🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش کل احادیث (8202)
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
885. أربع في أمتي من أمر الجاهلية لا يتركوهن: الفخر في ....
میری امت میں جاہلیت کے چار کام ایسے ہیں جنہیں ....
شواہد الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 883 (کل: 6 مقامات، 3 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 883، 884، 3055
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 4011، 4013
المعجم الکبیر للطبرانی: 6075
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 883
«أربع في أمتي من أمر الجاهلية لا يتركوهن: الفخر في الأحساب والطعن في الأنساب والاستسقاء بالنجوم والنياحة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میری امت میں جاہلیت کے چار کام ایسے ہیں جنہیں لوگ نہیں چھوڑیں گے: حسب و نسب پر فخر کرنا، دوسروں کے نسب پر طعنہ زنی کرنا، ستاروں کے ذریعے بارش طلب کرنا اور (میت پر) نوحہ کرنا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أر/حدیث: 883]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [م] عن أبي مالك الأشعري. الصحيحة 734، أحكام الجنائز ص27: هق، مختصر مسلم 463.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4011
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَرْبَعٌ فِي أُمَّتِي لَيْسَ هُمْ بِتَارِكِيهَا: الْفَخْرُ فِي الْأَحْسَابِ، وَالطَّعْنُ فِي الْأَنْسَابِ، وَالنِّيَاحَةُ، تُبْعَثُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ النَّائِحَةُ إِذَا لَمْ تَتُبْ عَلَيْهَا دِرْعٌ مِنْ قَطِرَانٍ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میری امت میں چار چیزیں ایسی ہیں جنہیں وہ ترک نہیں کریں گے حسب میں فخر کرنا سب میں طعن کرنا، نوحہ کرنا قیامت کے دن نوحہ کرنے والی عورت کو اٹھایا جائے گا جب کہ اس عورت نے نوحے کے حوالے سے (دنیا میں) توبہ نہیں کی ہو گی، تو اس پر قطران (تارکول، یا کولتار کی مانند ایک چیز جو بعض درختوں سے بنائی جاتی ہے) کی قمیص ہو گی“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4011]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4013
وَعَنْ سَلْمَانَ، عَنْ نَبِيِّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" ثَلَاثَةٌ مِنَ الْجَاهِلِيَّةِ: الْفَخْرُ فِي الْأَحْسَابِ، وَالطَّعْنُ فِي الْأَنْسَابِ، وَالنِّيَاحَةُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْغَفُورِ أَبُو الصَّبَّاحِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تین چیزیں زمانہ جاہلیت سے تعلق رکھتی ہیں حسب میں فخر کرنا، نسب میں طعن کرنا اور نوحہ کرنا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالغفور ابوصباح ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4013]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6100)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6100»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 884
«أربع في أمتي من أمر الجاهلية لم يدعهن الناس: الطعن في الأنساب والنياحة على الميت والأنواء مطرنا بنوء كذا وكذا والإعداء جرب بعير فأجرب مئة بعير فمن أجرب البعير الأول» ؟!
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میری امت میں جاہلیت کی چار باتیں ایسی ہیں جنہیں لوگ ترک نہیں کریں گے: نسب پر طعنہ زنی کرنا، میت پر نوحہ کرنا، ستاروں سے بارش منسوب کرنا کہ ہم پر فلاں فلاں ستارے کی وجہ سے بارش ہوئی، اور بیماری لگنے کا عقیدہ کہ ایک اونٹ کو خارش ہوتی ہے تو وہ سو اونٹوں کو خارش زدہ کر دیتا ہے، (اگر ایسا ہے تو) پہلے اونٹ کو کس نے خارش زدہ کیا تھا؟!“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أر/حدیث: 884]
تخریج الحدیث: «(حسن) ... [حم ت] عن أبي هريرة. الصحيحة 735.»
قال الشيخ الألباني: حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3055
«ثلاثة من الجاهلية: الفخر بالأحساب والطعن في الأنساب والنياحة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”تین چیزیں جاہلیت میں سے ہیں: حسب و نسب پر فخر کرنا، نسب پر طعنہ زنی کرنا، اور نوحہ کرنا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الثاء./حدیث: 3055]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [طب] عن سلمان. الصحيحة 1801.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6075
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْفَسَوِيُّ ، ثَنَا خَلَفُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ السَّرَخْسِيُّ ، ثَنَا أَبُو الصَّبَّاحِ عَبْدُ الْغَفُورِ بْنُ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيُّ ، عَنْ أَبِي هَاشِمٍ الرُّمَّانِيِّ ، عَنْ زَاذَانَ ، عَنْ سَلْمَانَ ، عَنْ نَبِيِّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ثَلَاثَةٌ مِنَ الْجَاهِلِيَّةِ: الْفَخْرُ بِالْأَحْسَابِ، وَالطَّعْنُ فِي الْأَنْسَابِ، وَالنِّيَاحَةُ ".
سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین چیزیں جاہلیت میں سے ہیں: حسب پر فخر کرنا، نسب پر طعن کرنا، اور نوحہ کرنا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6075]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 239، حدیث 6100»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں