🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
شواہد الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 2665 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
المعجم الاوسط: 2665، 563
مسند احمد: 6978
صحیح ابن خزیمہ: 2737
الفتح الربانی: 4343
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 5486
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2665
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ: نَا بَكْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقُرَشِيُّ قَالَ: نَا الْحَارِثُ بْنُ غَسَّانَ الْمُزَنِيُّ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: الرُّكْنُ وَالْمَقَامُ يَأْتِيَانِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لَهُمَا لِسَانٌ وَشَفَتَانِ أَعْظَمُ مِنْ أَبِي قُبَيْسٍ، يَشْهَدَانِ لِمَنْ وَافَاهُمَا بِالْوَفَاءِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ إِلَّا الْحَارِثُ بْنُ غَسَّانَ .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حجرِ اسود اور مقامِ ابراہیم قیامت کے دن اس حال میں آئیں گے کہ ان کی ایک زبان اور دو ہونٹ ہوں گے جو جبلِ ابوقبیس سے بھی بڑے ہوں گے، وہ دونوں اس شخص کے حق میں وفاداری کی گواہی دیں گے جس نے وہاں (ایمان و اخلاص کے ساتھ) حاضری دی ہو گی۔“
اس حدیث کو ابن جریج رحمہ اللہ سے صرف حارث بن غسان رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2665]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6978
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا سُرَيْجٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُؤَمَّلِ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ العاص ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَأْتِي الرُّكْنُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَعْظَمَ مِنْ أَبِي قُبَيْسٍ، لَهُ لِسَانٌ وَشَفَتَانِ".
سیدنا ابن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن حجر اسود جب آئے گا تو وہ جبل ابو قبیس سے بڑا ہو گا اور اس کی ایک زبان اور دو ہونٹ ہوں گے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 6978]

الحكم على الحديث:
حسن لغيره، وهذا إسناد ضعيف لضعف عبد الله بن المؤمل.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2737
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ الزَّعْفَرَانِيُّ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُؤَمَّلٍ ، سَمِعْتُ عَطَاءً ، يُحَدِّثُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " يَأْتِي الرُّكْنُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَعْظَمَ مِنْ أَبِي قُبَيْسٍ لَهُ لِسَانٌ، وَشَفَتَانِ يَتَكَلَّمُ عَنْ مَنِ اسْتَلَمَهُ بِالنِّيَّةِ، وَهُوَ يَمِينُ اللَّهِ الَّتِي يُصَافِحُ بِهَا خَلْقَهُ"
سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حجراسود قیامت کے دن ابی قُبیس پہاڑ سے بھی بڑا بن کر آئیگا، اس کی ایک زبان اور دو ہونٹ ہوںگے، جس شخص نے (اس کی گواہی کے حصول کی) نیت سے اس کا استلام کیا ہوگا یہ اُس شخص کے بارے میں گواہی دیگا۔ یہ اللہ تعالیٰ کا دایاں ہاتھ ہے جس کے ساتھ وہ اپنی مخلوق سے مصافحہ کرتا ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب ذكر أفعال اختلف الناس فى إباحته للمحرم، نصت سنة النبى صلى الله عليه وسلم أو دلت على إباحتها/حدیث: 2737]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2737، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1687، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7098، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 563»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4343
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (يَأْتِي الرُّكْنُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَعْظَمَ مِنْ أَبِي قُبَيْسٍ، لَهُ لِسَانٌ وَشَفَتَانِ) )
۔ سیدنا عبداللہ بن عمروبن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: حجراسود قیامت کے دن ابوقبیس پہاڑ سے بھی بڑا ہوکر آئے گا اور اس کی ایک زبان اور دو ہونٹ ہوں گے۔ [الفتح الربانی/كتاب الحج والعمرة/حدیث: 4343]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره۔ أخرجه ابن خزيمة: 2737، والحاكم: 1/ 457، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 6978 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 6978»

الحكم على الحديث:
حسن لغيره ۔ أخرجه ابن خزيمة: 2737
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5486
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَأْتِي الرُّكْنُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَعْظَمَ مِنْ أَبِي قُبَيْسٍ لَهُ لِسَانٌ وَشَفَتَانِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَزَادَ:" يَشْهَدُ لِمَنِ اسْتَلَمَهُ بِالْحَقِّ، وَهُوَ يَمِينُ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ يُصَافِحُ بِهَا خَلْقَهُ".
وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُؤَمَّلِ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يُخْطِئُ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن حجر اسود، جبل ابوقبیس سے زیادہ بڑا ہو کر آئے گا اس کی ایک زبان اور دو ہونٹ ہوں گے“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”یہ ہر اس شخص کے حق میں گواہی دے گا جس نے حق کے ہمراہ اس کا استلام کیا ہو گا یہ اللہ تعالیٰ کا دست مبارک ہے، جس کے ذریعے وہ اپنی مخلوق کے ساتھ مصافحہ کرتا ہے“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن مومل ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے وہ فرماتے ہیں: یہ غلطی کر جاتا ہے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5486]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (597) اخرجه احمد فى المسند (6978)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6939، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1724»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 563
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْقَاسِمِ قَالَ: نَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْوَاسِطِيُّ قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُؤَمَّلِ قَالَ: سَمِعْتُ عَطَاءَ بْنَ أَبِي رَبَاحٍ ، يُحَدِّثُ.
عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: يَأْتِي الرُّكْنُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَعْظَمَ مِنْ أَبِي قُبَيْسٍ، لَهُ لِسَانٌ، وَشَفَتَانِ، يَشْهَدَانِ لِمَنِ اسْتَلَمَهُ بِالْحَقِّ، وَهُوَ يَمِينُ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ الَّتِي يُصَافِحُ بِهَا خَلْقَهُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُؤَمَّلِ .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حجرِ اسود قیامت کے دن جبلِ ابوقبیس سے بھی بڑا ہو کر آئے گا، اس کی ایک زبان اور دو ہونٹ ہوں گے، وہ دونوں اس شخص کے حق میں گواہی دیں گے جس نے حق کے ساتھ اس کا استلام کیا ہو، اور یہ اللہ عزوجل کا (بمنزلہ) دایاں ہاتھ ہے جس کے ذریعے وہ اپنی مخلوق سے مصافحہ فرماتا ہے۔“
عطاء رحمہ اللہ سے، انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے، یہ حدیث صرف عبداللہ بن مؤمل رحمہ اللہ نے روایت کی ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 563]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه عبد الله بن المؤمل وثقه ابن حبان وقال يخطئ وفيه كلام وبقية رجاله رجال الصحيح «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 3، ص 242» »
«أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2737، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1687، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7098»

الحكم على الحديث:
فيه عبد الله بن المؤمل متكلم فيه، وبقية رجاله رجال الصحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں