الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4623. الكوثر نهر في الجنة حافتاه من ذهب ومجراه على الدر ....
کوثر جنت میں ایک نہر ہے، اس کے دونوں کنارے ....
شواہد الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 4615 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4615
مسند احمد: 3787
الفتح الربانی: 13127
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 18457
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 7857
حدیث نمبر: 4615
«الكوثر نهر في الجنة حافتاه من ذهب ومجراه على الدر والياقوت تربته أطيب ريحا من المسك وماؤه أحلى من العسل وأشد بياضا من الثلج»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”کوثر جنت میں ایک نہر ہے، اس کے دونوں کنارے سونے کے ہیں، اس کا بہاؤ موتیوں اور یاقوت پر ہے، اس کی مٹی مشک سے زیادہ خوشبودار ہے، اس کا پانی شہد سے زیادہ میٹھا اور برف سے زیادہ سفید ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 4615]
”کوثر جنت میں ایک نہر ہے، اس کے دونوں کنارے سونے کے ہیں، اس کا بہاؤ موتیوں اور یاقوت پر ہے، اس کی مٹی مشک سے زیادہ خوشبودار ہے، اس کا پانی شہد سے زیادہ میٹھا اور برف سے زیادہ سفید ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 4615]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ت هـ] عن ابن عمر. المشكاة 5641: الدارمي. باب كان وهي الشمائل الشريفة»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 3787
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَارِمُ بْنُ الْفَضْلِ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحَكَمِ الْبُنَانِيُّ ، عَنْ عُثْمَانَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، وَالْأَسْوَدِ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: جَاءَ ابْنَا مُلَيْكَةَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَا: إِنَّ أُمَّنَا كَانَتْ تُكْرِمُ الزَّوْجَ، وَتَعْطِفُ عَلَى الْوَلَدِ، قَالَ: وَذَكَرَ الضَّيْفَ غَيْرَ أَنَّهَا كَانَتْ وَأَدَتْ فِي الْجَاهِلِيَّةِ، قَالَ:" أُمُّكُمَا فِي النَّارِ"، فَأَدْبَرَا، وَالشَّرُّ يُرَى فِي وُجُوهِهِمَا، فَأَمَرَ بِهِمَا، فَرُدَّا، فَرَجَعَا وَالسُّرُورُ يُرَى فِي وُجُوهِهِمَا، رَجِيَا أَنْ يَكُونَ قَدْ حَدَثَ شَيْءٌ، فَقَالَ:" أُمِّي مَعَ أُمِّكُمَا"، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْمُنَافِقِينَ: وَمَا يُغْنِي هَذَا عَنْ أُمِّهِ شَيْئًا، وَنَحْنُ نَطَأُ عَقِبَيْهِ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ: وَلَمْ أَرَ رَجُلًا قَطُّ أَكْثَرَ سُؤَالًا مِنْهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلْ وَعَدَكَ رَبُّكَ فِيهَا أَوْ فِيهِمَا؟ قَالَ: فَظَنَّ أَنَّهُ مِنْ شَيْءٍ قَدْ سَمِعَهُ، فَقَالَ:" مَا سَأَلْتُهُ رَبِّي، وَمَا أَطْمَعَنِي فِيهِ، وَإِنِّي لَأَقُومُ الْمَقَامَ الْمَحْمُودَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ"، فَقَالَ الْأَنْصَارِيُّ: وَمَا ذَاكَ الْمَقَامُ الْمَحْمُودُ؟ قَالَ:" ذَاكَ إِذَا جِيءَ بِكُمْ عُرَاةً حُفَاةً غُرْلًا، فَيَكُونُ أَوَّلَ مَنْ يُكْسَى إِبْرَاهِيمُ عَلَيْهِ السَّلَام، يَقُولُ: اكْسُوا خَلِيلِي، فَيُؤْتَى بِرَيْطَتَيْنِ بَيْضَاوَيْنِ، فَلَيَلْبِسْهُمَا، ثُمَّ يَقْعُدُ فَيَسْتَقْبِلُ الْعَرْشَ، ثُمَّ أُوتَى بِكِسْوَتِي، فَأَلْبَسُهَا، فَأَقُومُ عَنْ يَمِينِهِ مَقَامًا لَا يَقُومُهُ أَحَدٌ غَيْرِي، يَغْبِطُنِي بِهِ الْأَوَّلُونَ وَالْآخِرُونَ"، قَالَ:" وَيُفْتَحُ نَهَرٌ مِنَ الْكَوْثَرِ إِلَى الْحَوْضِ"، فَقَالَ الْمُنَافِقُونَ: فَإِنَّهُ مَا جَرَى مَاءٌ قَطُّ إِلَّا عَلَى حَالٍ، أَوْ رَضْرَاضٍ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، عَلَى حَالٍ أَوْ رَضْرَاضٍ؟ قَالَ:" حَالُهُ الْمِسْكُ، وَرَضْرَاضُهُ التُّومُ". قَالَ الْمُنَافِقُ: لَمْ أَسْمَعْ كَالْيَوْمِ، قَلَّمَا جَرَى مَاءٌ قَطُّ عَلَى حَالٍ أَوْ رَضْرَاضٍ إِلَّا كَانَ لَهُ نَبْتَةٌ، فَقَالَ الْأَنْصَارِيُّ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلْ لَهُ نَبْتٌ؟ قَالَ:" نَعَمْ، قُضْبَانُ الذَّهَبِ"، قَالَ الْمُنَافِقُ: لَمْ أَسْمَعْ كَالْيَوْمِ، فَإِنَّهُ قَلَّمَا نَبَتَ قَضِيبٌ إِلَّا أَوْرَقَ، وَإِلَّا كَانَ لَهُ ثَمَرٌ، قَالَ الْأَنْصَارِيُّ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلْ مِنْ ثَمَرٍ؟ قَالَ:" نَعَمْ، أَلْوَانُ الْجَوْهَرِ، وَمَاؤُهُ أَشَدُّ بَيَاضًا مِنَ اللَّبَنِ، وَأَحْلَى مِنَ الْعَسَلِ، إِنَّ مَنْ شَرِبَ مِنْهُ مَشْرَبًا لَمْ يَظْمَأْ بَعْدَهُ، وَإِنْ حُرِمَهُ لَمْ يُرْوَ بَعْدَهُ".
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ملیکہ کے دونوں بیٹے ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور کہنے لگے کہ ہماری والدہ اپنے شوہر کی بڑی عزت کرتی تھیں، بچوں پر بڑی مہربان تھیں، ان کی مہمان نوازی کا بھی انہوں نے تذکرہ کیا، البتہ زمانہ جاہلیت میں انہوں نے ایک بچی کو زندہ درگور کر دیا تھا؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہاری ماں جہنم میں ہے“، یہ سن کر وہ دونوں واپس جانے لگے اور ان دونوں کے چہروں سے ناگواری کے آثار واضح طور پر دکھائی دے رہے تھے، پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم پر ان دونوں کو واپس بلایا گیا، چنانچہ جب وہ واپس آئے تو ان کے چہرے پر خوشی کے اثرات دیکھے جا سکتے تھے، کیونکہ انہیں یہ امید ہو چلی تھی کہ شاید ان کی والدہ کے متعلق کوئی نیا حکم نازل ہو گیا ہو، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ ”میری ماں بھی تمہاری ماں کے ساتھ ہو گی۔“ ایک منافق یہ سن کر چپکے سے کہنے لگا کہ ہم ان کی پیروی یوں ہی کر رہے ہیں، یہ تو اپنی ماں کو کچھ فائدہ نہیں پہنچا سکتے؟ ایک انصاری - جس سے زیادہ سوال کرنے والا میں نے نہیں دیکھا - کہنے لگا: یا رسول اللہ! کیا آپ کے رب نے اس عورت یا ان دونوں کے بارے کوئی وعدہ فرمایا ہے؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے اپنے پروردگار سے اس کا سوال نہیں کیا اور نہ ہی اس نے مجھے کوئی امید دلائی ہے، البتہ میں قیامت کے دن مقام محمود پر فائز کیا جاؤں گا“، اس انصاری نے پوچھا: مقام محمود کیا چیز ہے؟ فرمایا: ”جس وقت قیامت کے دن تم سب کو برہنہ جسم، برہنہ پا اور غیر مختون حالت میں لایا جائے گا، اور سب سے پہلے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو لباس پہنایا جائے گا اور اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ ”میرے خلیل کو لباس پہناؤ،“ چنانچہ دو سفید چادریں لائی جائیں گی اور حضرت ابراہیم علیہ السلام انہیں زیب تن فرما لیں گے، پھر وہ بیٹھ جائیں گے اور عرش الٰہی کی طرف رخ کر لیں گے۔ اس کے بعد میرے لئے لباس لایا جائے گا اور میں بھی اسے پہن لوں گا، پھر میں اس کی دائیں جانب ایک ایسے مقام پر کھڑا ہو جاؤں گا جہاں میرے علاوہ کوئی اور کھڑا نہ ہو سکے گا اور اولین و آخرین اس کی وجہ سے مجھ پر رشک کریں گے، پھر جنت کی نہر کوثر میں سے حوض کوثر تک ایک نہر نکالی جائے گی۔“ یہ سن کر منافقین کہنے لگے کہ پانی تو ہمیشہ مٹی پر یا چھوٹی اور باریک کنکریوں پر بہتا ہے، اس انصاری نے پوچھا: یا رسول اللہ! وہ پانی کسی مٹی پر بہتا ہو گا یا کنکریوں پر؟ فرمایا: ”اس کی مٹی مشک ہو گی اور اس کی کنکریاں موتی جیسے چاندی کے دانے ہوں گے“، ایک منافق آہستہ سے کہنے لگا کہ یہ بات تو میں نے آج سے پہلے کبھی نہیں سنی، جب بھی کسی مٹی یا کنکریوں پر پانی بہتا ہے تو وہاں کچھ چیزیں یقینا اگتی ہیں، اس منافق کی بات سن کر اس انصاری نے پوچھا: یا رسول اللہ! کیا وہاں کچھ چیزیں بھی اگتی ہوں گی؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں! سونے کی شاخیں“، وہ منافق پھر کہنے لگا کہ یہ بات تو میں نے آج سے پہلے کبھی نہیں سنی، جہاں شاخیں اگتی ہیں وہاں پتے اور پھل بھی ہوتے ہیں، اس انصاری نے پوچھا: یا رسول اللہ! کیا وہاں پھل بھی ہوں گے؟ فرمایا: ”ہاں! جواہرات کے رنگ جیسے، اور حوض کوثر کا پانی دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھا ہو گا، جو شخص اس کا ایک گھونٹ پی لے گا، اسے پھر کبھی پیاس نہ لگے گی اور جو شخص اس سے محروم رہ جائے گا وہ کبھی سیراب نہ ہوگا۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 3787]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف عثمان،، وسعيد مختلف فيه.
حدیث نمبر: 13127
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ جَاءَ ابْنَا مُلَيْكَةَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَا إِنَّ أُمَّنَا كَانَتْ تُكْرِمُ الزَّوْجَ وَتَعْطِفُ عَلَى الْوَلَدِ قَالَ وَذَكَرَ الضَّيْفَ غَيْرَ أَنَّهَا كَانَتْ وَأَدَتْ فِي الْجَاهِلِيَّةِ قَالَ ”أُمُّكُمَا فِي النَّارِ“ فَأَدْبَرَا وَالشَّرُّ يُرَى فِي وُجُوهِهِمَا فَأَمَرَ بِهِمَا فَرُدَّا فَرَجَعَا وَالسَّرُورُ يُرَى فِي وُجُوهِهِمَا رَجَيَا أَنْ يَكُونَ قَدْ حَدَثَ شَيْءٌ فَقَالَ ”أُمِّي مَعَ أُمِّكُمَا“ فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْمُنَافِقِينَ وَمَا يُغْنِي هَذَا عَنْ أُمِّهِ شَيْئًا وَنَحْنُ نَطَأُ عَقِبَيْهِ فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ وَلَمْ أَرَ رَجُلًا قَطُّ أَكْثَرَ سُؤَالًا مِنْهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ هَلْ وَعَدَكَ رَبُّكَ فِيهَا أَوْ فِيهِمَا قَالَ فَظَنَّ أَنَّهُ مِنْ شَيْءٍ قَدْ سَمِعَهُ فَقَالَ ”مَا سَأَلْتُهُ رَبِّي وَمَا أَطْمَعَنِي فِيهِ وَإِنِّي لَأَقُومُ الْمَقَامَ الْمَحْمُودَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ“ فَقَالَ الْأَنْصَارِيُّ وَمَا ذَاكَ الْمَقَامُ الْمَحْمُودُ قَالَ ”ذَاكَ إِذَا جِيءَ بِكُمْ عُرَاةً حُفَاةً غُرْلًا فَيَكُونُ أَوَّلَ مَنْ يُكْسَى إِبْرَاهِيمُ عَلَيْهِ السَّلَامُ يَقُولُ اكْسُوا خَلِيلِي فَيُؤْتَى بِرَيْطَتَيْنِ بَيْضَاوَيْنِ فَيُلْبِسُهُمَا ثُمَّ يَقْعُدُ فَيَسْتَقْبِلُ الْعَرْشَ ثُمَّ أُوتِيَ بِكِسْوَتِي فَأَلْبِسُهَا فَأَقُومُ عَنْ يَمِينِهِ مَقَامًا لَا يَقُومُهُ أَحَدٌ غَيْرِي يَغْبِطُنِي بِهِ الْأَوَّلُونَ وَالْآخَرُونَ قَالَ وَيُفْتَحُ نَهْرٌ مِنَ الْكَوْثَرِ إِلَى الْحَوْضِ“ فَقَالَ الْمُنَافِقُونَ فَإِنَّهُ مَا جَرَى مَاءٌ قَطُّ إِلَّا عَلَى حَالٍ أَوْ رَضْرَاضٍ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ عَلَى حَالٍ أَوْ رَضْرَاضٍ قَالَ ”حَالُهُ الْمِسْكُ وَرَضْرَاضُهُ التُّومُ“ قَالَ الْمُنَافِقُ لَمْ أَسْمَعْ كَالْيَوْمِ قَلَّمَا جَرَى مَاءٌ قَطُّ عَلَى حَالٍ أَوْ رَضْرَاضٍ إِلَّا كَانَ لَهُ نَبْتٌ فَقَالَ الْأَنْصَارِيُّ يَا رَسُولَ اللَّهِ هَلْ لَهُ نَبْتٌ قَالَ ”نَعَمْ قُضْبَانُ الذَّهَبِ“ قَالَ الْمُنَافِقُ لَمْ أَسْمَعْ كَالْيَوْمِ فَإِنَّهُ قَلَّمَا نَبَتَ قَضِيبٌ إِلَّا أَوْرَقَ وَإِلَّا كَانَ لَهُ ثَمَرٌ قَالَ الْأَنْصَارِيُّ يَا رَسُولَ اللَّهِ هَلْ مِنْ ثَمَرٍ قَالَ ”نَعَمْ أَلْوَانُ الْجَوْهَرِ وَمَاؤُهُ أَشَدُّ بَيَاضًا مِنَ اللَّبَنِ وَأَحْلَى مِنَ الْعَسَلِ إِنَّ مَنْ شَرِبَ مِنْهُ مَشْرَبًا لَمْ يَظْمَأْ بَعْدَهُ وَإِنْ حُرِمَهُ لَمْ يُرْوَ بَعْدَهُ“
سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: ملیکہ کے دو بیٹے، نبی کر یم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے اور انہوں نے کہا: ہماری والدہ اپنے شوہرکی بڑی عزت کرتی تھی،اپنی اولاد پر بھی بڑی شفیق تھی اور مہمانوں کی ضیافت بھی خوب کرتی تھی، البتہ اس سے ایک خطا سرزد ہوئی تھی کہ اس نے دورِ جاہلیت میں اپنی اولاد کو زندہ درگور کیا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تمہاری ماں جہنم میں ہے۔ یہ سن کر وہ واپس چلے گئے اور ان کے چہروں پر مایوسی اور غم نمایاں تھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان دونوں کو واپس بلوایا، جب وہ واپس ہوئے تو ان کے چہروں پر خوشی کے آثار تھے، انہیں امید تھی کہ کوئی نئی بات واقع ہو چکی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا: میری ماں بھی تمہاری ماں کے ساتھ ہی ہے۔ ایک منافق بولا:ہم اس رسول کے پیچھے چلتے ہیں اور یہ اپنی والدہ کو بھی جہنم سے نہیں بچا سکا،ایک انصاری، جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بہت زیادہ سوالات کرتا تھا، اس نے کہا: کیا آپ کے ربّ نے آپ سے آپ کی اور ان کی والدہ کے بارے میں کچھ کہا ہے؟ اس نے سمجھا کہ یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اللہ تعالیٰ سے سنی ہوئی باتوں میں سے کوئی بات ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں نے اس بارے میں اپنے ربّ سے تو کوئی بات دریافت نہیں کی اور نہ اس نے مجھے اس کی امید دلائی ہے، میں قیامت کے دن ـمقام ِ محمود پر کھڑا ہوں گا۔ وہ انصاری بولا: مقامِ محمود سے کیا مراد ہے؟ آپ نے فرمایا: قیامت کے دن جب تم لوگوں کو برہنہ جسم، ننگے پاؤں اور غیر مختون حالت میں لایا جائے گا، تو سب سے پہلے ابراہیم علیہ السلام کو لباس مہیا کیا جائے گا، اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ میرے خلیل کو لباس پہناؤ، پھر دو سفید چادریں لا کر ان کو دی جائیں گی اور وہ ان کو زیب تن کر لیں گے، وہ اس کے بعد عرش کی طرف رخ کر کے بیٹھ جائیں گے، پھر میرے پاس میرا لباس لایا جائے گا، میں بھی اسے زیب تن کر کے عرش کی داہنی جانب اس جگہ پر کھڑا ہو جاؤں گا، جہاں میرے سوا کوئی کھڑا نہیں ہو سکے گا، اگلے پچھلے سب لوگ اس اعزاز پر مجھ سے رشک کریں گے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ نہر کوثر سے حوض کی طرف ایک نہر چلائی جائے گی۔ یہ سن کر منافقوں نے کہا: نہروں کا پانی تومٹی اور کنکریوں پر بہتا ہے۔ اس انصاری نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا کوثر کا پانی مٹی اور کنکروں پر بہے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس کی مٹی کستوری اور اس کے کنکر موتی ہوں گے۔ منافق بولا: ہم نے تو آج تک یہی سنا ہے کہ نہروں کا پانی جس مٹی اور کنکر پر بہتا ہے،اس سے فصل اگتی ہے۔ اس انصاری نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا اس پانی سے کچھ اُگے گا بھی؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہاں ہاں، سونے کی کونپلیں نکلیں گی۔ منافق بولا: ہم نے تو ایسی بات کبھی نہیں سنی، کم ہی کوئی کونپل اُگتی ہے مگر اس پر پتے بھی آتے ہیں یا پھر ان پر پھل بھی لگتے ہیں، انصاری نے کہا: اللہ کے رسو ل! کیا اس اُگنے والی چیز کا پھل بھی ہوگا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہاں ہاں، اس پر جواہرات کے رنگ ہوں گے، ا س کا پانی دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ شیریں ہوگا، جس نے ایک دفعہ وہ پانی پی لیا، اس کے بعد اسے کبھی پیاس محسوس نہیں ہوگی اور جو کوئی اس سے محروم رہا وہ بعد میں کبھی سیراب نہیں ہو سکے گا۔ [الفتح الربانی/أبواب تتعلق بحوض الكوثر/حدیث: 13127]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لضعف عثمان بن عمير البجلي، أخرجه الطبراني في الكبير: 10017، والبزار: 3478، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 3787 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 3787»
الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف لضعف عثمان بن عمير البجلي
حدیث نمبر: 18457
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: جَاءَ ابْنَا مُلَيْكَةَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَا: أُمُّنَا كَانَتْ تُكْرِمُ الزَّوْجَ، وَتَعْطِفُ عَلَى الْوَلَدِ، وَتُقْرِي الضَّيْفَ، غَيْرَ أَنَّهَا وَأَدَتْ فِي الْجَاهِلِيَّةِ؟ قَالَ:" أُمُّكُمَا فِي النَّارِ". فَأَدْبَرَا وَالسُّوءُ يُرَى فِي وُجُوهِهِمَا، فَأَمَرَ بِهِمَا فَرُدَّا - أَوْ فَرَجَعَا - وَالسُّرُورُ يُرَى فِي وُجُوهِهِمَا رَجَاءَ أَنْ يَكُونَ قَدْ حَدَثَ شَيْءٌ، فَقَالَ:" أُمِّي مَعَ أُمِّكُمَا". فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْمُنَافِقِينَ: وَمَا يُغْنِي هَذَا عَنْ أُمِّهِ [ شَيْئًا ] ، وَنَحْنُ نَطَأُ عَقِبَهُ! فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ: وَلَمْ أَرَ رَجُلًا قَطُّ أَكْثَرَ سُؤَالًا مِنْهُ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - [ يَا رَسُولَ اللَّهِ ] : هَلْ وَعَدَكَ فِيهَا أَوْ فِيهِمَا؟ قَالَ: فَظَنَّ أَنَّهُ مِنْ شَيْءٍ قَدْ سَمِعَهُ، قَالَ:" مَا سَأَلْتُهُ رَبِّي، وَمَا أَطْمَعَنِي فِيهِ، وَإِنِّي لَأَقُومُ الْمَقَامَ الْمَحْمُودَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ". فَقَالَ الْأَنْصَارِيُّ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَا ذَاكَ الْمَقَامُ الْمَحْمُودُ؟ قَالَ:" ذَاكَ إِذَا جِيءَ بِكُمْ حُفَاةً، عُرَاةً، غُرْلًا، فَيَكُونُ أَوَّلُ مَنْ يُكْسَى إِبْرَاهِيمَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: اكْسُوا خَلِيلِي، فَيُؤْتَى بِرَبْطَتَيْنِ بَيْضَاوَيْنِ فَيَلْبَسُهُمَا، ثُمَّ يَقْعُدُ مُسْتَقْبِلَ الْعَرْشِ، ثُمَّ أُوتَى بِكِسْوَتِي فَأَلْبَسُهَا، فَأَقُومُ عَنْ يَمِينِهِ مَقَامًا لَا يَقُومُهُ أَحَدٌ غَيْرِي يَغْبِطُنِي فِيهِ الْأَوَّلُونَ وَالْآخِرُونَ".
قَالَ:" وَيُفْتَحُ نَهْرٌ مِنَ الْكَوْثَرِ إِلَى الْحَوْضِ". فَقَالَ الْمُنَافِقُ: إِنَّهُ مَا جَرَى مَاءٌ قَطُّ إِلَّا عَلَى حَالٍ أَوْ رَضْرَاضٍ؟ قَالَ:" حَالُهُ الْمِسْكُ، وَرَضْرَاضُهُ التُّومُ". قَالَ الْمُنَافِقُ: لَمْ أَسْمَعْ كَالْيَوْمِ، قَلَّمَا جَرَى مَاءٌ قَطُّ عَلَى حَالٍ أَوْ رَضْرَاضٍ إِلَّا كَانَ لَهُ نَبْتُهُ. قَالَ الْأَنْصَارِيُّ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلْ لَهُ نَبْتٌ؟ قَالَ:" نَعَمْ، قَضْبَانَ الذَّهَبِ" قَالَ الْمُنَافِقُ: لَمْ أَسْمَعَ كَالْيَوْمِ، [ فَإِنَّهُ ] .قَلَّمَا نَبَتَ قَضِيبٌ إِلَّا أَنْ أَوْرَقَ إِلَّا كَانَ لَهُ ثَمَرٌ، قَالَ الْأَنْصَارِيُّ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَهَلْ مِنْ ثَمَرٍ؟ قَالَ" نَعَمْ أَلْوَانُ الْجَوْهَرِ، مَاؤُهُ أَشَدُّ بَيَاضًا مِنَ اللَّبَنِ، وَأَحْلَى مِنَ الْعَسَلِ، [ إِنَّ ] مَنْ شَرِبَ مِنْهُ مَشْرَبًا لَمْ يَظْمَأْ بَعْدَهُ،وَ [ إِنَّ ] مَنْ حُرِمَهُ لَمْ يَرْوَ بَعْدَهُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِي أَسَانِيدِهِمْ كُلِّهِمْ عُثْمَانُ بْنُ عُمَيْرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قَالَ:" وَيُفْتَحُ نَهْرٌ مِنَ الْكَوْثَرِ إِلَى الْحَوْضِ". فَقَالَ الْمُنَافِقُ: إِنَّهُ مَا جَرَى مَاءٌ قَطُّ إِلَّا عَلَى حَالٍ أَوْ رَضْرَاضٍ؟ قَالَ:" حَالُهُ الْمِسْكُ، وَرَضْرَاضُهُ التُّومُ". قَالَ الْمُنَافِقُ: لَمْ أَسْمَعْ كَالْيَوْمِ، قَلَّمَا جَرَى مَاءٌ قَطُّ عَلَى حَالٍ أَوْ رَضْرَاضٍ إِلَّا كَانَ لَهُ نَبْتُهُ. قَالَ الْأَنْصَارِيُّ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلْ لَهُ نَبْتٌ؟ قَالَ:" نَعَمْ، قَضْبَانَ الذَّهَبِ" قَالَ الْمُنَافِقُ: لَمْ أَسْمَعَ كَالْيَوْمِ، [ فَإِنَّهُ ] .قَلَّمَا نَبَتَ قَضِيبٌ إِلَّا أَنْ أَوْرَقَ إِلَّا كَانَ لَهُ ثَمَرٌ، قَالَ الْأَنْصَارِيُّ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَهَلْ مِنْ ثَمَرٍ؟ قَالَ" نَعَمْ أَلْوَانُ الْجَوْهَرِ، مَاؤُهُ أَشَدُّ بَيَاضًا مِنَ اللَّبَنِ، وَأَحْلَى مِنَ الْعَسَلِ، [ إِنَّ ] مَنْ شَرِبَ مِنْهُ مَشْرَبًا لَمْ يَظْمَأْ بَعْدَهُ،وَ [ إِنَّ ] مَنْ حُرِمَهُ لَمْ يَرْوَ بَعْدَهُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِي أَسَانِيدِهِمْ كُلِّهِمْ عُثْمَانُ بْنُ عُمَيْرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ملیکہ کے دو صاحبزادے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، ان دونوں نے عرض کی: ہماری والدہ شوہر کا احترام کرتی تھی، بچوں پر مہربان تھی، مہمان نوازی کیا کرتی تھی، تاہم انہوں نے زمانہ جاہلیت میں زندہ درگور کیا تھا (یا شاید یہ مراد ہے کہ اس کا انتقال زمانہ جاہلیت میں ہو گیا تھا) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم دونوں کی ماں جہنم میں جائے گی، وہ دونوں واپس چلے گئے، ان کے چہرے سے پریشانی کا اظہار ہو رہا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کے بارے میں حکم دیا تو انہیں واپس بلایا گیا، وہ دونوں واپس آئے تو ان کے چہرے سے خوشی کے آثار محسوس ہو رہے تھے، انہیں امید تھی کہ شاید اس بارے میں کوئی نیا حکم آ گیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میری ماں بھی، تم دونوں کی ماں کے ساتھ ہو گی۔ منافقین سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے کہا: یہ تو اپنی ماں کے کسی کام نہیں آ سکے اور ہم ان کی پیروی کرتے ہیں، اس پر انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے کہا:، راوی کہتے ہیں: میں نے اس شخص سے زیادہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کرنے والا اور کوئی شخص نہیں دیکھا، اُس نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! کیا آپ کے پروردگار نے آپ کے ساتھ ان کے بارے میں۔ راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:۔ ان دونوں (یعنی آپ کے والدین) کے بارے میں کوئی وعدہ کیا ہے؟ راوی کہتے ہیں: ان کا یہ گمان ہے کہ شاید اس نے اس بارے میں کچھ سن رکھا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں نے اپنے پروردگار سے اس بارے میں سوال نہیں کیا، اور میرے پروردگار نے مجھے اس بارے میں کوئی امید نہیں دلائی، البتہ قیامت کے دن میں مقام محمود پر فائز ہوؤں گا۔ اس انصاری نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! ”مقام محمود“ کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم لوگ برہنہ جسم، برہنہ پاؤں اور ختنے کے بغیر حالت میں لائے جاؤ گے، تو سب سے پہلے سیدنا ابراہیم علیہ السلام کو لباس پہنایا جائے گا، اللہ تعالیٰ فرمائے گا: میرے خلیل کو لباس پہناؤ، تو دو سفید چادریں لائی جائیں گی اور سیدنا ابراہیم علیہ السلام انہیں پہن لیں گے، پھر وہ عرش کے سامنے بیٹھ جائیں گے، پھر میرا لباس لایا جائے گا اور میں اسے پہن لوں گا اور عرش کے دائیں طرف ایسی جگہ پر کھڑا ہوؤں گا جہاں میرے علاوہ اور کوئی کھڑا نہیں ہو سکتا اور اس حوالے سے پہلے والے اور بعد والے لوگ مجھ پر رشک کریں گے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا: کوثر سے حوض تک ایک نہر کھولی جائے گی، ایک منافق نے کہا: نہر کا پانی تو صرف کالی سیاہ مٹی یا چھوٹی کنکریوں پر ہی بہہ سکتا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کی مٹی مشک کی ہو گی اور اس کی کنکریاں موتیوں کی ہوں گی، منافق نے کہا: میں نے آج کی طرح کی بات کبھی نہیں سنی، جب بھی کوئی پانی مٹی پر یا کنکریوں پر بہتا ہوا جاتا ہے تو اس کے نتیجے میں نباتات بھی اُگتے ہیں، انصاری نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا اس نہر کے نباتات بھی ہوں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! سونے کی چھڑیاں (یعنی پودے) ہوں گے، منافق نے کہا: میں نے آج کی طرح کی بات کبھی نہیں سنی، جب بھی نباتات ہوتے ہیں، تو ان کے پتے بھی ہوتے ہیں اور ان کے پھل بھی ہوتے ہیں، انصاری نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! کیا اس کے پھل بھی ہوں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! مختلف قسم کے جواہرات کی شکل میں ہوں گے، اُس حوض کا پانی دودھ سے زیادہ سفید، شہد سے زیادہ میٹھا ہو گا، جو شخص اس میں سے ایک مرتبہ پی لے گا وہ اس کے بعد پیاسا نہیں ہو گا اور جو شخص اس سے محروم رہے گا وہ اس کے بعد کبھی سیراب نہیں ہو گا۔“
یہ روایت امام أحمد، امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، ان سب کی اسانید میں ایک راوی عثمان بن عمیر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18457]
یہ روایت امام أحمد، امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، ان سب کی اسانید میں ایک راوی عثمان بن عمیر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18457]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3474) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10017) اخرجه احمد فى المسند (3787)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3777»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 7857
وَرَوَاهُ ابْنُ أَبِي الدُّنْيَا مَوْقُوفًا بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ وَلَفْظُهُ: عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ "فِي قَوْلِهِ - عَزَّ وَجَلَّ -: (إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ) قَالَ: هُوَ نَهْرٌ فِي الْجَنَّةِ، عُمْقُهُ فِي الْأَرْضِ سَبْعُونَ أَلْفَ فَرْسَخٍ، مَاؤُهُ أَشَدُّ بَيَاضًا مِنَ اللَّبَنِ، وَأَحْلَى مِنَ الْعَسَلِ، شَاطِئَاهُ اللُّؤْلُؤُ وَالزَّبَرْجَدُ وَالْيَاقُوتُ، خَصَّ اللَّهُ بِهِ نَبِيَّهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دُونَ الْأَنْبِيَاءِ ".
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ أَنَسٍ، رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَحَسَّنَهُ.
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ أَنَسٍ، رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَحَسَّنَهُ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اللہ عزوجل کے فرمان ﴿إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ﴾ کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ ”یہ جنت میں ایک نہر ہے جس کی زمین میں گہرائی ستر ہزار فرسخ ہے، اس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھا ہے، اس کے دونوں کنارے موتیوں، زبرجد اور یاقوت کے ہیں، اللہ تعالیٰ نے اس نہر کے ساتھ اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیگر انبیاء کے مقابلے میں خاص فرمایا ہے۔“ اسے ابن ابی الدنیا نے موقوفاً ایک ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے، البتہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی حدیث سے اس کا ایک شاہد (تائیدی روایت) موجود ہے جسے امام ترمذی نے روایت کر کے اسے حسن قرار دیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب صفة الجنة/حدیث: 7857]
تخریج الحدیث: «ورواه ابن أبي الدنيا موقوفا بسند ضعيف ولفظه: عن ابن عباس "في قوله - عز وجل -: (إنا أعطيناك الكوثر) قال: هو نهر في الجنة، عمقه في الأرض سبعون ألف فرسخ، ماؤه أشد بياضا من اللبن، وأحلى من العسل، شاطئاه اللؤلؤ والزبرجد والياقوت، خص الله به نبيه صلى الله عليه وس…»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف