الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4079. عليكم بالصدق فإنه مع البر وهما في الجنة وإياكم والكذب ....
سچائی کو لازم پکڑو، کیونکہ یہ نیکی کے ساتھ ہے، ....
شواہد الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 4072 (کل: 87 مقامات، 22 کتب)
سنن ابوداود: 4910
معجم صغیر للطبرانی : 546
مشکوۃ المصابیح: 5028
مسند احمد: 5، 34، 7858، 7875، 8118، 8504، 9051، 9109، 9763، 10001، 10062، 10078، 10219، 10251، 10374، 10701، 10796، 10949، 12073، 12691، 13053، 13179، 14016
مسند الحمیدی: 1217
مسند الشهاب: 939
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 332
المعجم الکبیر للطبرانی: 16943
21 تا 30
حدیث نمبر: 307
307/398 عن أنس بن مالك؛ أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:" لا تباغضوا، ولا تحاسدوا، ولا تدابروا، وكونوا عباد الله إخواناً، ولا يحل لمسلم أن يهجر أخاه فوق ثلاث ليال".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”آپس میں بغض نہ رکھو، ایک دوسرے سے حسد نہ رکھو، ایک دوسرے سے بائیکاٹ نہ کرو اور اللہ کے بندو! بھائی بھائی بن جاؤ اور کسی مسلمان کے لیے حلال نہیں ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی سے تین دن سے زیادہ بائیکاٹ جاری رکھے، نہ پیٹھ پیچھے برا کہو، اور اللہ کے بندو آپس میں بھائی بن کر رہا کرو، کسی مسلمان کے لئے یہ حلال نہیں کہ کسی بھائی سے تین راتوں سے زیادہ قطع تعلق رکھے۔“ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 307]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث صحيح الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 6076، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2559، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4910، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1935» انظر غاية المرام: 404
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 6076، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2559، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4910، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1935» انظر غاية المرام: 404
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 309
309/400 عن أبي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:" لا تباغضوا، ولا تنافسوا، وكونوا عباد الله إخواناً".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آپس میں بغض نہ رکھا کرو، اور آپس میں حسد نہ کیا کرو اور نہ منافقت کیا کرو، اللہ کے بندوں(آپس میں) بھائی بھائی بن جاؤ۔“ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 309]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث صحيح الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 6064، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2563» انظر غاية المرام: 404
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 6064، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2563» انظر غاية المرام: 404
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 315
315/408 عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"لا تباغضوا، ولا تحاسدوا، وكونوا عباد الله إخواناً".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آپس میں نہ بغض رکھو، نہ حسد کیا کرو اللہ کے بندو بھائی بھائی ہو جاؤ۔“ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 315]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث صحيح الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 6065، 5143، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2563» انظر غاية المرام: 404
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 6065، 5143، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2563» انظر غاية المرام: 404
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 317
317/410 عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"إياكم والظن؛ فإن الظن أكذب الحديث، ولا تناجشوا (1) ، ولا تحاسدوا، ولا تباغضوا، ولا تنافسوا، ولا تدابروا وكونوا عباد الله إخواناً".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بدگمانی سے ہمیشہ بچو، بدگمانی سب سے زیادہ جھوٹی بات ہے، اور کسی کو پھنسانے کے لیے جعلی طریقے سے ریٹ نہ لگاؤ، آپس میں نہ جھگڑو، نہ آپس میں حسد کرو، نہ ایک دوسرے سے بغض کرو، نہ اپنے آپ کو ترجیح دو منافقت اور نہ عداوت، ایک دوسرے سے قطع تعلقی نہ کرو، اور اللہ کے بندوں آپس میں بھائی بھائی بن جاؤ۔“ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 317]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث صحيح الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 6064، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2563» انظر غاية المرام: 417
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 6064، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2563» انظر غاية المرام: 417
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 977
977/1287 (صحيح) عن أبي هريرة، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:" إياكم والظن؛ فإن الظن أكذب الحديث، ولا تجسسوا، ولا تنافسوا، ولا تدابروا، ولا تحاسدوا، ولا تباغضوا، وكونوا- عباد الله – إخوانا".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بدگمانی سے بچو، کیونکہ بدگمانی سب سے جھوٹی بات ہے، اور جاسوسی نہ کرو، ایک دوسرے سے (دنیا میں) مقابلہ بازی نہ کرو، ایک دوسرے سے پیٹھ نہ پھیرو، ایک دوسرے سے حسد نہ کرو، ایک دوسرے سے بغض نہ رکھو، اور اے اللہ کے بندو! بھائی بھائی بن جاؤ۔“ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 977]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث صحيح الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 6066، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2563، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4917» 0
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 6066، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2563، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4917» 0
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 5028
5028 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"إِيَّاكُمْ وَالظَّنَّ ; فَإِنَّ الظَّنَّ أَكْذَبُ الْحَدِيثِ ، وَلَا تَحَسَّسُوا، وَلَا تَجَسَّسُوا وَلَا تَنَاجَشُوا وَلَا تَحَاسَدُوا، وَلَا تَبَاغَضُوا، وَلَا تَدَابَرُوا، وَكُونُوا عِبَادَ اللَّهِ إِخْوَانًا". وَفِي رِوَايَةٍ:"وَلَا تَنَافَسُوا". مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”بدگمانی سے بچو، کیونکہ بدگمانی سب سے بڑا جھوٹ ہے، تم کسی کے عیب مت تلاش کرو اور نہ جاسوسی کرو، قیمت بڑھانے کے لیے بولی مت دو اور نہ باہم حسد کرو، بغض مت رکھو اور نہ قطع تعلقی کرو اور اللہ کے بندو! بھائی بھائی بن جاؤ۔“ ایک دوسری روایت میں ہے: ”(اور حسد کی بنا پر) باہم ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش نہ کرو۔“ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 5028]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (6066) ومسلم (2563/28)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه
حدیث نمبر: 5
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ خُمَيْرٍ ، عَنْ سُلَيْمِ بْنِ عَامِرٍ ، عَنْ أَوْسَطَ ، قَالَ: خَطَبَنَا أَبُو بَكْرٍ ، فَقَالَ: قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَقَامِي هَذَا عَامَ الْأَوَّلِ، وَبَكَى أَبُو بَكْرٍ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ:" سَلُوا اللَّهَ الْمُعَافَاةَ، أَوْ قَالَ: الْعَافِيَةَ فَلَمْ يُؤْتَ أَحَدٌ قَطُّ بَعْدَ الْيَقِينِ أَفْضَلَ مِنَ الْعَافِيَةِ، أَوْ الْمُعَافَاةِ، عَلَيْكُمْ بِالصِّدْقِ فَإِنَّهُ مَعَ الْبِرِّ، وَهُمَا فِي الْجَنَّةِ، وَإِيَّاكُمْ وَالْكَذِبَ فَإِنَّهُ مَعَ الْفُجُورِ، وَهُمَا فِي النَّارِ، وَلَا تَحَاسَدُوا، وَلَا تَبَاغَضُوا، وَلَا تَقَاطَعُوا، وَلَا تَدَابَرُوا، وَكُونُوا إِخْوَانًا كَمَا أَمَرَكُمْ اللَّهُ تَعَالَى".
اوسط کہتے ہیں کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ ایک مرتبہ خطبہ دینے کے لئے کھڑے ہوئے تو فرمایا کہ اس جگہ گزشتہ سال نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خطبہ دینے کے لئے کھڑے ہوئے تھے، یہ کہہ کر آپ رو پڑے، پھر فرمایا اللہ سے درگزر کی درخواست کیا کرو، کیونکہ ایمان کے بعد عافیت سے بڑھ کر نعمت کسی کو نہیں دی گئی، سچائی کو اختیار کرو، کیونکہ سچائی کا تعلق نیکی کے ساتھ ہے اور یہ دونوں چیزیں جنت میں ہوں گی، جھوٹ بولنے سے اپنے آپ کو بچاؤ، کیونکہ جھوٹ کا تعلق گناہ سے ہے اور یہ دونوں چیزیں جہنم میں ہوں گی، ایک دوسرے سے حسد نہ کرو، بغض نہ کرو، قطع تعلقی مت کرو، ایک دوسرے سے منہ مت پھیرو اور اے اللہ کے بندو! آپس میں بھائی بھائی بن کر رہو۔ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 5]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 34
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا رَوْحٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ خُمَيْرٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ سُلَيْمَ بْنَ عَامِرٍ رَجُلًا مِنْ أَهْلِ حِمْصَ، وَكَانَ قَدْ أَدْرَكَ أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَ مَرَّةً: قَالَ: سَمِعْتُ أَوْسَطَ الْبَجَلِيَّ ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ ، قَالَ: سَمِعْتُهُ يَخْطُبُ النَّاسَ، وَقَالَ مَرَّةً: حِينَ اسْتُخْلِفَ، فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَامَ عَامَ الْأَوَّلِ مَقَامِي هَذَا، وَبَكَى أَبُو بَكْرٍ، فَقَالَ:" أَسْأَلُ اللَّهَ الْعَفْوَ وَالْعَافِيَةَ، فَإِنَّ النَّاسَ لَمْ يُعْطَوْا بَعْدَ الْيَقِينِ شَيْئًا خَيْرًا مِنَ الْعَافِيَةِ، وَعَلَيْكُمْ بِالصِّدْقِ، فَإِنَّهُ فِي الْجَنَّةِ، وَإِيَّاكُمْ وَالْكَذِبَ، فَإِنَّهُ مَعَ الْفُجُورِ، وَهُمَا فِي النَّارِ، وَلَا تَقَاطَعُوا، وَلَا تَبَاغَضُوا، وَلَا تَحَاسَدُوا، وَلَا تَدَابَرُوا، وَكُونُوا إِخْوَانًا كَمَا أَمَرَكُمْ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ".
اوسط کہتے ہیں کہ خلافت کے بعد سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ ایک مرتبہ خطبہ دینے کے لئے کھڑے ہوئے تو میں نے انہیں یہ فرماتے ہوئے سنا کہ اس جگہ گزشتہ سال نبی صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ دینے کے لئے کھڑے ہوئے تھے، یہ کہہ کر آپ رو پڑے، پھر فرمایا: میں اللہ سے درگزر اور عافیت کی درخواست کرتا ہوں، کیونکہ ایمان کے بعد عافیت سے بڑھ کر نعمت کسی کو نہیں دی گئی، سچائی کو اختیار کرو، کیونکہ سچائی جنت میں ہو گی، جھوٹ بولنے سے اپنے آپ کو بچاؤ، کیونکہ جھوٹ کا تعلق گناہ سے ہے اور یہ دونوں چیزیں جہنم میں ہوں گی، ایک دوسرے سے حسد نہ کرو، بغض نہ کرو، قطع تعلقی مت کرو، ایک دوسرے سے منہ مت پھیرو اور اے اللہ کے بندو! آپس میں بھائی بھائی بن کر رہو۔ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 34]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 7858
حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ الْجُعْفِيُّ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ ذَكْوَانَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِيَّاكُمْ وَالظَّنَّ، فَإِنَّ الظَّنَّ أَكْذَبُ الْحَدِيثِ، لَا تَجَسَّسُوا، وَلَا تَحَسَّسُوا، وَلَا تَنَافَسُوا، وَلَا تَنَاجَشُوا، وَلَا تَدَابَرُوا، وَلَا تَبَاغَضُوا، وَكُونُوا عِبَادَ اللَّهِ إِخْوَانًا" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بدگمانی کرنے سے آپنے آپ کو بچاؤ کیونکہ یہ سب سے زیادہ جھوٹی بات ہوتی ہے کسی کی جاسوسی اور ٹوہ نہ لگاؤ باہم مقابلہ نہ کرو ایک دوسرے کو دھوکہ نہ دو قطع رحمی نہ کرو بغض نہ رکھو اور بندگان خدا! آپس میں بھائی بھائی بن کر رہو۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 7858]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 6724، م: 2563.
حدیث نمبر: 7875
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ نَبْهَانَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا تَبَاغَضُوا، وَلَا تَنَاجَشُوا، وَلَا تَحَاسَدُوا، وَكُونُوا عِبَادَ اللَّهِ إِخْوَانًا" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ایک دوسرے سے بغض نہ کیا کرو دھوکہ اور حسد نہ کیا کرو اور بندگان اللہ آپس میں بھائی بھائی بن کر رہا کرو۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 7875]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد حسن، خ: 6724، م: 2563.