🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
117. مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ
عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
شواہد الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 5522 (کل: 16 مقامات، 10 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5522، 397
صحیح بخاری: 6939، Q6106
مسند احمد: 827، 7940
مصنف ابن ابی شیبہ: 34522، 39489، 39490
الفتح الربانی: 11597
المستدرک علی الصحیحین: 7142
السنن الكبرى للبيهقي: 18435
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1719، 7126
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 3756
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 6823
11 تا 16
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18435
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ، أنبأ إِسْمَاعِيلُ بْنُ قُتَيْبَةَ، ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، أنبأ هُشَيْمٌ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ، وَحَيَّانَ بْنِ عَطِيَّةَ السُّلَمِيِّ، أَنَّهُمَا كَانَا يَتَنَازَعَانِ فِي عَلِيٍّ وَعُثْمَانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، وَكَانَ حَيَّانُ يُحِبُّ عَلِيًّا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، وَكَانَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ يُحِبُّ عُثْمَانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَقَالَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ: سَمِعْتُهُ يُحَدِّثُ يَعْنِي عَلِيًّا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: كَتَبَ حَاطِبُ بْنُ أَبِي بَلْتَعَةَ إِلَى مَكَّةَ: إِنَّ مُحَمَّدًا يُرِيدُ أَنْ يَغْزُوَكُمْ بِأَصْحَابِهِ فَخُذُوا حِذْرَكُمْ. وَدَفَعَ كِتَابَهُ إِلَى امْرَأَةٍ يُقَالُ لَهَا: سَارَّةُ، فَجَعَلَتْهُ فِي إِزَارِهَا أَوْ فِي ذُؤَابَةٍ مِنْ ذَوَائِبِهَا فَانْطَلَقَتْ، فَأَطْلَعَ اللهُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى ذَلِكَ، قَالَ عَلِيٌّ: فَبَعَثَنِي وَمَعِيَ الزُّبَيْرُ بْنُ الْعَوَّامِ وَأَبُو مَرْثَدٍ الْغَنَوِيُّ، وَكُلُّنَا فَارِسٌ قَالَ:" انْطَلِقُوا فَإِنَّكُمْ سَتَلْقَوْنَهَا بِرَوْضَةِ كَذَا وَكَذَا فَفَتِّشُوهَا فَإِنَّ مَعَهَا كِتَابًا إِلَى أَهْلِ مَكَّةَ مِنْ حَاطِبٍ". فَانْطَلَقْنَا فَوَافَقْنَاهَا فَقُلْنَا: هَاتِي الْكِتَابَ الَّذِي مَعَكِ إِلَى أَهْلِ مَكَّةَ، فَقَالَتْ: مَا مَعِي كِتَابٌ. قَالَ: قُلْتُ: مَا كَذَبْتُ وَلَا كُذِبْتُ، لَتُخْرِجِنَّهُ أَوْ لَأُجَرِّدَنَّكِ، فَلَمَّا عَرَفَتْ أَنِّي فَاعِلٌ أَخْرَجَتِ الْكِتَابَ، فَأَخَذْنَاهُ فَانْطَلَقْنَا بِهِ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَفَتَحَهُ فَقَرَأَهُ فَإِذَا فِيهِ: مِنْ حَاطِبٍ إِلَى أَهْلِ مَكَّةَ أَمَّا بَعْدُ، فَإِنَّ مُحَمَّدًا يُرِيدُكُمْ فَخُذُوا حِذْرَكُمْ وَتَأَهَّبُوا. أَوْ كَمَا قَالَ، فَلَمَّا قَرَأَ الْكِتَابَ أَرْسَلَ إِلَى حَاطِبٍ فَقَالَ لَهُ:" أَكَتَبْتَ هَذَا الْكِتَابَ؟" قَالَ: نَعَمْ. قَالَ:" فَمَا حَمَلَكَ عَلَى ذَلِكَ؟" قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ أَمَا وَاللهِ مَا كَفَرْتُ مُنْذُ أَسْلَمْتُ، وَإِنِّي لِمُؤْمِنٌ بِاللهِ وَرَسُولِهِ، وَمَا حَمَلَنِي عَلَى مَا صَنَعْتُ مِنْ كِتَابِي إِلَى أَهْلِ مَكَّةَ إِلَّا أَنَّهُ لَمْ يَكُنْ أَحَدٌ مِنْ أَصْحَابِكَ إِلَّا وَلَهُ هُنَاكَ بِمَكَّةَ مَنْ يَدْفَعُ عَنْ أَهْلِهِ وَمَالِهِ، وَلَمْ يَكُنْ لِي هُنَاكَ أَحَدٌ يَدْفَعُ عَنْ أَهْلِي وَمَالِي، فَأَحْبَبْتُ ⦗٢٤٨⦘ أَنْ أَتَّخِذَ عِنْدَ الْقَوْمِ يَدًا، وَإِنِّي لَأَعْلَمُ أَنَّ اللهَ سَيُظْهِرُ رَسُولَهُ عَلَيْهِمْ. قَالَ: فَصَدَّقَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَبِلَ قَوْلَهُ، قَالَ: فَقَامَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ دَعْنِي فَأَضْرِبَ عُنُقَهُ؛ فَإِنَّهُ قَدْ خَانَ اللهَ وَالْمُؤْمِنِينَ. فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا عُمَرُ إِنَّهُ مِنْ أَهْلِ بَدْرٍ، وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّ اللهَ اطَّلَعَ عَلَيْهِمْ فَقَالَ: اعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ فَقَدْ غَفَرْتُ لَكُمْ". رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ حَوْشَبٍ عَنْ هُشَيْمٍ، وَأَخْرَجَاهُ مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ اللهِ بْنِ إِدْرِيسَ وَغَيْرِهِ عَنْ حُصَيْنٍ قَالَ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللهُ: وَقَدْ رُوِيَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ:" تَجَافَوْا لِذَوِي الْهَيْئَاتِ". وَقِيلَ فِي الْحَدِيثِ مَا لَمْ يَكُنْ حَدًّا فَإِذَا كَانَ هَذَا مِنَ الرَّجُلِ ذِي الْهَيْئَةِ وَقِيلَ بِجَهَالَةٍ كَمَا كَانَ هَذَا مِنْ حَاطِبٍ بِجَهَالَةٍ وَكَانَ غَيْرَ مُتَّهَمٍ أَحْبَبْتُ أَنْ يُتَجَافَى لَهُ، وَإِذَا كَانَ مِنْ غَيْرِ ذِي الْهَيْئَةِ كَانَ لِلْإِمَامِ وَاللهُ أَعْلَمُ تَعْزِيرُهُ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حاطب بن ابی بلتعہ نے مکہ والوں کو خط لکھا کہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) تم پر حملہ کرنا چاہتے ہیں، اپنا دفاع کرو اور یہ خط دے کر سارہ نامی عورت کو روانہ کر دیا تو اس نے خط کو میڈھیوں کے اندر چھپا لیا۔ وہ چل پڑی، ادھر اللہ رب العزت نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو اطلاع دے دی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ، سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابو مرثد غنوی رضی اللہ عنہ، تمام شاہسواروں کو بھیج دیا اور فرمایا: ”تم فلاں جگہ ایک عورت کو ملو گے، اس کی تلاشی لینا، اس کے پاس حاطب کی جانب سے مکہ والوں کے نام ایک خط ہے۔“ کہتے ہیں: ہم چلے، اسی جگہ ہم نے عورت کو پایا، ہم نے کہا: مکہ والوں کے نام خط ہے وہ نکال دے۔ اس نے کہا: میرے پاس کوئی خط نہیں۔ کہتے ہیں: میں نے کہا: نہ تو میں جھوٹ بولتا ہوں اور نہ میں تکذیب کرتا ہوں، تو خط نکال دے یا میں تیرے کپڑے اتار دوں گا۔ جب اس نے جان لیا کہ یہ ایسا ہی کریں گے تو اس نے خط نکال دیا، تو ہم لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھول کر پڑھا تو اس میں تھا کہ حاطب کی جانب سے مکہ والوں کی طرف کہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) تم پر حملہ کا ارادہ رکھتے ہیں، تم اپنے دفاع کی تیاری کرو۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خط پڑھا تو حاطب کو بلایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”تو نے یہ خط لکھا؟“ اس نے کہا: ہاں۔ پوچھا: ”تجھے کس چیز نے اس پر ابھارا؟“ تو حاطب نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! اسلام لانے کے بعد میں نے کفر نہیں کیا، میں اللہ اور اس کے رسول پر ایمان رکھتا ہوں، میں نے خط صرف اس لیے لکھا کہ مکہ میں میرے اہل و مال کا دفاع کرنے والا کوئی نہیں، جس طرح دوسرے صحابہ کے مکہ میں موجود ہیں، میں صرف ان لوگوں پر احسان کرنا چاہتا تھا اور مجھے اس بات کا بھی یقین ہے کہ اللہ اپنے رسول کو غلبہ دیں گے۔ راوی کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی تصدیق کی اور عذر قبول کر لیا۔ راوی کہتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان کے قتل کی اجازت طلب کی کیونکہ اس نے اللہ اور مومنوں سے خیانت کی ہے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عمر! یہ بدری ہے، تمہیں کیا معلوم کہ اللہ نے ان پر جھانک لیا اور فرمایا: جو تمہارا دل چاہے عمل کرو میں نے تمہیں معاف کر دیا ہے۔“
(ب) امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے کہ ”معزز لوگوں (کی لغزشوں) سے درگزر کرو۔“ اس حدیث کے بارے میں کہا گیا ہے کہ (یہ درگزر اس وقت ہے) جب تک وہ حد (والا جرم) نہ ہو۔ پس جب یہ کام کسی معزز آدمی سے ہو اور کہا گیا ہے کہ لاعلمی میں ہو، جیسے حاطب رضی اللہ عنہ سے لاعلمی میں ہوا اور وہ متہم نہ تھے، تو میں پسند کرتا ہوں کہ اس سے درگزر کیا جائے، اور اگر وہ معزز آدمی نہ ہو تو امام کو، واللہ اعلم، اسے تعزیری سزا دینے کا اختیار ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 18435]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1719
"إن الله تعالى اطلع على أهل بدر فقال: اعملوا ما
شئتم فقد غفرت لكم"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے اہل بدر (غزوہ بدر میں شریک ہونے والوں) کے دلوں کے حال کو دیکھا اور فرمایا کہ تم جو چاہو عمل کرو، یقیناً میں نے تمہاری مغفرت فرما دی ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن الله/حدیث: 1719]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ك] عن أبي هريرة. خ, علي.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7126
«وما يدريك؟ لعل الله قد اطلع على أهل بدر فقال: اعملوا ما شئتم فقد غفرت لكم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”تمہیں کیا معلوم؟ شاید اللہ نے اہلِ بدر کو دیکھ کر فرما دیا ہو: تم جو چاہو کرو، میں نے تمہیں بخش دیا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الواو./حدیث: 7126]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق د ت] عن علي [د] عن أبي هريرة [حم] عن ابن عباس وعن جابر.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3756
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ .
وَقَالَ الْبَزَّارُ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، قَالَا: ثَنَا عُمَرُ بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنِي عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ ، ثَنَا أَبُو زُمَيْلٍ ، قَالَ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا -: قَالَ عُمَرُ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ -: كَتَبَ حَاطِبُ بْنُ أَبِي بَلْتَعَةَ كِتَابًا إِلَى أَهْلِ مَكَّةَ، فَأَطْلَعَ اللهُ تَعَالَى نَبِيَّهُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَبَعَثَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلِيًّا وَالزُّبَيْرَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا - فِي إِثْرِ الْكِتَابِ، فَأَدْرَكَا الْمَرْأَةَ عَلَى بَعِيرٍ، فَاسْتَخْرَجَاهُ مِنْ قُرُونِهَا، فَأَتَيَا بِهِ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَرْسَلَ إِلَى حَاطِبٍ ، فَقَالَ: يَا حَاطِبُ ، أَنْتَ كَتَبْتَ هَذَا الْكِتَابَ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَمَا حَمَلَكَ عَلَى ذَلِكَ؟ قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَمَا وَاللهِ إِنِّي لَنَاصِحٌ لِلهِ تَعَالَى وَلِرَسُولِهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَكِنْ كُنْتُ غَرِيبًا فِي أَهْلِ مَكَّةَ، وَكَانَ أَهْلِي بَيْنَ ظَهْرَانَيْهِمْ، وَخَشِيتُ ; فَكَتَبْتُ كِتَابًا لَا يَضُرُّ اللهَ وَرَسُولَهُ شَيْئًا، وَعَسَى أَنْ يَكُونَ مَنْفَعَةً لِأَهْلِي، قَالَ عُمَرُ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ -: فَاخْتَرَطْتُ سَيْفِي، ثُمَّ قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَمْكِنِّي مِنْ حَاطِبٍ ; فَإِنَّهُ قَدْ كَفَرَ، فَأَضْرِبَ عُنُقَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا ابْنَ الْخَطَّابِ ، مَا يُدْرِيكَ، لَعَلَّ اللهَ اطَّلَعَ عَلَى هَذِهِ الْعِصَابَةِ مِنْ أَهْلِ بَدْرٍ، فَقَالَ: اعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ ; فَقَدْ غَفَرْتُ لَكُمْ. إِسْنَادُهُ صَحِيحٌ.
وَذَكَرَ الْحُمَيْدِيُّ عَنِ الْبَرْقَانِيِّ أَنَّ مُسْلِمًا أَخْرَجَهُ.
قَالَ الْحُمَيْدِيُّ : وَلَمْ يَذْكُرْهُ خَلَفٌ ، وَلَا أَبُو مَسْعُودٍ .
قُلْتُ: أَخْرَجَ مُسْلِمٌ بِهَذَا السَّنَدِ عِدَّةَ أَحَادِيثَ غَيْرَ هَذَا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا حاطب بن ابی بلتعہ رضی اللہ عنہ نے اہل مکہ کے نام ایک خط لکھا، تو اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اس معاملے پر مطلع فرما دیا، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی اور سیدنا زبیر رضی اللہ عنہما کو اس خط کے تعاقب میں روانہ فرمایا۔ ان دونوں نے اس عورت کو جا لیا جو اونٹ پر سوار (خط لے جا رہی) تھی، پھر انہوں نے وہ خط اس کے بالوں کی مینڈھیوں سے برآمد کیا اور اسے لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حاطب رضی اللہ عنہ کو بلوا کر دریافت فرمایا: ”اے حاطب! کیا یہ خط تم نے لکھا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”تمہیں اس فعل پر کس چیز نے ابھارا؟“ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اللہ کی قسم! میں اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا مخلص اور خیر خواہ ہوں، لیکن مکہ میں میرا کوئی خاندانی جتھا یا پشت پناہ نہ تھا جبکہ میرے اہل و عیال انہی لوگوں کے درمیان مقیم تھے، پس میں (ان کی جان و مال کے حوالے سے) ڈر گیا؛ چنانچہ میں نے ایک ایسا خط لکھ دیا جس سے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا تھا، اور (میرا مقصد یہ تھا کہ) شاید یہ میرے گھر والوں کے لیے (اہلِ مکہ کے شر سے بچاؤ کا) فائدہ مند ثابت ہو جائے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے (یہ سن کر) اپنی تلوار سونت لی اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! مجھے حاطب پر قابو دیجیے تاکہ میں اس کی گردن اڑا دوں، کیونکہ اس نے کفر (جیسا عمل) کیا ہے۔ تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے ابن خطاب! تمہیں کیا معلوم، شاید اللہ تعالیٰ نے اہلِ بدر کے حال پر مطلع ہو کر فرما دیا ہو: تم جو چاہو عمل کرو، میں نے یقیناً تمہیں بخش دیا ہے۔“
اس کی سند صحیح ہے۔ امام حمیدی نے برقانی کے حوالے سے ذکر کیا ہے کہ اسے امام مسلم نے روایت کیا ہے۔ امام حمیدی کہتے ہیں کہ اسے خلف اور ابومسعود نے ذکر نہیں کیا۔ میں (مؤلف) کہتا ہوں کہ امام مسلم نے اسی سند کے ساتھ اس کے علاوہ بھی کئی احادیث کی تخریج کی ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب التفسير/حدیث: 3756]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث المطالب العالیہ محققاً تنسیق د. سعد بن ناصر بن عبد العزيز الشَّثري- مکتبہ شاملہ:قال ابن حجر: أَخْرَجَ مُسْلِمٌ بِهَذَا السَّنَدِ عِدَّةَ أَحَادِيثَ غَيْرَ هَذَا .» ‏‏‏‏
«قال الهيثمي: رجاله رجال الصحيح (مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 9، ص 304)»
«قال ابن الباقلاني: أنكر هذه الرواية وقال ليست بمعروفة (فتح الباري شرح صحيح البخاري، ج 12، ص 323)»
«قال ابن حجر: إسناده صحيح (المطالب العالية، ج 15، ص 351)»
«أخرجه مسند البزار برقم: 197، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2668، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 15661، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 174، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6823»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 397
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمَوْلَوِيُّ، عَنْ أَبِي سِنَانٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِيٍّ، قَالَ: لَمَّا أَرَادَ رَسُولُ اللَّهِ مَكَّةَ، أَرْسَلَ إِلَى أُنَاسٍ مِنْ أَصْحَابِهِ، أَنَّهُ يُرِيدُ مَكَّةَ فِيهِمْ حَاطِبُ بْنُ أَبِي بَلْتَعَةَ، وَفَشَا فِي النَّاسِ أَنَّهُ يُرِيدُ حُنَيْنًا، قَالَ: فَكَتَبَ حَاطِبٌ إِلَى أَهْلِ مَكَّةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يُرِيدُكُمْ، قَالَ: فَأُخْبِرَ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم، قَالَ: فَبَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنَا وَأَبَا مَرْثَدٍ، وَلَيْسَ مَعَنَا رَجُلٌ إِلَّا وَمَعَهُ فَرَسٌ، فَقَالَ: «ائْتُوا رَوْضَةَ خَاخٍ، فَإِنَّكُمْ سَتَلْقَوْنَ بِهَا امْرَأَةً مَعَهَا كِتَابٌ، فَخُذُوهُ مِنْهَا» ، قَالَ: فَانْطَلَقْنَا حَتَّى رَأَيْنَاهَا فِي الْمَكَانِ الَّذِي ذَكَرَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم، فَقُلْنَا لَهَا: هَاتِ الْكِتَابَ، فَقَالَتْ: مَا مَعِي كِتَابٌ، قَالَ: فَوَضَعْنَا مَتَاعَهَا، فَفَتَّشْنَاهَا، فَلَمْ نَجِدْهُ فِي مَتَاعِهَا، فَقَالَ أَبُومَرْثَدٍ: فَلَعَلَّ أَنْ لَا يَكُونَ مَعَهَا كِتَابٌ، فَقُلْنَا: مَا كُذِبَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم، وَلَا كَذَبَنَا، فَقُلْنَا لَهَا: لَتُخْرِجِنَّهُ أَوْ لَنُعَرِّيَنَّكِ، فَقَالَتْ: أَمَا تَتَّقُونَ اللَّهَ؟ أَمَا أَنْتُمْ مُسْلِمُونَ؟ فَقُلْنَا: لَتُخْرِجِنَّهُ أَوْ لَنُعَرِّيَنَّكِ، قَالَ عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ: فَأَخْرَجَتْهُ مِنْ حُجْزَتِهَا، فَقَالَ حَبِيبُ بْنُ أَبِي ثَابِتٍ: وَأَخْرَجَتْهُ مِنْ قُبُلِهَا، فَأَتَيْنَا النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم، فَإِذَا الْكِتَابُ مِنْ حَاطِبِ بْنِ أَبِي بَلْتَعَةَ، فَقَامَ عُمَرُ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، خَانَ اللَّهَ، خَانَ رَسُولَهُ، ائْذَنْ لِي فَأَضْرِبَ عُنُقَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم: «أَلَيْسَ قَدْ شَهِدَ بَدْرًا؟» قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ عُمَرُ: بَلَى، وَلَكِنَّهُ قَدْ نَكَثَ وَظَاهَرَ أَعْدَاءَكَ عَلَيْكَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم:" فَلَعَلَّ اللَّهَ قَدِ اطَّلَعَ عَلَى أَهْلِ بَدْرٍ، فَقَالَ: اعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ"، فَفَاضَتْ عَيْنَا عُمَرَ، فَقَالَ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، وَأَرْسَلَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِلَى حَاطِبٍ، فَقَالَ: «مَا حَمَلَكَ عَلَى مَا صَنَعْتَ؟» ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كُنْتُ امْرَأً مُلْصَقًا فِي قُرَيْشٍ، فَكَانَ بِهَا أَهْلِي وَمَالِي، وَلَمْ يَكُنْ مِنْ أَصْحَابِكَ أَحَدٌ إِلَّا وَلَهُ بِمَكَّةَ مَنْ يَمْنَعُ أَهْلَهُ وَمَالَهُ، فَكَتَبْتُ إِلَيْهِمْ بِذَلِكَ، وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي لِمُؤْمِنٌ بِاللَّهِ وَبِرَسُولِهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم: «صَدَقَ حَاطِبٌ، فَلَا تَقُولُوا لِحَاطِبٍ إِلَّا خَيْرًا» قَالَ حَبِيبٌ: فَأَنْزَلَ اللَّهُ: {يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا عَدُوِّي وَعَدُوَّكُمْ أَوْلِيَاءَ تُلْقُونَ إِلَيْهِمْ بِالْمَوَدَّةِ} [الممتحنة: 1]
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ مکرمہ کا ارادہ فرمایا تو اپنے اصحاب میں سے چند لوگوں کو بلا کر آگاہ کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ کا ارادہ رکھتے ہیں، ان میں سیدنا حاطب بن ابی بلتعہ رضی اللہ عنہ بھی شامل تھے، جبکہ عام لوگوں میں یہ بات مشہور ہوگئی تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارادہ حنین کا ہے۔ سیدنا حاطب رضی اللہ عنہ نے اہلِ مکہ کو خط لکھ دیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تمہاری طرف آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس بات کی خبر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دے دی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اور سیدنا ابومرثد رضی اللہ عنہ کو روانہ فرمایا، ہم دونوں میں سے ہر ایک کے پاس گھوڑا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم مقامِ روضۂ خاخ پر جاؤ، وہاں تمہیں ایک عورت ملے گی جس کے پاس ایک خط ہوگا، وہ اس سے لے لو۔“ ہم روانہ ہوئے یہاں تک کہ ہم نے اسے اسی مقام پر پا لیا جس کا تذکرہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا۔ ہم نے اس سے کہا: ”خط نکالو۔“ اس نے کہا: ”میرے پاس کوئی خط نہیں ہے۔“ ہم نے اس کا سامان اتار کر تلاشی لی مگر اس کے سامان میں ہمیں وہ خط نہ ملا، جس پر سیدنا ابومرثد رضی اللہ عنہ نے کہا: ”شاید اس کے پاس خط نہ ہو۔“ ہم نے کہا: ”نہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غلط بیانی فرمائی ہے اور نہ ہمیں جھوٹ کی خبر دی گئی ہے“، پھر ہم نے اس عورت سے کہا: ”یا تو خط نکالو ورنہ ہم تمہیں برہنہ کر دیں گے۔“ اس نے کہا: ”کیا تم اللہ سے نہیں ڈرتے؟ کیا تم مسلمان نہیں ہو؟“ ہم نے پھر وہی بات دہرائی کہ ”خط نکالو ورنہ ہم تمہیں برہنہ کر دیں گے۔“ عمرو بن مرہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ اس نے وہ خط اپنے ازار بند (کمر بند) سے نکالا جبکہ حبیب بن ابی ثابت رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ اس نے وہ خط اپنے مخصوص نسوانی حصے سے نکالا۔ ہم وہ خط لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو معلوم ہوا کہ وہ سیدنا حاطب بن ابی بلتعہ رضی اللہ عنہ کی طرف سے تھا۔ اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور عرض گزار ہوئے: ”یا رسول اللہ! اس شخص نے اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ خیانت کی ہے، مجھے اجازت دیں کہ میں اس کی گردن اڑا دوں۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا یہ غزوۂ بدر میں شریک نہیں ہوئے تھے؟“ صحابہ نے عرض کیا: ”کیوں نہیں یا رسول اللہ!“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”جی ہاں (شریک ہوئے تھے)، لیکن انہوں نے عہد توڑا اور آپ کے دشمنوں کی مدد کی۔“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”شاید اللہ تعالیٰ اہلِ بدر کے حال پر مطلع ہوا اور فرما دیا کہ تم جو چاہو کرو (میں نے تمہیں بخش دیا ہے)۔“ یہ سن کر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے اور انہوں نے عرض کیا: ”اللہ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا حاطب رضی اللہ عنہ کو بلوا بھیجا اور دریافت فرمایا: ”تمہیں اس فعل پر کس چیز نے آمادہ کیا؟“ انہوں نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ! میں قریش میں ایک پناہ گزین شخص تھا (ان کا ہم نسب نہ تھا)، وہاں میرا خاندان اور مال و متاع موجود ہے، جبکہ آپ کے دیگر اصحاب میں سے کوئی ایسا نہیں جس کا مکہ میں کوئی ایسا قبیلہ نہ ہو جو ان کے اہل و عیال اور مال کی حفاظت کرتا ہو، اس لیے میں نے انہیں یہ خط لکھا، اللہ کی قسم یا رسول اللہ! میں اللہ اور اس کے رسول پر کامل ایمان رکھنے والا ہوں۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”حاطب نے سچ کہا ہے، لہٰذا تم حاطب کے بارے میں سوائے خیر کے اور کچھ نہ کہو۔“ حبیب رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ اسی موقع پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا عَدُوِّي وَعَدُوَّكُمْ أَوْلِيَاءَ تُلْقُونَ إِلَيْهِمْ بِالْمَوَدَّةِ﴾ ”اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! میرے اور اپنے دشمنوں کو دوست نہ بناؤ کہ تم ان کی طرف دوستی کے پیغام بھیجو۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه/حدیث: 397]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 10230، 10231، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4609، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 392»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6823
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ: "كَتَبَ حَاطِبُ بْنُ أَبِي بَلْتَعَةَ كِتَابًا إِلَى أَهْلِ مَكَّةَ فَأَطْلَعَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - نَبِيَّهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيْهِ، فَبَعَثَ عَلِيًّا وَالزُّبَيْرَ فِي إِثْرِ الْكِتَابِ، فَأَدْرَكَا الْمَرْأَةَ عَلَى بَعِيرٍ، فَاسْتَخْرَجَاهُ مِنْ قُرُونِهَا، فَأَتَيَا بِهِ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُرِئَ عَلَيْهِ، فَأَرْسَلَ إِلَى حَاطِبٍ، فَقَالَ: يَا حَاطِبُ، أَنْتَ كَتَبْتَ هَذَا الْكِتَابَ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: فَمَا حَمَلَكَ عَلَى ذَلِكَ؟ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَمَا وَاللَّهِ إِنِّي لَنَاصِحٌ لِلَّهِ وَلِرَسُولِهِ، وَلَكِنْ كُنْتُ غَرِيبًا فِي أَهْلِ مَكَّةَ، وَكَانَ أَهْلِي بَيْنَ ظَهْرَانِيهِمْ، وَخَشِيتُ عَلَيْهِمْ، فَكَتَبْتُ كِتَابًا لَا يَضُرُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ شَيْئًا، وَعَسَى أَنْ يَكُونَ مَنْفَعَةً لِأَهْلِي.
قَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: فَاخْتَرَطْتُ سَيْفِي ثُمَّ قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَمْكِنِّي مِنْ حَاطِبٍ؛ فَإِنَّهُ قَدْ كَفَرَ، فَأَضْرِبَ عُنُقَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا ابْنَ الْخَطَّابِ، مَا يُدْرِيكَ لَعَلَّ اللَّهَ اطَّلَعَ عَلَى هَذِهِ الْعِصَابَةِ مِنْ أَهْلِ بَدْرٍ فَقَالَ: اعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ فَقَدْ غَفَرْتُ لَكُمْ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ بِسَنَدٍ صَحِيحٍ، وَأَصْلُهُ فِي الصَّحِيحَيْنِ مِنْ حَدِيثِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے بیان فرمایا کہ ”سیدنا حاطب بن ابی بلتَعہ رضی اللہ عنہ نے اہل مکہ کی طرف ایک خط لکھا جس پر اللہ عزوجل نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو مطلع فرما دیا، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خط کی جستجو میں سیدنا علی اور سیدنا زبیر رضی اللہ عنہما کو روانہ فرمایا، ان دونوں نے (راستے میں) ایک اونٹ سوار خاتون کو جا لیا اور اس کے بالوں کی مینڈھیوں سے وہ خط برآمد کر لیا، پھر وہ اسے لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پڑھا گیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا حاطب رضی اللہ عنہ کو بلا بھیجا اور دریافت فرمایا: ”اے حاطب! کیا تم نے یہ خط لکھا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”جی ہاں“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”تمہیں اس فعل پر کس بات نے ابھارا؟“ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! اللہ کی قسم! میں اللہ اور اس کے رسول کا خیر خواہ ہوں، لیکن میں اہل مکہ میں ایک پردیسی تھا جبکہ میرا اہل و عیال انہی کے درمیان مقیم تھا، پس مجھے ان کے بارے میں خطرہ لاحق ہوا تو میں نے ایک ایسی تحریر لکھ دی جس سے اللہ اور اس کے رسول کو تو کوئی نقصان نہیں پہنچنا تھا البتہ یہ امید تھی کہ اس کے ذریعے میرے اہل و عیال کو (مشرکین کے شر سے) کوئی فائدہ پہنچ جائے گا“، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ (یہ سن کر) میں نے اپنی تلوار سونت لی اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! مجھے حاطب پر قدرت دیجیے کہ میں اس کی گردن اڑا دوں کیونکہ اس نے کفر کا ارتکاب کیا ہے“، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے ابن خطاب! تمہیں کیا معلوم، شاید اللہ تعالیٰ اہل بدر کی اس جماعت کے احوال سے واقف تھا اسی لیے تو اس نے فرما دیا: تم جو چاہو کرو، یقیناً میں نے تمہیں بخش دیا ہے“۔“ اسے امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے، اور اس کی اصل صحیحین میں سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کی حدیث سے مروی ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب المناقب/حدیث: 6823]
تخریج الحدیث: «رواه أبو يعلى والبزار بسند صحيح، وأصله في الصحيحين من حديث علي بن أبي طالب»
«أخرجه مسند البزار برقم: 197، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2668، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 15661، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 174»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں