🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
40. بَابُ الْأَدْعِيَةِ الْمَأْثُورَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الَّتِي دَعَا بِهَا ، وَعَلَّمَهَا .
نبی اکرم ﷺ سے منقول دعاؤں کا بیان، جو آپ مانگا کرتے تھے، یا جن کی آپ نے تعلیم دی
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 17417 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 17417
المعجم الاوسط: 7139
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17417
وَعَنْ جَابِرٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ:" اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ عِلْمًا نَافِعًا، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عِلْمٍ لَا يَنْفَعُ"، قُلْتُ: لِجَابِرٍ عِنْدَ ابْنِ مَاجَهْ:" سَلُوا اللَّهَ عِلْمًا نَافِعًا"، وَهُنَا أَنَّهُ سَأَلَ بِنَفْسِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ پڑھا کرتے تھے:
«اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ عِلْمًا نَافِعًا، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عِلْمٍ لَا يَنْفَعُ»
”اے اللہ! میں تجھ سے نفع دینے والے علم کا سوال کرتا ہوں، اور ایسے علم سے تیری پناہ مانگتا ہوں، جو نفع نہ دے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اور سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ روایت امام ابن ماجہ نے نقل کی ہے، جس میں یہ الفاظ ہیں:
«سَلُوا اللَّهَ عِلْمًا نَافِعًا» ”تم لوگ اللہ تعالیٰ سے نفع دینے والا علم مانگو۔“
جبکہ یہاں جو
یہ روایت نقل ہوئی ہے، اس میں یہ مذکور ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بذات خود یہ دعا مانگا کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17417]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9046»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7139
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحِ بْنِ حَرْبٍ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي صَفْوَانَ الثَّقَفِيُّ ، ثَنَا قُرَيْشُ بْنُ أَنَسٍ ، نَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ ، عَنْ حَازِمِ بْنِ حَاتِمٍ أَبِي حَاتِمٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ عِلْمًا نَافِعًا، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عِلْمٍ لَا يَنْفَعُ.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ إِلَّا قُرَيْشُ بْنُ أَنَسٍ I ".
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرمایا کرتے تھے: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ عِلْمًا نَافِعًا، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عِلْمٍ لَا يَنْفَعُ» ”اے اللہ! میں تجھ سے نفع بخش علم کا سوال کرتا ہوں اور ایسے علم سے تیری پناہ مانگتا ہوں جو نفع نہ دے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ہشام بن حسان رحمہ اللہ سے صرف قریش بن انس رحمہ اللہ نے ہی روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7139]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں