الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
44. بَابُ : كَمِ الصَّاعُ
باب: صاع کتنے مد کا ہوتا ہے۔
شواہد الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 2521M (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
سنن نسائی: 2521M
صحیح ابن حبان: 3283
السنن الكبرى للبيهقي: 11160
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 6337
حدیث نمبر: 2521M
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ حَنْظَلَةَ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" الْمِكْيَالُ مِكْيَالُ أَهْلِ الْمَدِينَةِ، وَالْوَزْنُ وَزْنُ أَهْلِ مَكَّةَ".
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پیمانہ اہل مدینہ کا پیمانہ ہے اور وزن اہل مکہ کا وزن ہے“ ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب الزكاة/حدیث: 2521M]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/البیوع 8 (3340)، (تحفة الأشراف: 7102)، ویأتی عند المؤلف برقم 4598 (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: اس سے مراد سونا اور چاندی وزن کرنے کے بانٹ ہیں کیونکہ ان کا وزن دراہم سے کیا جاتا تھا اور اس وقت مختلف شہروں کے دراہم مختلف وزن کے ہوتے تھے اس لیے کہا گیا کہ زکاۃ کے سلسلہ میں اہل مکہ کے دراہم کا اعتبار ہو گا، اور ایک قول یہ ہے کہ چوں کہ اہل مدینہ کاشتکار تھے اس لیے وہ پیمائش اور ناپ کے احوال کے زیادہ جانکار تھے اور مکہ والے عام طور سے تاجر تھے اس لیے وہ تول کے احوال کے زیادہ واقف کار تھے اس لیے ایسا کہا گیا ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:
حدیث نمبر: 3283
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ ، حَدَّثَنَا سُفِيَانُ ، عَنْ حَنْظَلَةَ بْنِ أَبِي سُفِيَانَ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الُوَزْنُ وَزْنُ مَكَّةَ، وَالْمِكِيَالُ مِكِيَالُ أَهْلِ الْمَدِينَةِ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”وزن کرتے ہوئے اہل مکہ کے وزن کا اعتبار کیا جائے گا اور ماپتے ہوئے اہل مدینہ کے پیمانے کا اعتبار کیا جائے گا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الزكاة/حدیث: 3283]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3283، والضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 57، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 11280، والبزار فى (مسنده) برقم: 4854» «رقم طبعة با وزير 3272»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (165). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرطهما
حدیث نمبر: 11160
وَأَخْبَرَنَا عَلِيٌّ، أنبأ سُلَيْمَانُ، ثنا ابْنُ حَنْبَلٍ، ثنا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، ح وَأَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ، ثنا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، قَالَا: ثنا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ حَنْظَلَةَ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْمِكْيَالُ مِكْيَالُ أَهْلِ مَكَّةَ، وَالْمِيزَانُ مِيزَانُ أَهْلِ الْمَدِينَةِ" قَالَ سُلَيْمَانُ: هَكَذَا رَوَاهُ أَبُو أَحْمَدَ فَقَالَ: عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، فَخَالَفَ أَبَا نُعَيْمٍ فِي لَفْظِ الْحَدِيثِ، وَالصَّوَابُ مَا رَوَاهُ أَبُو نُعَيْمٍ بِالْإِسِنَادِ وَاللَّفْظِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مکیال اہل مکہ کا اور وزن اہل مدینہ کا معتبر ہے۔“
سلیمان (طبرانی) کہتے ہیں: ابو احمد نے اسے اسی طرح روایت کیا ہے اور کہا: ابن عباس سے، چنانچہ انہوں نے حدیث کے الفاظ میں ابو نعیم کی مخالفت کی ہے، اور درست وہی ہے جو ابو نعیم نے سند اور الفاظ دونوں کے ساتھ روایت کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 11160]
سلیمان (طبرانی) کہتے ہیں: ابو احمد نے اسے اسی طرح روایت کیا ہے اور کہا: ابن عباس سے، چنانچہ انہوں نے حدیث کے الفاظ میں ابو نعیم کی مخالفت کی ہے، اور درست وہی ہے جو ابو نعیم نے سند اور الفاظ دونوں کے ساتھ روایت کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 11160]
حدیث نمبر: 6337
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْمِكْيَالُ مِكْيَالُ أَهْلِ مَكَّةَ، وَالْمِيزَانُ مِيزَانُ أَهْلِ الْمَدِينَةِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ماپنے میں اہل مکہ کے پیمانے کا اعتبار ہو گا اور وزن کرنے میں اہل مدینہ کے وزن کا اعتبار ہو گا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6337]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6337]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1262)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح