الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
شواہد الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 7394 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
المعجم الاوسط: 7394
سنن ترمذی: 1209
سنن دارقطنی: 2813
حدیث نمبر: 7394
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَادَةَ الْوَاسِطِيُّ ، ثَنَا كَثِيرُ بْنُ هِشَامٍ ، نَا كُلْثُومُ بْنُ جَوْشَنٍ الْقُشَيْرِيُّ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: التَّاجِرُ الصَّدُوقُ الْأَمِينُ مَعَ الشُّهَدَاءِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَيُّوبَ إِلَّا كُلْثُومُ بْنُ جَوْشَنٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: كَثِيرُ بْنُ هِشَامٍ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَيُّوبَ إِلَّا كُلْثُومُ بْنُ جَوْشَنٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: كَثِيرُ بْنُ هِشَامٍ I ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سچا اور امانت دار تاجر قیامت کے دن شہدا کے ساتھ ہو گا۔“
اس حدیث کو ایوب رحمہ اللہ سے صرف کلثوم بن جوشن رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور کثیر بن ہشام رحمہ اللہ اسے نقل کرنے میں منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7394]
اس حدیث کو ایوب رحمہ اللہ سے صرف کلثوم بن جوشن رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور کثیر بن ہشام رحمہ اللہ اسے نقل کرنے میں منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7394]
تخریج الحدیث: «قال أبو حاتم الرازي: لا أصل له وكلثوم ضعيف الحديث «علل الحديث، ج 3، ص 642» »
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 2152، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2139، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 10527، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2812»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 2152، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2139، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 10527، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2812»
الحكم على الحديث:
لا أصل له
حدیث نمبر: 1209
حَدَّثَنَا هَنَّادٌ، حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي حَمْزَةَ، عَنْ الْحَسَنِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " التَّاجِرُ الصَّدُوقُ الْأَمِينُ مَعَ النَّبِيِّينَ، وَالصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ ". قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ، لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ، مِنْ حَدِيثِ الثَّوْرِيِّ، عَنْ أَبِي حَمْزَةَ، وَأَبُو حَمْزَةَ اسْمَهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَابِرٍ وَهُوَ شَيْخٌ بَصْرِيٌّ.
ابو سعید خدری رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سچا اور امانت دار تاجر (قیامت کے دن) انبیاء، صدیقین اور شہداء کے ساتھ ہو گا“۔ امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن ہے، ہم اسے بروایت ثوری صرف اسی سند سے جانتے ہیں انہوں نے ابوحمزہ سے روایت کی ہے،
۲- اور ابوحمزہ کا نام عبداللہ بن جابر ہے اور وہ بصرہ کے شیخ ہیں - [سنن ترمذي/كتاب البيوع عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 1209]
۱- یہ حدیث حسن ہے، ہم اسے بروایت ثوری صرف اسی سند سے جانتے ہیں انہوں نے ابوحمزہ سے روایت کی ہے،
۲- اور ابوحمزہ کا نام عبداللہ بن جابر ہے اور وہ بصرہ کے شیخ ہیں - [سنن ترمذي/كتاب البيوع عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 1209]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 3994) (صحیح) (ابن ماجہ (2139) اور مستدرک الحاکم (2142) میں یہ حدیث ابن عمر سے آئی ہے جس میں نبيين اور صديقين کا ذکر نہیں ہے، اور اس میں ایک راوی کلثوم بن جوشن ہیں، جس کے بارے میں حاکم کہتے ہیں کہ وہ قلیل الحدیث ہیں، اور بخاری ومسلم نے ان سے روایت نہیں کی ہے، اور اور حسن بصری کی مرسل روایت اس حدیث کی شاہد ہے، ابو حاتم الرازی نے ان کو ضعیف الحدیث کہا ہے، اور ابن معین نے لیس بہ بأس، اور امام بخاری نے توثیق کی ہے، اور حافظ ابن حجر نے ضعیف کہا ہے، خلاصہ یہ ہے کہ یہ متکلم فیہ راوی ہیں، لیکن ان کی حدیث سے ابو سعید خدری کی حدیث جس میں حسن بصری ہیں، کو تقویت مل گئی، اسی وجہ سے البانی صاحب نے ابو سعید خدری کی حدیث کو صحیح لغیرہ کہا، اور ابن عمر کی حدیث کو حسن صحیح، نیز ملاحظہ ہو: صحیح الترغیب والترہیب 1782، وتراجع الألبانی 525)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف غاية المرام (167) ، أحاديث البيوع // ضعيف الجامع الصغير (2501) //
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف
أبو حمزة ميمون: ضعيف وقيل: هو غيره،و سفيان الثوري و الحسن البصري مدلسان و عنعنا
انوار الصحيفة ص 221
أبو حمزة ميمون: ضعيف وقيل: هو غيره،و سفيان الثوري و الحسن البصري مدلسان و عنعنا
انوار الصحيفة ص 221
ترقیم العلمیہ : 2776 ترقیم الرسالہ : -- 2813
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ حَفْصِ بْنِ شَاهِينَ ، نَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ ، نَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي حَمْزَةَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" التَّاجِرُ الصَّدُوقُ الأَمِينُ مَعَ النَّبِيِّينَ، وَالصِّدِّيقِينَ، وَالشُّهَدَاءِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”سچا اور امانت دار تاجر قیامت کے دن انبیاء، صدیقین اور شہداء کے ساتھ ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 2813]
ترقیم العلمیہ: 2776
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2153، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1209، 1209 م، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2581، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2813، وعبد بن حميد فى "المنتخب من مسنده"، 966»