الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
176. بَابُ صَلَاةِ الِاسْتِسْقَاءِ
نمازِ استسقاء کا بیان۔
شواہد الحدیث — المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية حدیث نمبر 749 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 749
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 11862
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1553
المعجم الکبیر للطبرانی: 8082
حدیث نمبر: 749
وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ ، حَدَّثَنَا فِطْرٌ ، عَنْ أَبِي خَالِدٍ الْوَالِبِيِّ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: ثَلَاثٌ أَخَافُ عَلَى أُمَّتِي: الِاسْتِسْقَاءُ بِالْأَنْوَاءِ، وَحَيْفُ السُّلْطَانِ، وَتَكْذِيبٌ بِالْقَدَرِ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”تین چیزیں ایسی ہیں جن کے بارے میں مجھے اپنی امت پر سخت اندیشہ ہے: ستاروں کی تاثیر کے عقیدے سے بارش طلب کرنا، حکمران کا ظلم و جور، اور تقدیرِ الہی کو جھٹلانا۔“
اس حدیث کی سند میں موجود راوی محمد بن القاسم الاسدی ضعیف ہے، تاہم اس کے متابعات اور شواہد دیگر کتبِ حدیث میں موجود ہیں جو اس کے مفہوم کو تقویت دیتے ہیں۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/أبواب الجمعة/حدیث: 749]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 20321، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1853، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1873، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 99، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4288، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1629، 4193/1»
حدیث نمبر: 11862
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ أَخْوَفَ مَا أَخَافُ عَلَى أُمَّتِي فِي آخِرِ زَمَانِهَا النُّجُومُ، وَتَكْذِيبٌ بِالْقَدَرِ، وَحَيْفُ السُّلْطَانِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَهُوَ لَيِّنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَهُوَ لَيِّنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا: ”مجھے اپنی امت کے بارے میں سب سے زیادہ اندیشہ یہ ہے کہ آخری زمانے میں ستاروں (کے اثر انداز ہونے) تقدیر کو جھٹلانے اور حکمران کا ظلم (اُن میں ہو گا)۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ کمزور ہے اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11862]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ کمزور ہے اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11862]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8113»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1553
«إن أخوف ما أخاف على أمتي في آخر زمانها: النجوم وتكذيب بالقدر وحيف السلطان»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ مجھے اپنی امت پر ان کے آخری زمانے میں سب سے زیادہ خوف ستاروں (کے اثرات پر یقین رکھنے)، تقدیر کو جھٹلانے اور بادشاہ کے ظلم کا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1553]
”بلاشبہ مجھے اپنی امت پر ان کے آخری زمانے میں سب سے زیادہ خوف ستاروں (کے اثرات پر یقین رکھنے)، تقدیر کو جھٹلانے اور بادشاہ کے ظلم کا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1553]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [طب] عن أبي أمامة. الصحيحة 1127.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 8082
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ الْأَهْوَازِيُّ ، ثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحَرِيشِ ، ثَنَا مَيْمُونُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَابِطٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّ أَخْوَفَ مَا أَخَافُ عَلَى أُمَّتِي فِي آخِرِ زَمَانِهَا: النُّجُومُ، وَتَكْذِيبُ الْقَدَرِ، وَحَيْفُ السُّلْطَانِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اپنی امت پر آخری زمانے میں سب سے زیادہ جن چیزوں سے ڈرتا ہوں وہ ہیں: ستاروں کے ذریعے قسمت معلوم کرنا، تقدیر کو جھٹلانا، اور حکمران کا ظلم۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 8082]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 289، حدیث 8113»