🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
شواہد الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 619 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الاوسط: 619
صحیح مسلم: 3144
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 619
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ الْمَكِّيُّ قَالَ: نَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ ، عَنْ نَافِعٍ .
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: حَلَقَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَطَائِفَةٌ مِنْ أَصْحَابِهِ، وَقَصَّرَ بَعْضُهُمْ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ إِلَّا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدٌ .
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کی ایک جماعت نے (سر کے بال) منڈوائے، جبکہ ان میں سے بعض نے کتروائے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبد الحمید بن جعفر رحمہ اللہ سے حاتم بن اسماعیل رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور محمد (بن عباد) رحمہ اللہ اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 619]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1727، 1729، 4411، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1301، ومالك فى «الموطأ» برقم: 1477 / 404، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 533، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2929، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3880، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 4099، 4101، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1979، والترمذي فى «جامعه» برقم: 913، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1947، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3044، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 9492، 9491، 9675، 9676، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4747، 4991، 5608، 6113، 6343، 6378، 6495، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1944، والبزار فى «مسنده» برقم: 5575، 5576، 5693، 5694، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 13794، 38013، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1362»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 1301 ترقیم شاملہ: -- 3144
وحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، وَمُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ ، قَالَا: أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ . ح وحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ ، حَدَّثَنَا لَيْثٌ ، عَنْ نَافِعٍ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ ، قَالَ: " حَلَقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَحَلَقَ طَائِفَةٌ مِنْ أَصْحَابِهِ، وَقَصَّرَ بَعْضُهُمْ، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " رَحِمَ اللَّهُ الْمُحَلِّقِينَ مَرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ، ثُمَّ قَالَ: وَالْمُقَصِّرِينَ ".
لیث نے نافع سے حدیث بیان کی کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سر منڈایا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کی ایک جماعت نے سر منڈایا، اور ان میں سے کچھ نے بال کٹوائے۔ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ سر منڈانے والوں پر رحم فرمائے۔“ ایک یا دو مرتبہ (دعا کی) پھر فرمایا: ”اور بال کٹوانے والوں پر بھی۔“ (ان کے لیے صرف ایک بار دعا کی۔) [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 3144]
حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سر منڈوایا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھیوں میں سے ایک گروہ نے سر منڈوایا اور بعض نے بال کٹوائے، حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «رَحِمَ اللَّهُ الْمُحَلِّقِينَ» ”اللہ سر منڈوانے والوں پر رحم فرمائے۔“ ایک بار فرمایا یا دو بار، پھر فرمایا: «وَالْمُقَصِّرِينَ» ”اور بال کٹوانے والوں پر بھی۔“ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 3144]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1301
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں