🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
شواہد الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 3438 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 3438
سنن نسائی: 3249
السنن الكبرى للبيهقي: 13488
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 859
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3438
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ زَنْجُوَيْهِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: أَرَادَ الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ أَنْ يَتَزَوَّجَ امْرَأَةً، فَذَكَرَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: اذْهَبْ فَانْظُرْ إِلَيْهَا، فَإِنَّهُ أَجْدَرُ أَنْ يُؤْدَمَ بَيْنَكُمَا، قَالَ: فَفَعَلَ، فَتَزَوَّجَهَا، فَذَكَرَ مِنْ مُوَافَقَتِهَا.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے ایک خاتون سے نکاح کا ارادہ کیا اور اس کا تذکرہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «اذْهَبْ فَانْظُرْ إِلَيْهَا، فَإِنَّهُ أَجْدَرُ أَنْ يُؤْدَمَ بَيْنَكُمَا» ”تم جاؤ اور اسے (ایک نظر) دیکھ لو، کیونکہ یہ تم دونوں کے درمیان الفت ومحبت اور باہمی نباہ کے لیے زیادہ موزوں ہے“۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ انہوں نے ایسا ہی کیا، پھر ان سے نکاح کر لیا اور بعد ازاں ان کی مثالی موافقت اور باہمی ہم آہنگی کا تذکرہ کیا۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3438]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 1087، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1865، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2744، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1789، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6554، 6919، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 13475، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 2353، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3425»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3249
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ كَيْسَانَ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَجُلًا أَرَادَ أَنْ يَتَزَوَّجَ امْرَأَةً، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" انْظُرْ إِلَيْهَا، فَإِنَّ فِي أَعْيُنِ الْأَنْصَارِ شَيْئًا".
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے ایک (انصاری) عورت سے شادی کا ارادہ کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(پہلے) اسے دیکھ لو کیونکہ انصاری عورتوں کی آنکھوں میں کچھ (نقص) ہوتا ہے“ (شادی بعد تم نے دیکھا اور وہ تیرے لیے قابل قبول نہ ہوئی تو ازدواجی زندگی تباہ ہو جائے گی)۔ [سنن نسائي/كتاب النكاح/حدیث: 3249]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے ایک (انصاری) عورت سے شادی کرنے کا ارادہ کیا، تو اس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے متعلق بیان کرنے کا ارادہ کیا، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے دیکھ لینا، کیونکہ انصار کی آنکھوں میں خرابی ہوتی ہے۔“ [سنن نسائي/كتاب النكاح/حدیث: 3249]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 3236 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13488
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ السُّكَّرِيُّ، بِبَغْدَادَ ثنا ⦗١٣٦⦘ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنبأ مَعْمَرٌ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: أَرَادَ الْمُغِيرَةُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنْ يَتَزَوَّجَ امْرَأَةً، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اذْهَبْ فَانْظُرْ إِلَيْهَا فَإِنَّهُ أَحْرَى أَنْ يُؤْدَمَ بَيْنَكُمَا" قَالَ: فَنَظَرْتُ إِلَيْهَا فَذَكَرَ مِنْ مُوَافَقَتِهَا".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ نے ایک عورت سے شادی کا ارادہ کیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”جاؤ اور اس کو دیکھ کر آؤ، یہ بات زیادہ لائق ہے کہ تمہارے درمیان محبت زیادہ ہو۔“ فرماتے ہیں: میں نے اسے دیکھا، پھر اس سے موافقت کا ذکر کیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 13488]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 859
«اذهب فانظر إليها فإنه أحرى أن يؤدم بينكما»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جاؤ اور اس (عورت جس سے نکاح کرنا چاہتے ہو) کو دیکھ لو، کیونکہ ایسا کرنا تم دونوں کے درمیان محبت اور موافقت پیدا کرنے کا زیادہ باعث بنے گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 859]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم قط ك هق] عن أنس [حم هـ قط طب هق] عن المغيرة بن شعبة. الصحيحة 96.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں