🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش کل احادیث (8202)
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2011. إن أناسا من أمتي يأتون بعدي يود أحدهم لو اشترى ....
بیشک میری امت میں سے کچھ لوگ میرے بعد آئیں ....
شواہد الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 2008 (کل: 7 مقامات، 5 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2008، 1003
مسند احمد: 21385، 21494
الفتح الربانی: 9427
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 16694
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 2692
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2008
«إن أناسا من أمتي يأتون بعدي يود أحدهم لو اشترى رؤيتي بأهله وماله»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بیشک میری امت میں سے کچھ لوگ میرے بعد آئیں گے، ان میں سے ہر ایک کی یہ تمنا ہوگی کہ کاش وہ اپنے اہل و عیال اور مال و دولت کی قربانی دے کر میری زیارت کر لے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ا/حدیث: 2008]
تخریج الحدیث: «(حسن) ... [ك] عن أبي هريرة. الصحيحة 1676.»
قال الشيخ الألباني: حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21385
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ يَحْيَى ، حَدَّثَنِي أَبُو صَالِحٍ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي أَسَدٍ، وَيَعْلَى ، حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ ذَكْوَانَ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي أَسَدٍ، أَنَّ أَبَا ذَرٍّ أَخْبَرَهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَشَدُّ أُمَّتِي لِي حُبًّا قَوْمٌ يَكُونُونَ أَوْ يَخْرُجُونَ بَعْدِي، يَوَدُّ أَحَدُهُمْ أَنَّهُ أَعْطَى أَهْلَهُ وَمَالَهُ وَأَنَّهُ رَآنِي" .
حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا میری امت میں مجھ سے سب سے زیادہ محبت کرنے والے لوگ وہ ہوں گے جو میرے بعد آئیں گے اور ان میں سے ہر ایک کی خواہش ہوگی کہ اپنے اہل خانہ اور سارے مال و دولت کو دے کر کسی طرح وہ مجھے دیکھ لیتے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 21385]

الحكم على الحديث:
حسن لغيره، وهذا إسناد ضعيف لإبهام الرجل الأسدي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21494
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنِي أَبُو صَالِحٍ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي أَسَدٍ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " إِنَّ أَشَدَّ أُمَّتِي لِي حُبًّا قَوْمٌ يَكُونُونَ أَوْ يَجِيئُونَ بَعْدِي، يَوَدُّ أَحَدُهُمْ أَنَّهُ أَعْطَى أَهْلَهُ وَمَالَهُ وَإِنَّهُ رَآنِي" .
حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا میری امت میں مجھ سے سب سے زیادہ محبت کرنے والے لوگ وہ ہوں کے جو میرے بعد آئیں گے اور ان میں سے ہر ایک کی خواہش ہوگی کہ اپنے اہل خانہ اور سارے مال و دولت کو دے کر کسی طرح وہ مجھے دیکھ لیتے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 21494]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن لغيره، وهذا إسناد ضعيف لإبهام الرجل الأسدي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9427
عَنْ أَبِي ذَرٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ( (أَشَدُّ أُمَّتِي لِي حُبًّا قَوْمٌ يَكُونُونَ أَوْ يَخْرُجُونَ بَعْدِي يَوَدُّ أَحَدُهُمْ أَنَّهُ أَعْطَى أَهْلَهُ وَمَالَهُ وَأَنَّهُ رَآنِي) )
۔ سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مجھ سے سب سے زیادہ محبت کرنے والے میری امت کے وہ لوگ ہیں، جو میرے بعد آئیں گے اور یہ پسند کریں گے کہ اپنے اہل اور مال کو خرچ کر کے میرا دیدار کر لیں۔ [الفتح الربانی/مسائل المحبة والصحبة/حدیث: 9427]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 21494 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 21826»
وضاحت: فوائد: … یہ نیک آرزو ہے، کسی عمل کا نام نہیں ہے، ہمیں چاہیے کہ اپنے اندر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اتنی محبت پیدا کریں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دیدار کرنے کاشوق پیدا ہو جائے۔

الحكم على الحديث:
حسن لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16694
وَعَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي أَسَدٍ: أَنَّ أَبَا ذَرٍّ أَخْبَرَهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَشَدُّ أُمَّتِي لِي حُبًّا قَوْمٌ يَكُونُونَ - أَوْ يَخْرُجُونَ - بَعْدِي، يَوَدُّ أَحَدُهُمْ أَنَّهُ أَعْطَى أَهْلَهُ وَمَالَهُ وَأَنَّهُ يَرَانِي". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَلَمْ يُسَمِّ التَّابِعِيَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ إِحْدَى الطَّرِيقَيْنِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
بنو اسد سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے انہیں بتایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”میری امت میں مجھ سے سب سے زیادہ شدید محبت رکھنے والے وہ لوگ ہیں جو میرے بعد ہوں گے۔ (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:)۔ وہ میرے بعد آئیں گے، ان میں سے کوئی شخص یہ خواہش کرے گا کہ وہ اپنے اہل خانہ اور مال کو دیدیتا اور اس کے عوض میں اس نے میری زیارت کر لی ہوتی۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، انہوں نے تابعی کا نام بیان نہیں کیا ہے، اس کے دو طریقوں میں سے ایک کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16694]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (156/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20877، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2692»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1003
«أشد أمتي لي حبا قوم يكونون بعدي يود أحدهم أنه فقد أهله وماله وأنه رآني»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میری امت میں مجھ سے سب سے زیادہ محبت کرنے والے وہ لوگ ہوں گے جو میرے بعد آئیں گے، ان میں سے ہر ایک کی یہ تمنا ہوگی کہ کاش وہ اپنا اہل و عیال اور مال و دولت سب کچھ قربان کر دے اور مجھے ایک نظر دیکھ لے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أر/حدیث: 1003]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم] عن أبي ذر. الصحيحة 1418.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2692
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أَشَدُّ أُمَّتِي لِي حُبًّا قَوْمٌ يَكُونُونَ بَعْدِي، يَوَدُّ أَحَدُهُمْ لَوْ أَنَّهُ أَعْطَى أَهْلَهُ وَمَالَهُ وَأَنَّهُ يَرَانِي". رَوَاهُ مُسَدَّدٌ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِجَهَالَةِ التَّابِعِيِّ.
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت میں مجھ سے سب سے زیادہ محبت کرنے والے وہ لوگ ہوں گے جو میرے بعد آئیں گے، ان میں سے ہر ایک کی یہ تمنا ہوگی کہ کاش وہ اپنے اہل و عیال اور مال و دولت سب کچھ قربان کر کے میرا دیدار کر لیتا۔“ اس حدیث کو امام مسدد اور امام ابوبکر بن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے، تاہم ایک تابعی راوی کے مجہول ہونے کی بنا پر اس کی سند ضعیف ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الحج/حدیث: 2692]
تخریج الحدیث: «رواه مسدد وأبو بكر بن أبي شيبة بسند ضعيف؛ لجهالة التابعي»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 20877، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 16693، 16694»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں