الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
115. مُسْنَدُ عَائِشَةَ
عائشہ کی مرویات کا بیان۔
شواہد الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 4430 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4430
حدیث نمبر: 4430
وَبِإِسْنَادِهِ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَغْتَسِلَ مِنَ الْجَنَابَةِ أَفْرَغَ عَلَى يَدَيْهِ فَغَسَلَهُمَا، ثُمَّ يَتَوَضَّأُ وُضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ، ثُمَّ وَضَعَ يَدَيْهِ فِي الْإِنَاءِ وَضْعًا، ثُمَّ أَخْرَجَهُمَا فَأَدْخَلَهُمَا فِي رَأْسِهِ، فَيَتَتَبَّعُ أُصُولَ الشَّعَرِ حَتَّى إِذَا بَلَّ بَشَرَةَ شَعَرِهِ وَخُيِّلَ إِلَيْهِ أَنَّهُ قَدْ أَنْقَى، أَفْرَغَ عَلَى رَأْسِهِ ثَلَاثَ حَثَيَاتٍ مِنْ مَاءٍ، ثُمَّ أَفْرَغَ مَا بَقِيَ عَلَى جَسَدِهِ. وَقَالَ عُرْوَةُ مِنْ قِبَلِهِ: إِذَا غَسَلَ كَفَّيْهِ فَلْيَغْسِلْ فَرْجَهُ، ثُمَّ يَتَوَضَّأُ وُضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب غسلِ جنابت کا ارادہ فرماتے تو پہلے اپنے دونوں ہاتھوں پر پانی بہا کر انہیں دھوتے، پھر اسی طرح وضو فرماتے جیسا کہ نماز کے لیے کیا جاتا ہے، پھر اپنے دونوں ہاتھ برتن میں ڈالتے، پھر انہیں نکال کر اپنے سر کے بالوں میں داخل فرماتے اور بالوں کی جڑوں کا خلال کرتے یہاں تک کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سر کی جلد کو تر کر لیتے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ اطمینان ہو جاتا کہ اسے اچھی طرح صاف کر لیا ہے تو اپنے سر مبارک پر تین لپ پانی ڈالتے، پھر باقی تمام جسم پر پانی بہا دیتے“، نیز عروہ رحمہ اللہ نے اپنی طرف سے یہ کہا کہ: ”جب غسل کرنے والا اپنی دونوں ہتھیلیاں دھو لے تو اسے چاہیے کہ اپنی شرمگاہ دھوئے، پھر نماز جیسا وضو کرے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4430]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مالك (98)، و، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4413»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مالك (98)، و، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4413»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 263
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنْ عُمَرَ : أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" إِنَّهُ تُصِيبُنِي الْجَنَابَةُ، فَأَمَرَهُ أَنْ يَغْسِلَ ذَكَرَهُ، وَيَتَوَضَّأَ وُضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ".
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: اگر میں ناپاک ہو جاؤں تو کیا کروں؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا کہ شرمگاہ کو دھو کر نماز والا وضو کر کے سو جاؤ۔ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 263]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 306
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، أَنْبَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَحَدُنَا إِذَا أَرَادَ أَنْ يَنَامَ وَهُوَ جُنُبٌ، كَيْفَ يَصْنَعُ قَبْلَ أَنْ يَغْتَسِلَ؟ قَالَ:" يَتَوَضَّأُ وُضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ، ثُمَّ يَنَامُ".
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: اگر ہم میں سے کوئی شخص ناپاک ہو جائے اور وہ غسل کرنے سے پہلے سونا چاہے تو کیا کرے؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نماز والا وضو کر کے سو جائے۔“ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 306]
الحكم على الحديث:
إسناده حسن