🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7. مِنْ مُسْنَدِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ
عبد الرحمن بن عوف کی مرویات کا بیان۔
شواہد الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 841 (کل: 15 مقامات، 12 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 841، 4599، 5953
صحیح بخاری: 5989
الادب المفرد: 55
صحیح الادب المفرد: 40
مسند احمد: 10469
مسند الحمیدی: 603
الفتح الربانی: 9697
المستدرک علی الصحیحین: 7452
الجامع الكامل: 245، 13301
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 13448
المعجم الاوسط: 3152
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 5047
11 تا 15
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13448
وَعَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" إِنَّ الرَّحِمَ حُجْنَةٌ مُتَمَسِّكَةٌ بِالْعَرْشِ تَكَلَّمُ بِلِسَانٍ ذَلْقٍ: اللَّهُمَّ صِلْ مَنْ وَصَلَنِي، وَاقْطَعْ مَنْ قَطَعَنِي. فَيَقُولُ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى: أَنَا الرَّحْمَنُ الرَّحِيمُ، [وَإِنِّي] شَقَقْتُ لِلرَّحِمِ مِنَ اسْمِي، فَمَنْ وَصَلَهَا وَصَلْتُهُ، وَمَنْ بَتَكَهَا بَتَكْتُهُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بے شک رحم ایک شعبہ ہے، جس نے عرش کو تھاما ہوا ہے، وہ فصیح زبان میں بات چیت کرے گا اور یہ کہے گا: اے اللہ! تو اس کو ملا، جس نے مجھے ملایا اور تو اس کو کاٹ دے، جس نے مجھے کاٹا، تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: میں رحمان و رحیم ہوں اور میں نے رحم (یعنی رشتے داری) کے لئے اپنے اسم سے متعلق نام تجویز کیا ہے، تو جو شخص اس کو ملائے گا تو میں اسے ملاؤں گا اور جو شخص اس کے ٹکڑے کرے گا، میں اسے کاٹ دوں گا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13448]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1895)، أخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20240، وأخرجه شرح السنة برقم: 3435»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4599
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ، حَدَّثَنَا حَاتِمٌ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي مُزَرِّدٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ رُومَانَ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّ الرَّحِمَ شِجْنَةٌ مِنَ الرَّحْمَنِ، مَنْ وَصَلَهَا وَصَلَهُ، وَمَنْ قَطَعَهَا قَطَعَهُ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک رحم (رشتہ داری) رحمن کی ایک شاخ ہے، پس جو اسے جوڑے گا اللہ تعالیٰ اسے (اپنی رحمت و عنایت سے) جوڑے رکھے گا اور جو اسے توڑے گا اللہ تعالیٰ اسے (اپنی رحمت سے) کاٹ دے گا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4599]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 1907، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1694، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1683، وأخرجه فتح الباري برقم: 5642، وأخرجه مسند البزار برقم: 991، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20234، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7347، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4580»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5953
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ: قَالَ اللهُ: أَنَا الرَّحْمَنُ، وَهِيَ الرَّحِمُ، شَقَقْتُ لَهَا مِنَ اسْمِي، فَمَنْ وَصَلَهَا أَصِلُهُ، وَمَنْ قَطَعَهَا أَقْطَعُهُ فَأَبُتُّهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ نے فرمایا: ”میں رحمٰن ہوں اور یہ (رشتہ داری) ’رحم‘ ہے، میں نے اس کا نام اپنے نام ہی سے مشتق کیا ہے، پس جو اسے جوڑے گا میں اسے (اپنی رحمت سے) جوڑ لوں گا اور جو اسے کاٹے گا میں اسے (اپنی رحمت سے) جدا کر دوں گا اور اسے بالکلیہ کاٹ کر رکھ دوں گا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 5953]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 4552، 5641، 5642، 7063، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2554، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10091، وأخرجه فتح الباري برقم: 4552، 5642، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3059، 7347، 7368، 7369، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9313، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 13440، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5045/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5927»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3152
حَدَّثَنَا بَكْرٌ ، قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ ، قَالَ: نَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْهَادِ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي مُزَرِّدٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ رُومَانَ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: الرَّحِمُ شِجْنَةً مِنَ الرَّحْمَنِ، فَمَنْ وَصَلَهَا وَصَلْتُهُ، وَمَنْ قَطَعَهَا قَطَعْتُهُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ الْهَادِ إِلَّا اللَّيْثُ .
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رحمی رشتہ رحمن سے نکلی ہوئی ایک شاخ ہے، پس جس نے اسے جوڑا میں نے اسے (اپنی رحمت سے) جوڑ دیا اور جس نے اسے توڑا میں نے اسے (اپنی رحمت سے) کاٹ دیا۔“
اس حدیث کو ابن الہاد رحمہ اللہ سے لیث رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا۔ [المعجم الأوسط/باب الباء/حدیث: 3152]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5989، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2555، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 7366، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13338، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24974، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4446، 4599، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 25897»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5047
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الرَّحِمُ شُجْنَةٌ مِنَ الرَّحْمَنِ، فَمَنْ وَصَلَهَا وَصَلَهُ اللَّهُ، وَمَنْ قَطَعَهَا قَطَعَهُ اللَّهُ ".
رَوَاهُ الْحُمَيْدِيُّ وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.
وَمُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ ، وَأَبُو يَعْلَى ، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ بِلَفْظِ: عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو (مَوْقُوفًا) قَالَ: " تُوضَعُ الرَّحِمُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلَهَا حُجْنَةٌ كَحُجْنَةِ الْمِغْزَلِ، تَكَلَّمُ بِلِسَانٍ طَلْقٍ ذَلْقٍ، تَصِلُ مَنْ وَصَلَهَا، وَتَقْطَعُ مَنْ قَطَعَهَا ".
وَرَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَلَفْظُهُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يَقُولُ اللَّهُ: أَنَا الرَّحْمَنُ وَهِيَ الرَّحِمُ، جَعَلْتُ لَهَا شُجْنَةً مِنِّي، مَنْ وَصَلَهَا وَصَلْتُهُ، وَمَنْ قَطَعَهَا بَتَتُّهُ، لَهَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ لِسَانٌ ذَلْقٌ، تَقُولُ بِهِ مَا شَاءَتْ ".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”رحم (رشتہ داری) رحمن کی ایک شاخ ہے، پس جس نے اسے جوڑا اللہ اسے (اپنی رحمت سے) جوڑ دے گا اور جس نے اسے توڑ دیا اللہ اسے (اپنی رحمت سے) جدا کر دے گا۔“ اس حدیث کو امام حمیدی نے روایت کیا ہے اور اس کے راوی ثقہ ہیں؛ جبکہ محمد بن یحییٰ بن ابی عمر، ابو یعلیٰ اور امام احمد بن حنبل نے اسے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے موقوفاً ان الفاظ میں روایت کیا ہے: ”قیامت کے دن رحم (رشتہ داری) کو لایا جائے گا اور اس کا تکلے کے آنکڑے جیسا ایک آنکڑا ہوگا، وہ نہایت فصیح و بلیغ اور رواں زبان میں کلام کرے گا، وہ اسے جوڑے گا جس نے اسے دنیا میں جوڑا تھا اور اسے کاٹ دے گا جس نے اسے کاٹا تھا۔“ اسی طرح ابوبکر بن ابی شیبہ کی روایت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے الفاظ یہ ہیں کہ ”اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتا ہے: میں رحمن ہوں اور یہ رحم ہے، میں نے اس کے لیے اپنے نام سے ایک شاخ بنائی ہے، جس نے اسے جوڑا میں اسے (اپنی رحمت و فضل سے) جوڑوں گا اور جس نے اسے کاٹا میں اسے (خیر سے) بالکل کاٹ دوں گا، قیامت کے دن اس کی ایک تیز اور گویا زبان ہوگی جس کے ذریعے وہ جو چاہے گی کلام کرے گی۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب البر والصلة/حدیث: 5047]
تخریج الحدیث: «رواه الحميدي ورواته ثقات»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 5645، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1908، 1924، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1697، 4941، وأخرجه مسند أحمد برقم: 6735، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 7، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 13442، وأخرجه فتح الباري برقم: 1224، 5667، 6941، وأخرجه مسند البزار برقم: 1265، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9009، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8984، وأخرجه شرح السنة برقم: 3451»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں