الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2368. إنما سمي الخضر خضرا لأنه جلس على فروة بيضاء فإذا ....
خضر کو خضر (سبز) اس لیے کہا جاتا ہے کہ ....
شواہد الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 2364 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2364
المعجم الکبیر للطبرانی: 12858
حدیث نمبر: 2364
«إنما سمي الخضر خضرا لأنه جلس على فروة بيضاء فإذا هي تهتز تحته خضراء»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”خضر کو خضر (سبز) اس لیے کہا جاتا ہے کہ وہ ایک مرتبہ سفید خشک گھاس (یا زمین) پر بیٹھے، تو وہ اچانک ان کے نیچے سرسبز ہو کر لہلہانے لگی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ك/حدیث: 2364]
”خضر کو خضر (سبز) اس لیے کہا جاتا ہے کہ وہ ایک مرتبہ سفید خشک گھاس (یا زمین) پر بیٹھے، تو وہ اچانک ان کے نیچے سرسبز ہو کر لہلہانے لگی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ك/حدیث: 2364]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق ت] عن أبي هريرة [طب] عن ابن عباس.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 12858
حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو ، ثَنَا أَبُو الْجُمَاهِرِ مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ عَلَى الْمِنْبَرِ يَقُولُ: إِنَّمَا سُمِّيَ الْخَضِرَ لِأَنَّهُ قَعَدَ عَلَى فَرْوَةٍ بَيْضَاءَ فَاهْتَزَّتْ خَضْرَاءَ. قَالَ سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ : وَحَدَّثَنِي سُوَيْدٌ أَبُو حَاتِمٍ أَنَّ قَتَادَةَ كَانَ يَرْفَعُ هَذَا الْحَدِيثَ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
عبداللہ بن حارث بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کو منبر پر یہ فرماتے سنا: ”خضر کا یہ نام اس لیے رکھا گیا کہ وہ ایک سفید زمین پر بیٹھے تو وہ ہری بھری ہو کر لہلہا اٹھی۔“
سعید بن بشیر کہتے ہیں: مجھے سوید ابوحاتم نے بتایا کہ قتادہ اس حدیث کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک مرفوعاً بیان کیا کرتے تھے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12858]
سعید بن بشیر کہتے ہیں: مجھے سوید ابوحاتم نے بتایا کہ قتادہ اس حدیث کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک مرفوعاً بیان کیا کرتے تھے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12858]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 209، حدیث 12914»