🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
373. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الْأَنْصَارِ .
انصار کی فضیلت کے بارے میں، جو منقول ہے
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 16518 (کل: 10 مقامات، 5 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 16518، 13823، 16472، 16520، 16522
مشکوۃ المصابیح: 6014
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4175
المعجم الاوسط: 999
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 6959، 7009
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16518
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَحَبَّ الْأَنْصَارَ فَبِحُبِّي أَحَبَّهُمْ، وَمَنْ أَبْغَضَ الْأَنْصَارَ فَبِبُغْضِي أَبْغَضَهُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ النُّعْمَانِ بْنِ مُرَّةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص انصار سے محبت رکھے گا تو وہ میرے ساتھ محبت رکھنے کی وجہ سے ان سے محبت رکھے گا اور جو شخص انصار سے بغض رکھے گا تو وہ میرے ساتھ بغض رکھنے کی وجہ سے ان سے بغض رکھے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ نعمان بن مرہ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16518]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (341/19)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1003»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6014
6014 - وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: (اللَّهَ اللَّهَ فِي أَصْحَابِي  ، اللَّهَ اللَّهَ فِي أَصْحَابِي، لَا تَتَّخِذُوهُمْ غَرَضًا مِنْ بَعْدِي، فَمَنْ أَحَبَّهُمْ فَبِحُبِّي أَحَبَّهُمْ، وَمَنْ أَبْغَضَهُمْ فَبِبُغْضِي أَبْغَضَهُمْ، وَمَنْ آذَاهُمْ فَقَدْ آذَانِي، وَمَنْ آذَانِي فَقَدْ آذَى اللَّهَ، وَمَنْ آذَى اللَّهَ فَيُوشِكُ أَنْ يَأْخُذَهُ) . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ.
عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”میرے صحابہ رضی اللہ عنہم کے (حقوق کے) متعلق اللہ سے بار بار ڈرتے رہنا، میرے بعد انہیں نشانہ مت بنانا، جس شخص نے ان سے محبت کی تو اس نے میری محبت کے باعث ان سے محبت کی، اور جس نے ان سے دشمنی رکھی تو اس نے میرے ساتھ دشمنی رکھنے کی وجہ سے ان سے دشمنی رکھی، جس شخص نے ان کو اذیت پہنچائی، اس نے مجھے اذیت پہنچائی اور جس نے مجھے اذیت پہنچائی، اس نے اللہ کو اذیت پہنچائی، قریب ہے کہ وہ اس کو (دنیا میں) پکڑ لے۔“ اسنادہ ضعیف، رواہ الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناقب/حدیث: 6014]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الترمذي (3862)
٭ عبد الرحمٰن بن زياد اختلفوا في اسمه و لم يوثقه غير ابن حبان وھو مجھول الحال و لم يثبت عن الترمذي بأنه قال في حديثه: حسن: و قال البخاري: فيه نظر (التاريخ الکبير 5/ 131 ت 389)»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13823
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: إِنَّا لَقُعُودٌ بِفِنَاءِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذْ مَرَّتِ امْرَأَةٌ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: هَذِهِ ابْنَةُ مُحَمَّدٍ. فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: إِنَّ مَثَلَ مُحَمَّدٍ فِي بَنِي هَاشِمٍ مَثَلُ الرَّيْحَانَةِ فِي وَسَطِ النَّتَنِ. فَانْطَلَقَتِ الْمَرْأَةُ فَأَخْبَرَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَاءَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُعْرَفُ فِي وَجْهِهِ الْغَضَبُ، ثُمَّ قَامَ عَلَى الْقَوْمِ فَقَالَ:" مَا بَالُ أَقْوَالٍ تَبْلُغُنِي عَنْ أَقْوَامٍ؟ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ سَبْعًا فَاخْتَارَ الْعُلْيَا مِنْهَا فَسَكَنَهَا، وَأَسْكَنَ سَمَاوَاتِهِ مَنْ شَاءَ مِنْ خَلْقِهِ، [ وَخَلَقَ الْأَرْضَ سَبْعًا فَاخْتَارَ الْعُلْيَا مِنْهَا فَأَسْكَنَهَا مَنْ شَاءَ مِنْ خَلْقِهِ ] وَخَلَقَ الْخَلْقَ فَاخْتَارَ مِنَ الْخَلْقِ بَنِي آدَمَ، وَاخْتَارَ مِنْ بَنِي آدَمَ الْعَرَبَ، وَاخْتَارَ مِنَ الْعَرَبِ مُضَرَ، وَاخْتَارَ مِنْ مُضَرَ قُرَيْشًا، وَاخْتَارَ مِنْ قُرَيْشٍ بَنِي هَاشِمٍ، وَاخْتَارَنِي مِنْ بَنِي هَاشِمٍ، فَأَنَا مِنْ خِيَارٍ إِلَى خِيَارٍ، فَمَنْ أَحَبَّ الْعَرَبَ فَبِحُبِّي أَحَبَّهُمْ، وَمَنْ أَبْغَضَ الْعَرَبَ فَبِبُغْضِي أَبْغَضَهُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" فَمَنْ أَحَبَّ الْعَرَبَ فَلِحُبِّي أَحَبَّهُمْ، وَمَنْ أَبْغَضَ الْعَرَبَ فَلِبُغْضِي أَبْغَضَهُمْ". وَفِيهِ حَمَّادُ بْنُ وَاقِدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ يُعْتَبَرُ بِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحن میں بیٹھے ہوئے تھے، اسی دوران ایک خاتون وہاں سے گزری، حاضرین میں سے کسی نے کہا: یہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی ہیں، تو حاضرین میں سے ایک شخص بولا: بنو ہاشم میں سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی مثال اس طرح ہے، جس طرح ریحانہ (نامی پھول) گندگی کے درمیان میں موجود ہو، وہ خاتون گئیں اور انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں بتایا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر غضب کے آثار نمایاں تھے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان لوگوں کے پاس کھڑے ہوئے اور آپ نے ارشاد فرمایا: ”ان اقوال کا کیا معاملہ ہے؟ جو کچھ لوگوں کے حوالے سے مجھ تک پہنچے ہیں، بے شک اللہ تعالیٰ نے سات آسمانوں کو پیدا کیا اور ان میں سے سب سے اوپر والے کو اختیار کیا، پھر اس نے ان آسمانوں میں اپنی مخلوق میں سے جس کو چاہا، وہاں رہائش دی، اس نے سات زمینیں پیدا کیں اور اس نے سب سے اوپر والی (زمین) کو منتخب کر کے ان میں جس مخلوق کو چاہا، وہاں رہنے دیا، اس نے مخلوق کو پیدا کیا اور تمام مخلوق میں اولاد آدم کو منتخب کیا اور اولاد آدم میں عربوں کو منتخب کیا، اور عربوں میں مضر قبیلے کے لوگوں کو منتخب کیا اور مضر میں قریش کو منتخب کیا اور قریش میں بنو ہاشم کو منتخب کیا اور بنو ہاشم میں سے مجھے منتخب کیا، تو میں بہترین لوگوں سے بہترین لوگوں کی طرف سے منتقل ہوتا رہا، جو شخص عربوں سے محبت رکھے گا، وہ میری محبت کی وجہ سے ان سے محبت رکھے گا اور جو شخص عربوں سے بغض رکھے گا، وہ میرے ساتھ بغض کی وجہ سے، ان کے ساتھ بغض رکھے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”جو شخص عربوں سے محبت رکھے گا، تو میری محبت کی وجہ سے ان سے محبت رکھے گا اور جو شخص عربوں سے بغض رکھے گا وہ میرے ساتھ بغض کی وجہ سے ان سے بغض رکھے گا۔“ اس روایت کی سند میں ایک راوی حماد بن واقد ہے، اور وہ ضعیف ہے، اور اس کی روایت کا اعتبار کیا جائے گا، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13823]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13650)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7036، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13650، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6178»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16472
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَحَبَّنِي أَحَبَّ الْأَنْصَارَ، وَمَنْ أَبْغَضَنِي فَقَدْ أَبْغَضَ الْأَنْصَارَ، لَا يُحِبُّهُمْ مُنَافِقٌ، وَلَا يُبْغِضُهُمْ مُؤْمِنٌ، مَنْ أَحَبَّهُمْ أَحَبَّهُ اللَّهُ، وَمَنْ أَبْغَضَهُمْ أَبْغَضَهُ اللَّهُ، النَّاسُ دِثَارٌ، وَالْأَنْصَارُ شِعَارٌ، وَلَوْ سَلَكَ النَّاسُ شِعْبًا وَالْأَنْصَارُ شِعْبًا، لَسَلَكْتُ شِعْبَ الْأَنْصَارِ". قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ غَيْرَ هَذَا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ بِإِسْنَادَيْنِ، وَفِيهِمَا كِلَاهُمَا عَطِيَّةُ، وَحَدِيثُهُ يُكْتَبُ عَلَى ضَعْفِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص مجھ سے محبت رکھتا ہے، وہ انصار سے محبت رکھے گا، جو شخص مجھ سے بغض رکھتا ہے وہ انصار سے بغض رکھے گا، کوئی منافق ان سے محبت نہیں رکھے گا اور کوئی مومن ان سے بغض نہیں رکھے گا، جو ان سے محبت رکھے گا اللہ تعالیٰ اس سے محبت رکھے گا اور جو ان سے بغض رکھے گا، اللہ تعالیٰ اس سے بغض رکھے گا، لوگ اوپری لباس ہیں اور انصار اندرونی لباس ہیں، اگر لوگ ایک گھاٹی میں چلیں، اور انصار دوسری گھاٹی میں چلیں، تو ”میں“ انصار کی گھاٹی میں چلوں گا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: میں یہ کہتا ہوں: ان صحابی کے حوالے سے ”صحیح“ میں ایک حدیث مذکور ہے جو اس روایت کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام بزار نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ان دونوں میں ایک راوی عطیہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث کو اس کے ضعیف ہونے کے باوجود نوٹ کیا جائے گا، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16472]
تخریج الحدیث: «أخرجه البزار فى المسند (66 و 65) اخرجه ابو يعلى فى المسند (1092)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16520
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَحَبَّ الْأَنْصَارَ فَبِحُبِّي أَحَبَّهُمْ، وَمَنْ أَبْغَضَ الْأَنْصَارَ فَبِبُغْضِي أَبْغَضَهُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَحْمَدَ بْنِ حَاتِمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص انصار سے محبت رکھے گا، تو وہ میرے ساتھ محبت رکھنے کی وجہ سے ان سے محبت رکھے گا اور جو شخص انصار سے بغض رکھے گا تو وہ میرے ساتھ بغض رکھنے کی وجہ سے ان سے بغض رکھے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف أحمد بن حاتم کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16520]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1003)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1003»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16522
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" حُبُّ الْأَنْصَارِ آيَةُ كُلِّ مُؤْمِنٍ وَمُنَافِقٍ، فَمَنْ أَحَبَّ الْأَنْصَارَ فَبِحُبِّي أَحَبَّهُمْ، وَمَنْ أَبْغَضَ الْأَنْصَارَ فَبِبُغْضِي أَبْغَضَهُمْ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ كُرَيْدُ بْنُ رَوَاحَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”انصار سے محبت رکھنا ہر مومن اور منافق (کے درمیان فرق) کی نشانی ہے، جو شخص انصار سے محبت رکھے گا، تو وہ میرے ساتھ محبت رکھنے کی وجہ سے ان سے محبت رکھے گا اور جو شخص انصار سے بغض رکھے گا، تو وہ میرے ساتھ بغض کی وجہ سے ان سے بغض رکھے گا۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی کرید بن رواحہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16522]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4175)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4175
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، حَدَّثَنَا كُرَيْدُ بْنُ رَوَاحَةَ الْعَيْشِيُّ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: حُبُّ الْأَنْصَارِ آيَةُ كُلِّ مُؤْمِنٍ وَمُنَافِقٍ، فَمَنْ أَحَبَّ الْأَنْصَارَ فَبِحُبِّي أَحَبَّهُمْ، وَمَنْ أَبْغَضَهُمْ فَبِبُغْضِي أَبْغَضَهُمْ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انصار سے محبت ہر مؤمن اور منافق (کی پہچان) کی علامت ہے؛ جس نے ان سے محبت کی، اس نے میری محبت کی وجہ سے کی، اور جس نے ان سے بغض رکھا، اس نے مجھ سے بغض کی وجہ سے رکھا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 4175]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3862، وأخرجه مسند أحمد برقم: 16361، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7256، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8572، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7009، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4160»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 999
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ: نَا أَحْمَدُ بْنُ حَاتِمٍ قَالَ: نَا فُضَيْلٌ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ عَنْ صَفْوَانَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ .
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ أَحَبَّ الْأَنْصَارَ، فَبِحُبِّي أَحَبَّهُمْ، وَمَنْ أَبْغَضَ الْأَنْصَارَ فَبِبُغْضِي أَبْغَضَهُمْ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے انصار سے محبت کی، تو اس نے میری محبت کی وجہ سے ان سے محبت کی، اور جس نے انصار سے بغض رکھا، تو اس نے مجھ سے بغض کی وجہ سے ان سے بغض رکھا۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 999]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رجاله رجال الصحيح غير أحمد بن حاتم وهو ثقة «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 39» »
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3779، 7244، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 76، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7269، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8261، 8265، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2556، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 14505، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8285، 9432، 9488، 9559، 10201، 10657، 10658، 10974، 11815، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2606، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6318، 7367، والبزار فى «مسنده» برقم: 7923، 7958، 7959، 8134، 9996، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19907، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 33020، 33021، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2040، 5792»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6959
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "حُبُّ الْأَنْصَارِ آيَةُ كُلِّ مُؤْمِنٍ وَمُنَافِقٍ، فَمَنْ أَحَبَّ الْأَنْصَارَ فَبِحُبِّي أَحَبَّهُمْ، وَمَنْ أَبْغَضَ الْأَنْصَارَ فَبِبُغْضِي أَبْغَضَهُمْ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ ، وَهُوَ فِي الصَّحِيحِ دُونَ قَوْلِهِ: "فَمَنْ أَحَبَّ الْأَنْصَارَ..." إِلَى آخِرِهِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”انصار سے محبت رکھنا ہر مومن اور منافق کے درمیان (تمیز کی) علامت ہے، پس جس کسی نے انصار سے محبت کی تو اس نے میری محبت کی خاطر ان سے محبت کی، اور جس نے انصار سے بغض رکھا تو اس نے مجھ سے بغض و عداوت کی بنا پر ان سے بغض رکھا۔“ اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ موصلی نے روایت کیا ہے، اور یہ روایت کتبِ صحیحہ میں بھی موجود ہے البتہ اس کے الفاظ ”پس جس نے انصار سے محبت کی...“ سے آخر تک وہاں مذکور نہیں ہیں۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب المناقب/حدیث: 6959]

الحكم على الحديث:
أصله في الصحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7009
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "اللَّهَ اللَّهَ فِي أَصْحَابِي لَا تَتَّخِذُوهُمْ غَرَضًا بَعْدِي، مَنْ أَحَبَّهُمْ فَبِحُبِّي أَحَبَّهُمْ، وَمَنْ أَبْغَضَهُمْ فَبِبُغْضِي أَبْغَضَهُمْ، وَمَنْ آذَاهُمْ فَقَدْ آذَانِي، وَمَنْ آذَانِي فَقَدْ آذَى اللَّهَ، وَمَنْ آذَى اللَّهَ أَوْشَكَ أَنْ يَأْخُذَهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، وَأَبُو يَعْلَى وَعَنْهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ.
سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے صحابہ کے معاملے میں اللہ سے ڈرو، اللہ سے ڈرو! میرے بعد انہیں (تنقید و ملامت کا) نشانہ نہ بنانا، پس جس نے ان سے محبت کی تو اس نے میری محبت کی بنا پر ان سے محبت کی، اور جس نے ان سے بغض رکھا تو اس نے مجھ سے بغض کی بنا پر ان سے بغض رکھا، اور جس نے انہیں اذیت دی اس نے یقیناً مجھے اذیت دی، اور جس نے مجھے اذیت دی اس نے اللہ کو اذیت دی، اور جو اللہ کو اذیت دے تو قریب ہے کہ اللہ اسے اپنی پکڑ میں لے لے۔“ اس حدیث کو امام احمد بن حنبل اور ابو یعلی نے روایت کیا ہے، نیز ان کی سند سے امام ابن حبان نے بھی اسے اپنی صحیح میں نقل کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب المناقب/حدیث: 7009]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 3862، وأخرجه مسند أحمد برقم: 16361، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7256، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8572»

الحكم على الحديث:
أخرجه ابن حبان في صحيحه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں