🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش کل احادیث (8202)
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
8094. يسألوني عن الساعة وإنما علمها عند الله وأقسم بالله ما ....
لوگ مجھ سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہیں، حالانکہ ....
شواہد الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 8084 (کل: 15 مقامات، 10 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 8084، 7187
صحیح مسلم: 6485
معجم صغیر للطبرانی : 833
مشکوۃ المصابیح: 5511
مصنف ابن ابی شیبہ: 40348
صحیح ابن حبان: 2986، 2988، 2991
الجامع الكامل: 976، 8292، 15890
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 10323
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2758
المعجم الاوسط: 2210
11 تا 15
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15890
15890- عن أبي سعيد قال: لما رجع النبي صلى الله عليه وسلم من تبوك، سألوه عن الساعة، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لا تأتي مائة سنة وعلى الأرض نفس منفوسة اليوم.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في فضائل الصحابة (2539) من طريق داود، عن أبي نضرة، عن أبي سعيد فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10323
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ أَنَّهُمْ كَانُوا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ فَأَتَوْا عَلَى وَادٍ، فَقَالَ لَهُمُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّكُمْ بِوَادٍ مَلْعُونٍ ; فَأَسْرِعُوا". فَرَكِبَ فَرَسَهُ فَدَفَعَ وَدَفَعَ النَّاسُ، ثُمَّ قَالَ:" مَنِ اعْتَجَنَ عَجِينَهُ، أَوْ مَنْ كَانَ طَبَخَ قِدْرًا فَلْيَكُبَّهَا". ثُمَّ سِرْنَا ثُمَّ قَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّهُ لَيْسَ الْيَوْمَ نَفْسٌ مَنْفُوسَةٌ يَأْتِي عَلَيْهَا مِائَةُ سَنَةٍ فَيَعْبَأُ اللَّهُ بِهَا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ قُدَامَةَ بْنِ صَخْرٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ تبوک کے موقع پر وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے وہ لوگ ایک وادی میں پہنچے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا تم لوگ ایک ملعون وادی میں ہو، تو تیزی سے چلو پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھوڑے پر سوار ہوئے، اور وہاں سے نکل گئے لوگ بھی وہاں سے نکل گئے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے وہاں آٹا گوندھا تھا یا جس نے ہنڈیا پکائی تھی تو وہ اس کو پھینک دے پھر ہم روانہ ہوئے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے لوگو! آج کے دن جو بھی شخص زندہ ہے ٹھیک ایک سو سال گزرنے کے بعد اگر کوئی ایسا شخص زندہ ہوا تو اللہ تعالیٰ کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ہو گی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن قدامہ بن صخر ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10323]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1843)، أخرجه مسند البزار برقم: 3971، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 3746»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7187
«لا تأتي مائة سنة وعلى الأرض نفس منفوسة اليوم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”سو سال پورے نہیں ہوں گے کہ آج زمین پر موجود کوئی بھی زندہ شخص باقی نہیں رہے گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7187]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [م] عن أبي سعيد.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2758
حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، حَدَّثَنَا مُبَارَكٌ ، قَالَ: سَمِعْتُ الْحَسَنَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَجُلًا قَالَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَتَى السَّاعَةُ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَمَا إِنَّهَا قَائِمَةٌ، فَمَاذَا أَعْدَدْتَ لَهَا؟ قَالَ: مَا أَعْدَدْتُ لَهَا كَبِيرًا، إِلَّا أَنِّي أُحِبُّ اللهَ وَرَسُولَهُ، قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: فَأَنْتَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ، وَلَكَ مَا احْتَسَبْتَ، ثُمَّ قَالَ: تَسْأَلُونَنِي عَنِ السَّاعَةِ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، مَا عَلَى الْأَرْضِ نَفْسٌ مَنْفُوسَةٌ الْيَوْمَ تَأْتِي عَلَيْهَا مِائَةُ سَنَةٍ، قَالَ: فَصَلَّى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، ثُمَّ قَالَ: أَيْنَ السَّائِلُ عَنِ السَّاعَةِ؟ فَجِيءَ بِالرَّجُلِ تُرْعَدُ فَرَائِصُهُ، فَنَظَرَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى غُلَامٍ مِنْ دَوْسٍ يُقَالُ لَهُ: سَعْدٌ، فَقَالَ: إِنْ يَعِشْ هَذَا لَا يَهْرَمُ حَتَّى تَقُومَ السَّاعَةُ، قَالَ أَنَسٌ : وَأَنَا يَوْمَئِذٍ قَدْرُ الْغُلَامِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا کہ ”قیامت کب آئے گی؟“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یقیناً وہ تو قائم ہونے والی ہے، مگر تم نے اس کے لیے کیا تیاری کر رکھی ہے؟“ اس شخص نے عرض کیا کہ میں نے اس کے لیے کوئی بہت زیادہ (اعمال کی) تیاری تو نہیں کی، سوائے اس کے کہ میں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت رکھتا ہوں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر تم اسی کے ساتھ ہو گے جس سے تم نے محبت کی، اور تمہیں وہی ملے گا جس کا تم نے اللہ سے احتساب (اجر کی امید) کیا۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم مجھ سے قیامت کے متعلق سوال کرتے ہو، اس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے! آج زمین پر کوئی ایسی ذی روح جان موجود نہیں ہے جس پر سو برس کا عرصہ گزر جائے (اور وہ زندہ باقی رہے)۔“ راوی بیان کرتے ہیں کہ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ادا فرمائی اور اس کے بعد دریافت فرمایا: ”قیامت کے بارے میں سوال کرنے والا کہاں ہے؟“ اس شخص کو لایا گیا تو (شدتِ خوف سے) اس کے کندھوں کے پٹھے لرز رہے تھے، تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبیلہ دوس کے ایک لڑکے کی طرف دیکھا جسے سعد کہا جاتا تھا اور فرمایا: ”اگر یہ بچہ زندہ رہا تو یہ ابھی بڑھاپے کو بھی نہیں پہنچے گا کہ تمہاری قیامت (یعنی تمہارے عہد کے لوگوں کی موت) قائم ہو جائے گی۔“ سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں اس روز اسی لڑکے کی ہم عمر تھا۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 2758]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: رجاله ثقات غير أن الحديث صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: قوى»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3485، 5815، 5819، 6734، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2639، 4777، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2385، 2386، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 5127، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13600، وأخرجه فتح الباري برقم: 3485، 5815، 5816، 5819، وأخرجه مسند البزار برقم: 1753، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 107، 412، 1550، 2227، 2299، 5889، 7461، 8551، 9399، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 57، 137، 229، 799، 1087، 1138، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 12753، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2750»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات غير أن الحديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2210
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَمُّويَهْ أَبُو سَيَّارٍ التُّسْتَرِيُّ ، قَالَ: نَا عَبْدَانُ الْعَسْكَرِيُّ قَالَ: نَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ قَالَ: نَا دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدٍ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: لَمَّا رَجَعْنَا مِنْ تَبُوكَ، سَأَلَ رَجُلٌ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: مَتَى السَّاعَةُ؟ قَالَ: I " لَا يَأْتِي عَلَى النَّاسِ مِائَةُ سَنَةٍ وَعَلَى ظَهْرِ الْأَرْضِ نَفْسٌ مَنْفُوسَةٌ الْيَوْمَ. لَمْ يَرْوِهِ عَنْ دَاوُدَ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ إِلَّا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ I ".
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”جب ہم تبوک سے واپس لوٹے تو ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: قیامت کب آئے گی؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں پر سو سال نہیں گزریں گے کہ آج روئے زمین پر جو جان موجود ہے (وہ باقی رہے)۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”داود سے، انہوں نے ابو عثمان سے اس حدیث کو ابن ابی زائدہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2210]
تخریج الحدیث: «قال أحمد بن عمر بن إبراهيم القرطبي: صحيح «المفهم لما أشكل من تلخيص مسلم، ج 6، ص 489» »
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2539، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2986، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 38715، والطبراني فى «الصغير» برقم: 74»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں