🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
55. بَابٌ فِي الْعُطَاسِ وَمَا يَقُولُ الْعَاطِسُ وَمَا يُقَالُ لَهُ
چھینکنے کا بیان اور چھینکنے والا شخص کیا پڑھے اور اسے کیا کہا جائے؟
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 12904 (کل: 13 مقامات، 6 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 12904، 2660، 9192، 11371، 12906، 12907
سنن ابن ماجہ: 3715
الادب المفرد: 920، 933
صحیح الادب المفرد: 718
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 1761
المعجم الکبیر للطبرانی: 12232، 12664
11 تا 13
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12907
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" إِذَا عَطَسَ أَحَدُكُمْ فَلْيَقُلِ: الْحَمْدُ لِلَّهِ - أَحْسَبُهُ، قَالَ: عَلَى كُلِّ حَالٍ - وَلْيَقُلْ لَهُ: يَرْحَمُكَ اللَّهُ، وَلْيَقُلْ هُوَ: يَغْفِرُ اللَّهُ لَنَا وَلَكُمْ".
قُلْتُ: رَوَى التِّرْمِذِيُّ بَعْضَهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَسْبَاطُ بْنُ عَزْرَةَ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب تم میں سے کسی ایک شخص کو چھینک آئے، تو اسے الحمد للہ کہنا چاہیے، راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں: ہر حال میں اور اس کو یہ کہا: جانا چاہیے اللہ تعالیٰ تم پر رحم کرے اور اس شخص کو یہ کہنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ ہماری اور تمہاری مغفرت کرے۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں امام ترمذی نے اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسباط بن عزرہ ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12907]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2011)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12232
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ السَّامِيُّ الْكُوفِيُّ ، ثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، ثَنَا عُبَيْدُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ثَنَا صَبَّاحٌ الْمُزَنِيُّ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِذَا عَطَسَ أَحَدُكُمْ فَقَالَ: الْحَمْدُ لِلهِ، قَالَتِ الْمَلَائِكَةُ: رَبِّ الْعَالَمِينَ، فَإِذَا قَالَ: رَبِّ الْعَالَمِينَ قَالَتِ الْمَلَائِكَةُ: رَحِمَكَ اللهُ ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی چھینکے اور ”الحمد للہ“ کہے تو فرشتے کہتے ہیں: ”رب العالمین۔“ پھر جب وہ ”رب العالمین“ کہتا ہے تو فرشتے کہتے ہیں: ”یرحمک اللہ۔““ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12232]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 453، حدیث 12284»
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 305، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3371»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12664
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ (ح) .
وَحَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ، ثَنَا مُسَدَّدٌ ، قَالَا: ثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ حَمَّادِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِي خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ نَبِيَّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كَانَ يَفْتَتِحُ الصَّلَاةَ بِـ الْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کا آغاز ﴿الحمد للہ رب العالمین﴾ سے فرماتے تھے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12664]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 145، حدیث 12718»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں