الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. بَابٌ : إِذَا مَاتَ الرَّجُلُ انْقَطَعَ حَقُّهُ مِنَ الْمَالِ .
جب کوئی شخص مر جائے، تو مال میں اس کا حق ختم ہو جاتا ہے
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 7155 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 7155
سنن سعید بن منصور: 1595
حدیث نمبر: 7155
عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ أَنَّ غُلَامًا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنْ أُمِّي مَاتَتْ وَتَرَكَتْ حُلِيًّا فَأَتَصَدَّقُ بِهِ عَنْهَا؟ قَالَ:" أُمُّكَ أَمَرَتْكَ بِذَلِكَ؟". قَالَ: لَا. قَالَ:" فَأَمْسِكْ عَلَيْكَ حُلِيَّ أُمِّكَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک غلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میری والدہ کا انتقال ہو گیا ہے، انہوں نے کچھ زیور چھوڑا ہے، کیا میں اس کو اُن کی طرف سے صدقہ کر دوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تمہاری ماں نے تمہیں اس بات کا حکم دیا تھا؟ اس نے جواب دیا: جی نہیں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر تم اپنی ماں کا زیور اپنے پاس رکھو۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7155]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7155]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 16984»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
ترقیم دار السلفیہ: 418 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 1595
نا سُفْيَانُ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: جَاءَ سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنَّ أُمِّي مَاتَتْ وَلَمْ تُوصِ، فَهَلْ يَنْفَعُهَا أَنْ أَتَصَدَّقَ عَنْهَا؟ فَقَالَ:" نَعَمْ" .
سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا کہ ”میری والدہ مر گئی ہے اور وصیت نہیں کی، کیا میں ان کی طرف سے صدقہ کر سکتا ہوں؟“ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب ولاية العصبة/حدیث: 1595]
تخریج الحدیث: «إسنادہ صحیح، وأخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 2887، وسعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 418»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح