🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن نسائی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5761)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
60. بَابُ : الشِّغَارِ
باب: نکاحِ شغار (یعنی بیٹی یا بہن کے مہر کے بدلے دوسرے کی بہن یا بیٹی سے شادی کرنے کی ممانعت) کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 3338 (کل: 14 مقامات، 9 کتب)
سنن نسائی: 3338، 3337، 3620
سنن ترمذی: 1123
مسند احمد: 5654، 19946، 19987
سنن دارقطنی: 4831
الفتح الربانی: 5166
الجامع الكامل: 5938
السنن الكبرى للبيهقي: 19778، 19781
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7486
المعجم الکبیر للطبرانی: 15638
11 تا 14
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19778
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَكٍ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ حُمَيْدٍ، ح، وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا يَحْيَى بْنَ خَلَفٍ، ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ، ثنا عَنْبَسَةُ جَمِيعًا، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَا جَلَبَ وَلَا جَنَبَ فِي الرِّهَانِ". هَذَا لَفْظُ حَدِيثِ عَنْبَسَةَ، وَفِي رِوَايَةِ حُمَيْدٍ،" لَا جَنَبَ وَلَا جَلَبَ وَلَا شِغَارَ فِي الْإِسْلَامِ".
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گھوڑ دوڑ میں «الْجَلَبُ» (کسی شخص کو اپنے گھوڑے کے پیچھے رکھنا تاکہ اسے تیز دوڑنے پر ابھارتا رہے) اور «الْجَنَبُ» (کسی کو گھوڑے سمیت اپنے پہلو میں رکھنا تاکہ اگر پہلا گھوڑا تھک جائے تو دوسرے پر سوار ہو جائے) کی اجازت شرط میں نہیں ہے۔“
(ب) حمید کی روایت میں ہے کہ ” «الْجَلَبُ» اور «الْجَنَبُ» اور «الشِّغَارُ» (یعنی وٹہ سٹہ کی شادی) اسلام میں جائز نہیں ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السبق والرمي/حدیث: 19778]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بدون قوله الرهان»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19781
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ، أنبأ أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ الْقَطَّانُ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ شَبِيبٍ، قَالَ: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ صُدْرَانَ السُّلَمِيَّ، يَقُولُ: ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ مَيْمُونٍ الْمُرَائِيُّ، ثنا عَوْفٌ، عَنِ الْحَسَنِ، أَوْ خِلَاسٍ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - شَكَّ ابْنُ مَيْمُونٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِعَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ:" يَا عَلِيُّ قَدْ جَعَلْتُ إِلَيْكَ هَذِهِ السَّبْقَةَ بَيْنَ النَّاسِ"، فَخَرَجَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَدَعَا سُرَاقَةَ بْنَ مَالِكٍ، فَقَالَ: يَا سُرَاقَةُ، إِنِّي قَدْ جَعَلْتُ إِلَيْكَ مَا جَعَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي عُنُقِي مِنْ هَذِهِ السَّبْقَةِ فِي عُنُقِكَ، فَإِذَا أَتَيْتَ الْمِيطَارَ - قَالَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ: وَالْمِيطَارُ مَرْسَلُهَا مِنَ الْغَايَةِ - فَصُفَّ الْخَيْلَ، ثُمَّ نَادِ: هَلْ مُصْلٍ لِلِجَامِ أَوْ حَامِلٍ لِغُلَامٍ، أَوْ ⦗٣٨⦘ طَارِحٍ لِجِلٍّ، فَإِذَا لَمْ يُجِبْكَ أَحَدٌ، فَكَبِّرْ ثَلَاثًا، ثُمَّ خَلِّهَا عِنْدَ الثَّالِثَةِ، يُسْعِدِ اللهُ بِسَبَقِهِ مَنْ شَاءُ مِنْ خَلْقِهِ، وَكَانَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَقْعُدُ عِنْدَ مُنْتَهَى الْغَايَةِ، وَيَخُطُّ خَطًّا، يُقِيمُ رَجُلَيْنِ مُتَقَابِلَيْنِ عِنْدَ طَرَفِ الْخَطِّ، طَرَفُهُ بَيْنَ إِبْهَامِ أَرْجُلِهِمَا، وَتَمُرُّ الْخَيْلُ بَيْنَ الرَّجُلَيْنِ، وَيَقُولُ لَهُمَا: إِذَا أَخْرَجَ أَحَدُ الْفَرَسَيْنِ عَلَى صَاحِبِهِ بِطَرَفِ أُذُنَيْهِ، أَوْ أُذُنٍ، أَوْ عِذَارٍ، فَاجْعَلُوا السَّبْقَةَ لَهُ، فَإِنْ شَكَكْتُمَا، فَاجْعَلُوا سَبْقَهُمَا نِصْفَيْنِ، فَإِذَا قَرَنْتُمُ الشَّيْئَيْنِ، فَاجْعَلُوا الْغَايَةَ مِنْ غَايَةِ أَصْغَرِ الشَّيْئَيْنِ، وَلَا جَلَبَ وَلَا جَنَبَ وَلَا شِغَارَ فِي الْإِسْلَامِ"، هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ.
سیدنا حسن یا خلاس، سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے نقل کرتے ہیں (یہ ابن میمون کو شک ہے) کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”اے علی! میں نے لوگوں کے درمیان اس دوڑ کا انتظام تمہارے سپرد کیا ہے۔“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نکلے اور سراقہ بن مالک کو بلایا اور فرمایا: ”اے سراقہ! میں آپ رضی اللہ عنہ کے ذمہ وہ ذمہ داری لگاتا ہوں جو میری ذمہ داری نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دوڑ کے بارے میں لگائی تھی؛ جب آپ میطار (یعنی دوڑ کے نقطۂ آغاز) پر پہنچیں تو گھوڑوں کی صفیں بنائیں، پھر آواز دیں: کیا کوئی لگام درست کرنے والا ہے، یا کسی لڑکے کو سوار کرنے والا ہے، یا جھول اتارنے والا ہے؟ جب کوئی ایک بھی جواب نہ دے، پھر تین مرتبہ تکبیر کہنا، پھر تیسری مرتبہ ان کا راستہ چھوڑ دینا، پھر اللہ اپنی مخلوق میں سے جس کو چاہے اس دوڑ کی جیت سے خوش نصیب بنائے۔“ اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ مسافت کی انتہا پر تشریف رکھتے اور ایک لکیر کھینچ لیتے۔ لکیر کے کنارے پر دو آدمی آمنے سامنے کھڑے کر دیتے، لکیر کا سرا ان کے پاؤں کے انگوٹھوں کے درمیان ہوتا اور گھوڑے دونوں آدمیوں کے درمیان سے گزرتے۔ آپ رضی اللہ عنہ دونوں اشخاص سے فرماتے: ”جب ایک گھوڑا دوسرے سے اپنے دونوں کانوں کے کنارے یا ایک کان یا رخسار کے پٹے کے برابر آگے نکل جائے تو دوڑ کی جیت اسی کی ہے۔ اگر تم کو شک پڑ جائے تو انعام دونوں میں آدھا آدھا کر دو۔ جب تم دو چیزوں کو ملا کر دوڑاؤ تو ان دونوں میں سے چھوٹی کی حد کو حد مقرر کرو، اور دوڑ میں «لَا جَلَبَ وَلَا جَنَبَ» ”جلب اور جنب نہیں ہوتا“ اور اسلام میں «لَا شِغَارَ فِي الْإِسْلَامِ» ”وٹہ سٹہ (شغار) نہیں ہوتا۔““
یہ سند ضعیف ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السبق والرمي/حدیث: 19781]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7486
«لا جلب ولا جنب ولا شغار في الإسلام ومن انتهب نهبة فليس منا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اسلام میں نہ ”جلب“ ہے، نہ ”جنب“ اور نہ ”شغار“، اور جو کوئی لوٹ مار کرے وہ ہم میں سے نہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7486]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ت ن] عن عمران بن حصين. المشكاة 2947.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15638
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى السَّاجِيُّ ، وَأَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ التُّسْتَرِيُّ ، قَالَا: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَنْصَارِيُّ ، ثَنَا صُرَدُ بْنُ أَبِي الْمَنَازِلِ ، قَالَ: سَمِعْتُ حَبِيبَ بْنَ أَبِي فَضَالَةَ الْمَكِّيَّ ، قَالَ: لَمَّا بُنِيَ هَذَا الْمَسْجِدُ مَسْجِدُ الْجَامِعِ، قَالَ وَعِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ جَالِسٌ فَذَكَرُوا عِنْدَهُ الشَّفَاعَةَ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: يَا أَبَا نُجَيْدٍ ، لَتُحَدِّثُونَا بِأَحَادِيثَ مَا نَجِدُ لَهَا أَصْلًا فِي الْقُرْآنِ، فَغَضِبَ عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ وَقَالَ لِرَجُلٍ: قَرَأْتَ الْقُرْآنَ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: وَجَدْتَ فِيهِ صَلَاةَ الْمَغْرِبِ ثَلَاثًا، وَصَلَاةَ الْعِشَاءِ أَرْبَعًا، وَصَلَاةَ الْغَدَاةِ رَكْعَتَيْنِ، وَالْأُولَى أَرْبَعًا، وَالْعَصْرَ أَرْبَعًا؟ قَالَ: لَا، قَالَ: فَعَمَّنْ أَخَذْتُمْ هَذَا الشَّأْنَ؟ أَلَسْتُمْ أَخَذْتُمُوهُ عَنَّا، وَأَخَذْنَاهُ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَوَجَدْتُمْ فِي كُلِّ أَرْبَعِينَ دِرْهَمًا دِرْهَمًا، وَفِي كُلِّ كَذَا وَكَذَا شَاةً، وَفِي كُلِّ كَذَا وَكَذَا بَعِيرًا، كَذَا أَوَجَدْتُمْ فِي الْقُرْآنِ؟ قَالَ: لَا، قَالَ: فَعَمَّنْ أَخَذْتُمْ هَذَا؟ أَخَذْنَاهُ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَخَذْتُمُوهُ عَنَّا، قَالَ: فَهَلْ وَجَدْتُمْ فِي الْقُرْآنِ وَلْيَطَّوَّفُوا بِالْبَيْتِ الْعَتِيقِ وَجَدْتُمْ هَذَا طُوفُوا سَبْعًا، وَارْكَعُوا رَكْعَتَيْنِ خَلْفَ الْمَقَامِ، أَوَجَدْتُمْ هَذَا فِي الْقُرْآنِ؟ عَمَّنْ أَخَذْتُمُوهُ؟ أَلَسْتُمْ أَخَذْتُمُوهُ عَنَّا، وَأَخَذْنَاهُ عَنْ نَبِيِّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ أَوَجَدْتُمْ فِي الْقُرْآنِ لَا جَلَبَ وَلَا جَنَبَ وَلَا شِغَارَ فِي الْإِسْلَامِ؟ قَالَ: لَا، قَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: " لَا جَلَبَ وَلَا جَنَبَ وَلَا شِغَارَ فِي الْإِسْلَامِ "، أَسَمِعْتُمُ اللهَ يَقُولُ لِأَقْوَامٍ فِي كِتَابِهِ: مَا سَلَكَكُمْ فِي سَقَرَ قَالُوا لَمْ نَكُ مِنَ الْمُصَلِّينَ وَلَمْ نَكُ نُطْعِمُ الْمِسْكِينَ حَتَّى بَلَغَ فَمَا تَنْفَعُهُمْ شَفَاعَةُ الشَّافِعِينَ قَالَ حَبِيبٌ : " أَنَا سَمِعْتُ يَقُولُ: الشَّفَاعَةَ.
حبیب بن ابی فضالہ مکی رحمہ اللہ کہتے ہیں: جب یہ مسجد، یعنی جامع مسجد، تعمیر کی گئی تو سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ (وہاں) بیٹھے ہوئے تھے، لوگوں نے ان کے پاس شفاعت کا ذکر کیا، تو ایک آدمی نے کہا: اے ابونجید! تم ہمیں ایسی حدیثیں سناتے ہو جن کی کوئی اصل ہمیں قرآن میں نہیں ملتی۔ اس پر سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ ناراض ہوئے اور اس آدمی سے کہا: کیا تم نے قرآن پڑھا ہے؟ اس نے کہا: جی ہاں۔ فرمایا: کیا تم نے اس میں پایا کہ مغرب کی نماز تین رکعت ہے، عشاء کی چار رکعت، فجر کی دو رکعت، ظہر کی چار رکعت، اور عصر کی چار رکعت؟ اس نے کہا: نہیں۔ فرمایا: تو تم نے یہ معاملہ کس سے لیا؟ کیا تم نے یہ ہم سے نہیں لیا، اور ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے لیا؟ کیا تم نے پایا کہ ہر چالیس درہم میں ایک درہم، اور اتنی اتنی بکریوں میں ایک بکری، اور اتنے اتنے اونٹوں میں اتنا اونٹ؟ کیا یہ تم نے قرآن میں پایا؟ اس نے کہا: نہیں۔ فرمایا: تو تم نے یہ کس سے لیا؟ ہم نے یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے لیا، اور تم نے ہم سے لیا۔ فرمایا: کیا تم نے قرآن میں پایا: ”اور وہ قدیم گھر کا طواف کریں“ [الحج: 29] ؟ کیا تم نے اس میں پایا کہ سات چکر لگاؤ، اور مقامِ ابراہیم کے پیچھے دو رکعتیں پڑھو؟ کیا یہ تم نے قرآن میں پایا؟ تم نے یہ کس سے لیا؟ کیا تم نے یہ ہم سے نہیں لیا، اور ہم نے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے لیا؟ کیا تم نے قرآن میں پایا ہے کہ اسلام میں نہ جلب ہے، نہ جنب، اور نہ شغار؟ اس نے کہا: نہیں۔ فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے: ”اسلام میں نہ جلب ہے، نہ جنب، اور نہ شغار۔“ کیا تم نے اللہ کو اپنی کتاب میں کچھ لوگوں کے بارے میں یہ فرماتے سنا ہے: ”تمہیں کس چیز نے دوزخ میں ڈالا؟ وہ کہیں گے: ہم نمازی نہ تھے، اور مسکین کو کھانا نہیں کھلاتے تھے“ [المدثر: 43] یہاں تک کہ ”پس اب انہیں سفارش کرنے والوں کی سفارش نفع نہ دے گی“ [المدثر: 48] تک؟ حبیب کہتے ہیں: ”میں نے انہیں 'الشفاعہ' کہتے سنا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 15638]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 219، حدیث 547»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3267، 5170، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 3335 / 2، 3593 / 1، 3592 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 4415، 4416، 5471، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1561، 2581، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1123، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3937، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 19838، والدارقطني فى «سننه» برقم: 4831، وأحمد فى «مسنده» برقم: 20171، 20248، 20265، 20281، 20306، 20322، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 877، والبزار فى «مسنده» برقم: 3534، 3535، 3539، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3098، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 17796، 33289، 33290، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4441، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1312، 1315، 1893، 1894، والطبراني فى «الكبير» برقم: 315، 316، 366، 383، 384، 382، 390، 401»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں