک شخص آیا اور بولا: السلام علیک یا رسول اللہ ورحمة اللہ و برکاتہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: وعلیک۔ اس شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! فلاں اور فلاں جب آپ کے پاس آئے تھے تو آپ نے ان دونوں کو اس سے زیادہ اچھا جواب دیا تھا، جو جواب آپ نے مجھے دیا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم نے کوئی چیز چھوڑی ہی نہیں ہے، اور اللہ تعالیٰ نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”جب تمہیں سلام کیا جائے، تو تم اس سے زیادہ اچھے طریقے سے یا اس کے مطابق جواب دو۔“ تو میں نے تمہیں سلام کا جواب دیدیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ہشام بن لاحق ہے، اسے امام نسائی رحمہ اللہ نے قوی قرار دیا ہے، امام أحمد نے اس کی حدیث کو متروک قرار دیا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12748]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6114)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1530
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ، حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ يَعْنِي الرُّؤَاسِيَّ، حَدَّثَنِي حُسْنُ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ:" مَنْ سَلَّمَ عَلَيْكَ مِنْ خَلْقِ اللَّهِ فَارْدُدْ عَلَيْهِ، وَإِنْ كَانَ مَجُوسِيًّا، فَإِنَّ اللَّهَ يَقُولُ: {وَإِذَا حُيِّيتُمْ بِتَحِيَّةٍ فَحَيُّوا بِأَحْسَنَ مِنْهَا أَوْ رُدُّوهَا} [النساء: 86] "
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”اللہ کی مخلوق میں سے جو شخص بھی تمہیں سلام کرے، تم اسے جواب دو اگرچہ وہ مجوسی (آتش پرست) ہی کیوں نہ ہو، کیونکہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا ارشادِ گرامی ہے: ﴿وَإِذَا حُيِّيتُمْ بِتَحِيَّةٍ فَحَيُّوا بِأَحْسَنَ مِنْهَا أَوْ رُدُّوهَا﴾ ”اور جب تمہیں سلامتی کی کسی دعا کے ساتھ سلام پیش کیا جائے تو تم اس سے بہتر انداز میں جواب دو یا وہی الفاظ لوٹا دو۔““ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جندب بن عبد الله البجلي/حدیث: 1530]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه الطبرى في "تفسيره" (4/ 190)، وابن أبى حاتم في "تفسيره" (رقم 5764)، وابن أبى الدنيا في "الصمت" (1/ رقم 307)، وفى "مداراة الناس" (رقم 105)، والمؤلف في "المفاريد" (رقم 42)، وابن عبد البر في "التمهيد" (7/ 336، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1527»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں