🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
شواہد الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 514 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الاوسط: 514
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1277
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 514
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْقَاسِمِ قَالَ: نَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْعَصَرِيُّ قَالَ: نَا غَالِبٌ الْقَطَّانُ .
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى عَائِشَةَ ذَاتَ غَدَاةٍ، فَقَالَتْ: بِأَبِي وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللهِ، عَلِّمْنِي اسْمَ اللهِ الَّذِي إِذَا دُعِيَ بِهِ أَجَابَ، وَإِذَا سُئِلَ بِهِ أَعْطَى، فَأَعْرَضَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِوَجْهِهِ، فَقَامَتْ فَتَوَضَّأَتْ، فَقَالَتِ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنَ الْخَيْرِ كُلِّهِ مَا عَلِمْتُ مِنْهُ، وَمَا لَمْ أَعْلَمْ، وَبِاسْمِكَ الْعَظِيمِ الَّذِي إِذَا دُعِيتَ بِهِ أَجَبْتَ، وَإِذَا سُئِلْتَ بِهِ أَعْطَيْتَ. فَقَالَ: وَاللهِ إِنَّهَا لَفِي هَذِهِ الْأَسْمَاءِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ غَالِبٍ الْقَطَّانِ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْعَصَرِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ: الْقَوَارِيرِيُّ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک صبح ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لائے، تو انہوں نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، مجھے اللہ کا وہ نام سکھا دیجیے کہ جب اس کے ذریعے پکارا جائے تو وہ دعا قبول فرماتا ہے اور جب اس کے ذریعے مانگا جائے تو وہ عطا فرماتا ہے۔“ پس نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا رخِ انور پھیر لیا۔ پھر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اٹھیں، وضو کیا اور یہ دعا مانگی: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنَ الْخَيْرِ كُلِّهِ مَا عَلِمْتُ مِنْهُ، وَمَا لَمْ أَعْلَمْ، وَبِاسْمِكَ الْعَظِيمِ الَّذِي إِذَا دُعِيتَ بِهِ أَجَبْتَ، وَإِذَا سُئِلْتَ بِهِ أَعْطَيْتَ» ”اے اللہ! میں تجھ سے تمام تر بھلائی کا سوال کرتی ہوں، اس کا بھی جسے میں جانتی ہوں اور اس کا بھی جسے میں نہیں جانتی، اور تیرے اس عظیم نام کے وسیلے سے سوال کرتی ہوں کہ جب تجھے اس کے ذریعے پکارا جائے تو تو قبول فرماتا ہے اور جب اس کے ذریعے مانگا جائے تو تو عطا فرماتا ہے۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! وہ (اسمِ اعظم) یقیناً انہی ناموں میں ہے۔“
اس حدیث کو غالب القطان رحمہ اللہ سے صرف محمد بن عبد اللہ العصری رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ان سے روایت کرنے میں قواریری رحمہ اللہ منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 514]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه محمد بن عبد الله العصري وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 156» »

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف محمد بن عبد الله العصري
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1277
«اللهم إني أسألك من الخير كله ما علمت منه وما لم أعلم وأعوذ بك من الشر كله ما علمت منه وما لم أعلم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
” «اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنَ الْخَيْرِ كُلِّهِ مَا عَلِمْتُ مِنْهُ وَمَا لَمْ أَعْلَمْ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الشَّرِّ كُلِّهِ مَا عَلِمْتُ مِنْهُ وَمَا لَمْ أَعْلَمْ» (ترجمہ: اے اللہ! میں تجھ سے ہر طرح کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں، خواہ میں اسے جانتا ہوں یا نہ جانتا ہوں، اور میں تیری پناہ مانگتا ہوں ہر طرح کی برائی سے، خواہ میں اسے جانتا ہوں یا نہ جانتا ہوں۔)“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- اللهم/حدیث: 1277]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [الطيالسي1 طب] عن جابر بن سمرة. الصحيحة 1542.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں