الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
شواہد الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 2158 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
المعجم الاوسط: 2158
صحیح مسلم: 4068
سنن ابن ماجہ: 2255
الجامع الكامل: 5707
حدیث نمبر: 2158
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ: نَا طَاهِرُ بْنُ خَالِدِ بْنِ نِزَارٍ قَالَ: نَا أَبِي قَالَ: نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ ، عَنْ مَطَرٍ الْوَرَّاقِ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ ، فَقَالَ: كَيْفَ تَقُولُ فِي دِرْهَمَيْنِ تُسَوَّى بِدِرْهَمٍ جَيِّدٍ؟ قَالَ: وَمَا بَأْسُ ذَلِكَ؟ هَلْ ذَلِكَ إِلَّا كَالْبَعِيرَيْنِ بِالنَّاقَةِ السَّمِينَةِ؟ فَقَالَ أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ : يَا ابْنَ عَبَّاسٍ أَنْتَ الَّذِي تَأْكُلُ الرِّبَا وَتُطْعِمُهُ النَّاسَ؟ فَقَالَ: مَنْ هَذَا؟ فَقَالَ: أَبُو سَعِيدٍ ، فَقَالَ: مَا شَعَرْتُ أَنَّ أَحَدًا يَعْلَمُ قَرَابَتِي مِنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يَجْتَرِئُ عَلَيَّ هَذِهِ الْجُرْأَةَ. فَقَالَ أَبُو سَعِيدٍ : وَاللهِ، مَا أَقُولُ لَكَ ذَلِكَ إِلَّا نَصِيحَةً لَكَ، وَشَفَقَةً عَلَيْكَ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يَقُولُ: الذَّهَبُ بِالذَّهَبِ مِثْلًا بِمِثْلٍ، وَالْفِضَّةُ بِالْفِضَّةِ مِثْلًا بِمِثْلٍ، وَالتَّمْرُ بِالتَّمْرِ مِثْلًا بِمِثْلٍ، وَالْمِلْحُ بِالْمِلْحِ مِثْلًا بِمِثْلٍ. لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَطَرٍ الْوَرَّاقِ إِلَّا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ I ".
عطاء بن ابی رباح رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس آیا اور پوچھا: ”آپ اس بارے میں کیا فرماتے ہیں کہ دو (کھوٹے) درہم ایک عمدہ درہم کے برابر کر کے بدلے جائیں؟“ انہوں نے فرمایا: ”اس میں کیا حرج ہے؟ یہ تو ایسے ہی ہے جیسے دو اونٹ ایک موٹی تازی اونٹنی کے بدلے (دیے جائیں)۔“ اس پر سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے کہا: ”اے ابن عباس! کیا آپ ہی ہیں جو سود کھاتے ہیں اور لوگوں کو کھلاتے ہیں؟“ انہوں نے پوچھا: ”یہ کون ہیں؟“ کہا گیا: ”ابو سعید ہیں۔“ تو فرمایا: ”مجھے خبر نہ تھی کہ کوئی شخص جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے میری قرابت کو جانتا ہو، مجھ پر اس طرح جرات کرے گا۔“ سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ نے کہا: ”اللہ کی قسم! میں آپ سے یہ بات صرف خیر خواہی اور آپ پر شفقت کی بنا پر کہہ رہا ہوں۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”سونا سونے کے بدلے برابر برابر، چاندی چاندی کے بدلے برابر برابر، کھجور کھجور کے بدلے برابر برابر، اور نمک نمک کے بدلے برابر برابر (بیچا جائے)۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مطر الوراق سے ابراہیم بن طہمان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2158]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مطر الوراق سے ابراہیم بن طہمان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2158]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 5754»
ترقیم عبدالباقی: 1588 ترقیم شاملہ: -- 4068
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، وَوَاصِلُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى ، قَالَا: حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ أَبِي نُعْمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " بِالذَّهَبِ وَزْنًا بِوَزْنٍ مِثْلًا بِمِثْلٍ، وَالْفِضَّةُ بِالْفِضَّةِ وَزْنًا بِوَزْنٍ مِثْلًا بِمِثْلٍ، فَمَنْ زَادَ أَوِ اسْتَزَادَ فَهُوَ رِبًا ".
ابن ابی نُعیم نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سونے کے عوض سونے کی بیع ہم وزن اور مثل بمثل (ایک جیسی) ہے اور چاندی کے عوض چاندی ہم وزن اور مثل بمثل ہے۔ جس نے زیادہ دیا یا زیادہ لیا تو وہ سود ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب المساقاة/حدیث: 4068]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سونا سونے کے عوض ہم وزن ہوں گے، برابر برابر ہوں گے اور چاندی چاندی کے عوض ہم وزن، برابر برابر ہوں گے، تو جس نے زیادہ دیا یا زیادہ طلب کیا، تو اس نے سودی معاملہ کیا۔“ [صحيح مسلم/كتاب المساقاة/حدیث: 4068]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1588
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 2255
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ ، حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ غَزْوَانَ ، عَنْ ابْنِ أَبِي نُعْمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" الْفِضَّةَ بِالْفِضَّةِ، وَالذَّهَبَ بِالذَّهَبِ، وَالشَّعِيرَ بِالشَّعِيرِ، وَالْحِنْطَةَ بِالْحِنْطَةِ مِثْلًا بِمِثْلٍ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چاندی کو چاندی سے، اور سونے کو سونے سے، اور جو کو جو سے اور گیہوں کو گیہوں سے برابر برابر بیچیں“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب التجارات/حدیث: 2255]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چاندی کے بدلے میں چاندی، سونے کے بدلے میں سونا، جو کے بدلے میں جو، اور گندم کے بدلے میں گندم برابر برابر (تبادلہ) ہونا چاہیے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب التجارات/حدیث: 2255]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/المساقاة 15 (1588)، سنن النسائی/البیوع 44 (4573)، (تحفة الأشراف: 13625)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/البیوع 12 (20)، مسند احمد (2/232) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی ان میں تفاضل (کمی بیشی) درست نہیں ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم
حدیث نمبر: 5707
5707. عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: الذهب بالذهب وزنا بوزن، مثلا بمثل، والفضة بالفضة وزنا بوزن، مثلا بمثل، فمن زاد أو استزاد فهو ربا.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في المساقاة (1588: 84) من طريق ابن فضيل بن غزوان، عن أبيه، عن ابن أبي نعم (هو عبد الرحمن)، عن أبي هريرة فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 3447
«الذهب بالذهب وزنا بوزن مثلا بمثل والفضة بالفضة وزنا بوزن مثلا بمثل فمن زاد أو استزاد فهو ربا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”سونا سونے کے بدلے، وزن کے بدلے وزن، برابر برابر، اور چاندی چاندی کے بدلے، وزن کے بدلے وزن، برابر برابر، پس جس نے زیادہ دیا یا زیادہ طلب کیا تو یہ سود ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 3447]
”سونا سونے کے بدلے، وزن کے بدلے وزن، برابر برابر، اور چاندی چاندی کے بدلے، وزن کے بدلے وزن، برابر برابر، پس جس نے زیادہ دیا یا زیادہ طلب کیا تو یہ سود ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 3447]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ن] عن أبي هريرة. الإرواء 1339، الموسوعة: هق.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 4285
«الفضة بالفضة والذهب بالذهب والشعير بالشعير والحنطة بالحنطة مثلا بمثل»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”چاندی کے بدلے چاندی، سونے کے بدلے سونا، جو کے بدلے جو، اور گندم کے بدلے گندم، برابر برابر۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 4285]
”چاندی کے بدلے چاندی، سونے کے بدلے سونا، جو کے بدلے جو، اور گندم کے بدلے گندم، برابر برابر۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 4285]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [هـ] عن أبي هريرة. البيوع.»
قال الشيخ الألباني: صحيح