🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
16. بَابُ مَا يَجْرِي عَلَى الْمَرِيضِ .
بیمار کے حوالے سے جو (اجر و ثواب) جاری رہتا ہے؟
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 3813 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3813
الادب المفرد: 500
صحیح الادب المفرد: 385
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3813
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنْ عَبْدٍ يَمْرَضُ إِلَّا أَمَرَ اللَّهُ حَافِظَهُ أَنَّ مَا عَمِلَ مِنْ سَيِّئَةٍ فَلَا يَكْتُبُهَا وَمَا عَمِلَ مِنْ حَسَنَةٍ أَنْ يَكْتُبَهَا عَشْرَ حَسَنَاتٍ، وَأَنْ يَكْتُبَ لَهُ مِنَ الْعَمَلِ الصَّالِحِ كَمَا كَانَ يَعْمَلُ وَهُوَ صَحِيحٌ وَإِنْ لَمْ يَعْمَلْ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ أَبِي الْمَسَاوِرِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو بھی بندہ بیمار ہوتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس کے محافظ فرشتے کو حکم دیتا ہے کہ وہ (بندہ) جو برائی کرے وہ (فرشتہ) اس کو نوٹ نہ کرے، وہ شخص جو اچھائی کرئے، وہ فرشتہ اسے دس نیکیوں کے طور پر نوٹ کرے اور اس کے اس نیک عمل کو بھی اس کے حق میں نوٹ کرتا رہے، جو وہ عمل پہلے کیا کرتا تھا جب وہ تندرست ہوتا تھا خواہ (بیماری کے دوران) اس نے وہ عمل نہ کیا ہو“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالاعلیٰ بن ابومساور ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3813]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 500
حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ بْنُ عُقْبَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُخَيْمِرَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: ”مَا مِنْ أَحَدٍ يَمْرَضُ، إِلا كُتِبَ لَهُ مِثْلُ مَا كَانَ يَعْمَلُ وَهُوَ صَحِيحٌ.“
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی شخص بیمار ہو جاتا ہے تو اسے اس کے ہر اس عمل پر ثواب دیا جاتا ہے جو وہ حالت صحت میں کرتا تھا۔“ [الادب المفرد/كتاب/حدیث: 500]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه مسند أحمد برقم: 6870، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2812، وأخرجه هناد في الزهد برقم: 438، وأخرجه المستدرك للحاكم برقم: 499/1» انظر الإرواء: 346/2
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 385
385/500 عن عبد الله بن عمرو، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:" ما من أحد يمرض، إلا كتب له مثل ما كان يعمل، وهو صحيح".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی شخص بیمار پڑتا ہے تو اس کے وہ اعمال لکھے جاتے ہیں جو وہ حالت صحت میں کیا کرتا تھا۔“ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 385]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث صحيح الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه مسند أحمد برقم: 6870، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2812، وأخرجه هناد في الزهد برقم: 438، وأخرجه المستدرك للحاكم برقم: 499/1» انظر الإرواء: 346/2
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں