🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
305. صدقة بن يسار المكي، عن ابن عمر
صدقہ بن یسار مکی کی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایات
شواہد الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 13515 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 13515
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3601
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1951
المعجم الاوسط: 4620
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13515
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ خَالِدٍ ، ثَنَا رَبَاحُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ صَدَقَةَ بْنِ يَسَارٍ الْمَكِّيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اعْتَكَفَ، وَخَطَبَ النَّاسَ، فَقَالَ: إِنَّ أَحَدَكُمْ إِذَا قَامَ فِي الصَّلَاةِ فَإِنَّهُ يُنَاجِي رَبَّهُ فَيَعْلَمُ أَحَدُكُمْ بِمَا يُنَاجِي رَبَّهُ، وَلَا يَجْهَرْ بَعْضُكُمْ عَلَى بَعْضٍ بِالْقِرَاءَةِ فِي الصَّلَاةِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اعتکاف کیا اور لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی نماز میں کھڑا ہوتا ہے تو وہ اپنے رب سے سرگوشی کرتا ہے، تو تم میں سے ہر ایک کو معلوم ہونا چاہیے کہ وہ اپنے رب سے کیا سرگوشی کر رہا ہے، اور تم میں سے کوئی نماز میں قرأت کرتے ہوئے دوسرے پر آواز بلند نہ کرے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13515]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 428، حدیث 13572»
«أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2237، وأحمد فى «مسنده» برقم: 5023، 5447، 6236، والبزار فى «مسنده» برقم: 6148، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 8549، 30282»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3601
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَعَائِشَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ اطَّلَعَ فِي بَيْتٍ وَالنَّاسُ يُصَلُّونَ يَجْهَرُونَ بِالْقِرَاءَةِ فَقَالَ:" إِنَّ الْمُصَلِّيَ يُنَاجِي رَبَّهُ فَلْيَنْظُرْ بِمَا يُنَاجِيهِ، وَلَا يَجْهَرْ بَعْضُكُمْ عَلَى بَعْضٍ بِالْقُرْآنِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو وَفِيهِ كَلَامٌ مِنْ سُوءِ حِفْظِهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے گھر میں سے جھانک کر دیکھا، لوگ بلند آواز میں تلاوت کر رہے تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: نمازی، اپنے پروردگار کی بارگاہ میں مناجات کر رہا ہوتا ہے، تو اُسے اس بات کا جائزہ لینا چاہیے کہ وہ کیسے مناجات کر رہا ہے؟ تم میں سے کوئی ایک دوسرے کے مقابلے میں بلند آواز میں تلاوت نہ کرے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عمرو ہے، اس کے حافظے کی خرابی کی وجہ سے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3601]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1951
«إن المصلي يناجي ربه فلينظر بم يناجيه ولا يجهر بعضكم على بعض بالقرآن»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بیشک نمازی اپنے پروردگار سے مناجات (سرگوشی) کرتا ہے، لہٰذا اسے غور کرنا چاہیے کہ وہ اس سے کیا مناجات کر رہا ہے، اور تم تلاوتِ قرآن میں ایک دوسرے پر آواز بلند نہ کرو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ا/حدیث: 1951]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [طب] عن أبي هريرة وعائشة. صحيح أبي داود 1203.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4620
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعُمَرِيُّ قَالَ: نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، وَعَائِشَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ اطَّلَعَ مِنْ بَيْتِهِ، وَالنَّاسُ يُصَلُّونَ يَجْهَرُونَ بِالْقِرَاءَةِ، فَقَالَ لَهُمْ: I " إِنَّ الْمُصَلِّيَ يُنَاجِي رَبَّهُ فَلْيَنْظُرْ بِمَا يُنَاجِيهِ، فَلَا يَجْهَرْ بَعْضُكُمْ عَلَى بَعْضٍ بِالْقُرْآنِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو إِلَّا أَبُو أُوَيْسٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُهُ إِسْمَاعِيلُ I ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے گھر سے جھانکا تو دیکھا کہ لوگ نماز پڑھ رہے ہیں اور بلند آواز سے قرأت کر رہے ہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”بے شک نمازی اپنے رب سے سرگوشی کرتا ہے، پس اسے غور کرنا چاہیے کہ وہ کس طرح اس سے مناجات کر رہا ہے، اور تم قرآن (پڑھنے) میں ایک دوسرے پر اپنی آوازیں بلند نہ کرو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن عمرو رحمہ اللہ سے صرف ابو اویس رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ان سے اس کی روایت کرنے میں ان کے بیٹے اسماعیل رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4620]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه محمد بن عمرو وفيه كلام من سوء حفظه «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 2، ص 266» »

الحكم على الحديث:
فيه محمد بن عمرو، تكلم فيه من قبل حفظه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں