🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
شواہد الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 6905 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
المعجم الاوسط: 6905
سنن ابن ماجہ: 4060
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4273
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6905
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُعَافَى بْنِ أَبِي حَنْظَلَةَ الصَّيْدَاوِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ صَدَقَةَ الْجُبْلَانِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدٍ الْوَهْبِيُّ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، رَفَعَهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: يَكُونُ فِي هَذِهِ الْأُمَّةِ خَسْفٌ، وَقَذْفٌ، وَمَسْخٌ، فِي مُتَّخِذِي الْقَيْنَاتِ، وَلَابِسِي الْحَرِيرِ، وَشَارِبِي الْخُمُورِ.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زِيَادٍ الْجَصَّاصِ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدٍ الْوَهْبِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ: مُحَمَّدُ بْنُ صَدَقَةَ I ".
سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس امت میں زمین میں دھنسائے جانے، پتھراؤ ہونے اور صورتیں مسخ ہونے کے واقعات پیش آئیں گے؛ (اور یہ عذابات) ان لوگوں میں (ہوں گے) جو گانے والی عورتیں رکھیں گے، ریشم پہنیں گے اور شرابیں پئیں گے۔“
یہ حدیث زیاد الجصاص رحمہ اللہ سے صرف محمد بن خالد الوہبی رحمہ اللہ نے روایت کی ہے، اور اسے بیان کرنے میں محمد بن صدقہ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6905]
تخریج الحدیث: «قال ابن حجر: في أسانيدها ومنها أبي سعيد مقال «فتح الباري شرح صحيح البخاري، ج 8، ص 143» »
«أخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 973»

الحكم على الحديث:
في أسانيده مقال
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4060
حَدَّثَنَا أَبُو مُصْعَبٍ , حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ , عَنْ أَبِي حَازِمِ بْنِ دِينَارٍ , عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ , أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , يَقُولُ:" يَكُونُ فِي آخِرِ أُمَّتِي , خَسْفٌ وَمَسْخٌ وَقَذْفٌ".
سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”میری امت کے اخیر میں زمین کا دھنسنا، صورتوں کا مسخ ہونا، اور آسمان سے پتھروں کی بارش کا ہونا ہو گا“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الفتن/حدیث: 4060]
حضرت سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ”میری اُمت کے آخر میں زمین میں دھنسنے، صورتیں بگڑ جانے اور پتھر برسنے کے واقعات ہوں گے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الفتن/حدیث: 4060]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 4702، ومصباح الزجاجة: 1436) (صحیح)» ‏‏‏‏ (سند میں عبدالرحمن بن زید ضعیف راوی ہیں، لیکن شواہد کی بناء پر یہ صحیح ہے، نیز ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الصحیحة، للالبانی: 4؍ 394)
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
عبد الرحمٰن بن زيد بن أسلم ضعيف
و الحديث الآتي (الأصل: 4061) يغني عنه
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 521

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4273
«في هذه الأمة خسف ومسخ وقذف إذا ظهرت القيان والمعازف وشربت الخمور»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اس امت میں زمین میں دھنسانا، صورتیں بگاڑنا اور پتھراؤ کا عذاب ہو گا جب گانے والی لونڈیاں اور ساز و آلات ظاہر ہو جائیں اور شرابیں پی جانے لگیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الفاء./حدیث: 4273]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ت] عن عمران بن حصين. الروض النضير 1004، الصحيحة 2203: ابن أبي الدنيا.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں