🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
112. مُسْنَدُ جَابِرٍ
جابر کی مرویات کا بیان۔
شواہد الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 1819 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1819
الجامع الكامل: 15432
السنن الكبرى للبيهقي: 14823
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 8792
المعجم الاوسط: 4568
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1819
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنِ الْأَجْلَحِ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: لَمَّا قَدِمَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَكَّةَ أُتِيَ بِأَبِي قُحَافَةَ وَرَأْسُهُ وَلِحْيَتُهُ كَأَنَّهُمَا ثَغَامَةٌ، فَقَالَ: غَيِّرُوا الشَّيْبَ، وَاجْتَنِبُوا السَّوَادَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ مکرمہ تشریف لائے تو سیدنا ابوقحافہ رضی اللہ عنہ کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لایا گیا، اس وقت ان کے سر اور داڑھی کے بال ثغامہ (سفید پھولوں والی بوٹی) کی طرح بالکل سفید ہو چکے تھے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ان سفید بالوں کی رنگت تبدیل کر دو، اور سیاہ رنگ سے اجتناب کرو۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 1819]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2102، وأخرجه سنن النسائي برقم: 5076، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4204، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3624، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13993، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5654، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1813»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15432
15432- عن أسماء بنت أبي بكر قالت: دخل بأبي قحافة أبو بكر على رسول الله صلى الله عليه وسلم ورأسه كأنه ثغامة فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: غيروا هذا من شعره.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أحمد (26956)، وابن حبان (7208)، والحاكم (3/46-47)، والبيهقي (9/121-122) كلهم من حديث ابن إسحاق قال: حدثني يحيى بن عباد بن عبد الله بن الزبير، عن أبيه، عن جدته أسماء بنت أبي بكر قالت: فذكرته في سياق طويل، وقد مضى في موضعه.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14823
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ دَاوُدَ الْعَلَوِيُّ أنا أَحْمَدُ بْنُ ⦗٥٠٨⦘ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الْحَافِظُ، نا الْحَسَنُ بْنُ هَارُونَ، ثنا مَكِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي رَوَّادٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ذَكَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" غَيِّرُوا الشَّيْبَ وَلَا تَشَبَّهُوا بِالْيَهُودِ وَاجْتَنِبُوا السَّوَادَ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل فرماتے ہیں کہ: ”تم بڑھاپے کو تبدیل کرو اور یہود کی مشابہت اختیار نہ کرو اور سیاہی سے بچو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب القسم والنشوز/حدیث: 14823]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8792
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: لَمَّا فَتَحَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَكَّةَ، وَأَبُو بَكْرٍ قَائِمٌ عَلَى رَأْسِهِ، فَقَالَ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ أَبَا قُحَافَةَ شَيْخٌ كَبِيرٌ وَإِنَّهُ بِنَاحِيَةِ مَكَّةَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قُمْ بِنَا إِلَيْهِ". فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هُوَ أَحَقُّ أَنْ يَأْتِيَكَ فَجِيءَ بِأَبِي قُحَافَةَ، كَأَنَّ رَأْسَهُ وَلِحْيَتَهُ ثَغَامَةٌ بَيْضَاءُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" غَيِّرُوهُ وَجَنِّبُوهُ السَّوَادَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ دَاوُدُ بْنُ فَرَاهِيجَ، وَثَّقَهُ يَحْيَى الْقَطَّانُ وَغَيْرُهُ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ فتح کیا، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آپ کے سرہانے کھڑے ہوئے تھے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں سیدنا ابوقحافہ رضی اللہ عنہ ایک عمر رسیدہ شخص ہیں اور وہ مکہ کے کنارے پر موجود ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ہمیں لے کر ان کی طرف چلو انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ اس بات کے زیادہ حق دار ہیں کہ وہ آپ کے پاس آئیں پھر سیدنا ابوقحافہ رضی اللہ عنہ کو لایا گیا تو ان کے سر اور داڑھی کے بال ثغامہ (نامی پھول کی طرح سفید تھے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے تبدیل کر دو! لیکن سیاہ رنگ استعمال کرنے سے بچنا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی داؤد بن فراہیج ہے، جسے یحیی القطان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8792]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8325، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6737»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4568
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ قَالَ: نَا مَحْبُوبُ بْنُ عَبْدِ اللهِ النُّمَيْرِيُّ أَبُو غَسَّانَ قَالَ: نَا أَبُو سُفْيَانَ الْمَدِينِيُّ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ فَرَاهِيجَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: لَمَّا فَتَحَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَكَّةَ، وَأَبُو بَكْرٍ قَائِمٌ عَلَى رَأْسِهِ قَالَ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ أَبَا قُحَافَةَ شَيْخٌ كَبِيرٌ، وَإِنَّهُ بِنَاحِيَةِ مَكَّةَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: I " قُمْ بِنَا إِلَيْهِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، هُوَ أَحَقُّ أَنْ يَأْتِيَكَ، فَجِيءَ بِأَبِي قُحَافَةَ ، كَأَنَّ لِحْيَتَهُ وَرَأْسَهُ ثَغَامَةٌ بَيْضَاءُ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: I " غَيِّرُوهُ، وَجَنِّبُوهُ السَّوَادَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ فتح کیا اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آپ کے سرہانے کھڑے تھے، تو انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، بے شک ابوقحافہ ایک نہایت معمر بزرگ ہیں اور وہ مکہ کے ایک گوشے میں ہیں۔“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہمارے ساتھ ان کے پاس چلو۔“ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! وہ اس بات کے زیادہ حقدار ہیں کہ وہ خود آپ کی خدمت میں حاضر ہوں۔“ چنانچہ سیدنا ابوقحافہ رضی اللہ عنہ کو لایا گیا، (ان کی کیفیت یہ تھی کہ) گویا ان کا سر اور داڑھی «ثَغَامَةٌ بَيْضَاءُ» (سفید بوٹی) کی مانند بالکل سفید تھے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس (سفیدی) کو تبدیل کر دو اور اسے سیاہ رنگ سے بچاؤ۔““ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4568]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه داود بن فراهيج وثقه يحيى القطان وغيره وضعفه جماعة وفيه من لم أعرفهم «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 5، ص 161» »

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، فيه داود بن فراهيج مختلف فيه ومن لم يعرفهم الهيثمي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں