🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن نسائی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5761)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
54. بَابُ : الْجَلاَجِلِ
باب: گھونگھرو اور گھنٹے کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 5222 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
سنن نسائی: 5222
مصنف ابن ابی شیبہ: 34777
المعجم الکبیر للطبرانی: 20263
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5222
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي صَفْوَانَ الثَّقَفِيُّ مِنْ وَلَدِ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي الْوَزِيرِ، قَالَ: حَدَّثَنَا نَافِعُ بْنُ عُمَرَ الْجُمَحِيُّ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْخٍ قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا مَعَ سَالِمٍ، فَمَرَّ بِنَا رَكْبٌ لِأُمِّ الْبَنِينَ مَعَهُمْ أَجْرَاسٌ، فَحَدَّثَ نَافِعًا سَالِمٌ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لَا تَصْحَبُ الْمَلَائِكَةُ رَكْبًا مَعَهُمْ جُلْجُلٌ , كَمْ تَرَى مَعَ هَؤُلَاءٍ مِنَ الْجُلْجُلِ".
ابوبکر بن ابی شیخ کہتے ہیں کہ میں سالم کے ساتھ بیٹھا ہو تھا۔ اتنے میں ام البنین کا ایک قافلہ ہمارے پاس سے گزرا ان کے ساتھ کچھ گھنٹیاں تھیں، تو نافع سے سالم نے کہا کہ ان کے والد عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے روایت کی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فرشتے ایسے قافلوں کے ساتھ نہیں ہوتے جن کے ساتھ گھنگھرو یا گھنٹے ہوں“، ان کے ساتھ تو بہت سارے گھنٹے دکھائی دے رہے ہیں۔ [سنن نسائي/كتاب الزينة من السنن/حدیث: 5222]
حضرت ابوبکر بن ابی شیخ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں حضرت سالم رحمہ اللہ کے پاس بیٹھا تھا کہ ہمارے پاس سے ام البنین کا ایک تجارتی قافلہ گزرا، ان کے ساتھ (بہت سی) گھنٹیاں تھیں تو حضرت سالم رحمہ اللہ نے حضرت نافع رحمہ اللہ کو اپنے والد محترم (حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما) سے بیان کیا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فرشتے اس قافلے کے ساتھ نہیں جاتے جس میں ایک گھنٹی بھی ہو۔“ کیا خیال ہے، ان کے ساتھ کتنی گھنٹیاں ہوں گی؟ [سنن نسائي/كتاب الزينة من السنن/حدیث: 5222]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي (تحفة الٔ شراف: 7039)، مسند احمد (2/27)، ویأتي عند المؤلف برقم: 5223، 5223م) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33260 ترقیم الشثری: -- 34777
حدثنا وكيع قال: حدثنا موسى بن عبيدة عن ثابت مولى ام سلمة عن ام سلمة قالت: الملائكة لا تصحب رفقة فيها جلجل.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ح، ط، هـ]: (عيسى).
(٢) تكرر هذا الخبر في: [أ، ب].
(٣) مجهول؛ لجهالة ثابت مولى أم سلمة، أخرجه أحمد (٢٦٧٧١)، والنسائي ٨/ ١٨٠، والطبراني ٢٣/ (٩٦١)، وأبو نعيم في أخبار أصبهان ٢/ ٢٣٥، وأبو يعلى (٦٩٤٥)، وتمام (٨٦٢/ الروض)، والخطيب في تاريخ بغداد ١٠/ ١١٠.

حضرت ثابت حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے آزاد کردہ غلام فرماتے ہیں کہ ام المؤمنین حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے ارشاد فرمایا: ملائکہ اس جماعت کی صحبت اختیار نہیں کرتے جس کے پاس گھنگرو ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34777]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: مجهول؛ لجهالة ثابت مولى أم سلمة .» ‏‏‏‏
«أخرجه النسائي فى «المجتبى» برقم: 5237 / 4، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8762، 9483، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27413، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6945، والطبراني فى «الكبير» برقم: 693، 898، 899، 961، 1001، ترقيم محمد عوامة: 33260»

الحكم على الحديث:
إسناده مجهول
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20263
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ مَوْلَى أُمِّ سَلَمَةَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَا تَصْحَبُ الْمَلَائِكَةُ رُفْقَةً فِيهَا جُلْجُلٌ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فرشتے اس قافلے کے ساتھ نہیں رہتے جس میں گھنگھرو ہو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20263]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 402، حدیث 961»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں