🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
119. تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
شواہد الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 6690 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 6690
مصنف ابن ابی شیبہ: 40543
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6690
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْوَلِيدِ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ سُهَيْلٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم:" صِنْفَانِ مِنْ أُمَّتِي لَمْ أَرَهُمَا بَعْدُ: نِسَاءٌ كَاسِيَاتٌ عَارِيَاتٌ، مَائِلَاتٌ مُمِيلَاتٌ عَلَى رُءَوسِهِنَّ أَمْثَالُ أَسْنِمَةِ الْبُخْتِ الْمَائِلَةِ، لَا يَدْخُلْنَ الْجَنَّةَ وَلَا يَجِدْنَ رِيحَهَا، وَرِجَالٌ بِأَيْدِيهِمْ أَسْيَاطٌ كَأَذْنَابِ الْبَقَرِ، يَضْرِبُونَ بِهَا النَّاسَ"
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت میں دو گروہ ایسے ہیں جنہیں میں نے ابھی تک نہیں دیکھا: ایک وہ عورتیں جو لباس پہننے کے باوجود برہنہ ہوں گی، وہ دوسروں کو اپنی طرف مائل کرنے والی اور خود (فتنے کی طرف) مائل ہونے والی ہوں گی، ان کے سروں پر بختی اونٹوں کی جھکی ہوئی کوہانوں جیسی چیزیں ہوں گی، وہ نہ جنت میں داخل ہوں گی اور نہ ہی اس کی خوشبو پا سکیں گی، اور دوسرے وہ مرد جن کے ہاتھوں میں گائے کی دموں جیسے کوڑے ہوں گے جن سے وہ لوگوں کو (ناحق) ماریں گے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6690]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: قوي»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 5098، وأخرجه مسند أحمد برقم: 9388، وأخرجه فتح الباري برقم: 5589، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8393، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1832، 5850، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 9183، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6660»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38897 ترقیم الشثری: -- 40543
[حدثنا عبيد الله بن موسى ، عن شيبان] ، عن الاعمش ، عن سالم بن ابي الجعد ، عن عبد الله بن عمرو قال: إنا لنجد في كتاب الله المنزل صنفين في النار: قوم يكونون في آخر الزمان، معهم سياط كانها اذناب البقر، يضربون بها الناس على غير جرم، لا يدخلون بطونهم إلا خبيثا، ونساء كاسيات عاريات مائلات مميلات، لا يدخلن الجنة ولا يجدن ريحها.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س، ط، هـ]: (عبد اللَّه).
(٢) سقط من: [هـ]، وانظر: القول المسدد ص ٣٣.
(٣) سقط من: [س].
(٤) في [ع]: (يكذبون).
(٥) في [ع]: زيادة (قوم).
(٦) صحيح.

عبداللہ بن عمرو سے راویت ہے ہم نے اللہ رب العزت کی کتاب میں دو قسم کے لوگوں کو آگ میں دیکھا ہے ایک وہ قوم جو آخری زمانے میں ہوگی ان کے پاس گائے کی دم کی طرح کوڑے ہوں گے ان کے ذریعے بغیر کسی جر م کے لوگوں کو ماریں گے وہ اپنے پیٹوں میں خبیث چیزیں (رشوت وغیرہ) ہی داخل کریں گے اور دوسری قسم ان عورتوں کی جو کپڑے پہنے ہوئے بھی ننگی ہوتی ہیں مائل ہوتی ہیں اور مائل کرتی ہیں وہ جنت میں داخل نہیں ہوں گی اور نہ ہی جنت کی خوشبو سونگھ سکیں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40543]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5753، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 8440، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7204، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14739، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1125، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 9331، ترقيم محمد عوامة: 38897»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں