🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
شواہد الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 4135 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4135
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 11862
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1553
المعجم الکبیر للطبرانی: 8082
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4135
حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا شِهَابُ بْنُ خِرَاشٍ ، عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ، حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَخَافُ عَلَى أُمَّتِي بَعْدِي خَمْسًا: تَكْذِيبٌ بِالْقَدَرِ، وَتَصْدِيقٌ بِالنُّجُومِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں اپنے بعد اپنی امت کے بارے میں پانچ چیزوں کا اندیشہ رکھتا ہوں: تقدیر کو جھٹلانا اور ستاروں (کی تاثیر) کی تصدیق کرنا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 4135]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: لا يصح»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 11860، 11861، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 2950، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 213، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4121»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11862
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ أَخْوَفَ مَا أَخَافُ عَلَى أُمَّتِي فِي آخِرِ زَمَانِهَا النُّجُومُ، وَتَكْذِيبٌ بِالْقَدَرِ، وَحَيْفُ السُّلْطَانِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَهُوَ لَيِّنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا: ”مجھے اپنی امت کے بارے میں سب سے زیادہ اندیشہ یہ ہے کہ آخری زمانے میں ستاروں (کے اثر انداز ہونے) تقدیر کو جھٹلانے اور حکمران کا ظلم (اُن میں ہو گا)۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ کمزور ہے اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11862]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8113»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1553
«إن أخوف ما أخاف على أمتي في آخر زمانها: النجوم وتكذيب بالقدر وحيف السلطان»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ مجھے اپنی امت پر ان کے آخری زمانے میں سب سے زیادہ خوف ستاروں (کے اثرات پر یقین رکھنے)، تقدیر کو جھٹلانے اور بادشاہ کے ظلم کا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1553]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [طب] عن أبي أمامة. الصحيحة 1127.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8082
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ الْأَهْوَازِيُّ ، ثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحَرِيشِ ، ثَنَا مَيْمُونُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَابِطٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّ أَخْوَفَ مَا أَخَافُ عَلَى أُمَّتِي فِي آخِرِ زَمَانِهَا: النُّجُومُ، وَتَكْذِيبُ الْقَدَرِ، وَحَيْفُ السُّلْطَانِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اپنی امت پر آخری زمانے میں سب سے زیادہ جن چیزوں سے ڈرتا ہوں وہ ہیں: ستاروں کے ذریعے قسمت معلوم کرنا، تقدیر کو جھٹلانا، اور حکمران کا ظلم۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 8082]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 289، حدیث 8113»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں