الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4718. كان إذا خرج يوم العيد في طريق رجع في غيره
جب آپ ﷺ عید کے دن ایک راستے سے نکلتے ....
شواہد الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 4710 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4710
صحیح بخاری: 986
حدیث نمبر: 4710
«كان إذا خرج يوم العيد في طريق رجع في غيره»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول تھا:)
”جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم عید کے دن ایک راستے سے نکلتے تو دوسرے راستے سے واپس آتے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/باب كان وهي الشمائل الشريفة/حدیث: 4710]
”جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم عید کے دن ایک راستے سے نکلتے تو دوسرے راستے سے واپس آتے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/باب كان وهي الشمائل الشريفة/حدیث: 4710]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ت ك] عن أبي هريرة. الروض النضير 335، المشكاة 1447.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 986
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو تُمَيْلَةَ يَحْيَى بْنُ وَاضِحٍ، عَنْ فُلَيْحِ بْنِ سُلَيْمَانَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ جَابِرِ، قَالَ:" كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا كَانَ يَوْمُ عِيدٍ خَالَفَ الطَّرِيقَ"، تَابَعَهُ يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ فُلَيْحٍ، وَقَال مُحَمَّدُ بْنُ الصَّلْتِ، عَن فُلَيْحٍ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ أبِي هُرَيْرَةَ وَحَدِيثُ جَابِرٍ أَصَحُّ.
ہم سے محمد بن سلام نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہمیں ابوتمیلہ یحییٰ بن واضح نے خبر دی، انہیں فلیح بن سلیمان نے، انہیں سعید بن حارث نے، انہیں جابر رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عید کے دن ایک راستہ سے جاتے پھر دوسرا راستہ بدل کر آتے۔ اس روایت کی متابعت یونس بن محمد نے فلیح سے کی، اور محمد بن صلت نے فلیح سے، ان سے سعید نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا لیکن جابر کی روایت زیادہ صحیح ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب العيدين/حدیث: 986]
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ جب عید کا دن ہوتا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم راستہ تبدیل کرتے، یعنی ایک راستے سے جاتے تو واپسی کے وقت دوسرا راستہ اختیار کرتے۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے بھی اسی طرح مروی ہے، لیکن حضرت جابر رضی اللہ عنہ کی روایت زیادہ صحیح ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب العيدين/حدیث: 986]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة